خود کار تقطیع کی ویب گاہ کا اجرا

کچھ تبدیلیاں شائع کی ہیں جن کا خلاصہ یہاں درج کرنا چاہوں گا۔

ظاہری خدو خال مکمل تبدیل کر دیے ہیں اور کارکردگی کو تا بہ مقدور بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔
نتائج کو بہتر طور پر دکھانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔
کچھ احباب کی فرمائش پر تدوین کی سہولت کا اضافہ کر دیا ہے۔ دعا ہے کہ یہ مسائل کا ایک نیا پینڈوراز باکس کھلنے کا باعث نہ بنے۔
 
پہلا صفحہ جلد لوڈ نہ ہونے کی ایک شکایت سامنے آئی تھی۔ اس کی بنیادی وجہ فالبیک فانٹس کا نہ ہونا ہے ، ان کے اندراج کی کوئی ضرورت مجھے محسوس نہیں ہوتی۔ بہرحال اس ری ویمپ کے بعد میرا نہیں خیال کہ لوڈ ہونے میں وقت لگنا چاہیے۔ ویب گاہ کی پرفامنس رپورٹ لائٹ ہاؤس کے ذریعے ملاحظہ سکتے ہیں:

Screenshot-20200902-232148.png

یوزر انٹرفیس بھی امید ہے کہ اب زیادہ یوزر فرینڈلی ہو گیا ہوگا۔
signal-attachment-2020-09-03-135616.png

Screenshot-20200903-135638.png
 
اگر اے پی آئی موجود ہے تو موبائل ایپس بھی بن سکتی ہیں۔
اگر کوڈ کو لائبریری میں کنورٹ کر دیا جائے، تو آف لائن ایپس بھی بن سکتی ہیں۔
آف لائن ایپس کے لیے ہی کچھ کام کر رہا ہوں۔ یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ اس کام میں عوام مزید دلچسبی لے رہے ہیں کہ نہیں۔ ایک زمانے میں عروض ڈاٹ کام کی آفلائن ایپ کے بہت سے مطالبات نظر آتے تھے۔
 
یاسر حسنین

محفلین

آف لائن ایپس/پروگرامز کی اپنی افادیت ہے۔ اور رہے گی
 
نور وجدان

لائبریرین
آف لائن ایپس کے لیے ہی کچھ کام کر رہا ہوں۔ یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ اس کام میں عوام مزید دلچسبی لے رہے ہیں کہ نہیں۔ ایک زمانے میں عروض ڈاٹ کام کی آفلائن ایپ کے بہت سے مطالبات نظر آتے تھے۔
اس پر کام کیجیے! زبردست کام ہوگا
 
عباس اعوان

محفلین
آف لائن ایپس کے لیے ہی کچھ کام کر رہا ہوں۔ یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ اس کام میں عوام مزید دلچسبی لے رہے ہیں کہ نہیں۔ ایک زمانے میں عروض ڈاٹ کام کی آفلائن ایپ کے بہت سے مطالبات نظر آتے تھے۔
یہ بھی دیکھ لیں۔
Cross Platform Library for Mobile

Cross-platform mobile development with C++
 
شکیب

محفلین
آف لائن ایپس کے لیے ہی کچھ کام کر رہا ہوں۔ یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ اس کام میں عوام مزید دلچسبی لے رہے ہیں کہ نہیں۔ ایک زمانے میں عروض ڈاٹ کام کی آفلائن ایپ کے بہت سے مطالبات نظر آتے تھے۔
میری ایپس میں موجود فارم کے ذریعے اسی مہینے میں دو تین لوگوں نے کہا ہے، اور ویسے تو لوگ کہتے ہی رہتے ہیں۔ میں نے اس لیے نہیں بنائی کہ ذیشان بھائی نے پچھلے سال ایک بیسک ورژن بنایا ہی تھا شاید جلد ریلیز کریں گے۔

نیز اے پی آئی کے استعمال کی بجائے آف لائن ہوگی تو عوام کے لیےزیادہ بہتر بھی ہوگا۔ ضرور بنائیں۔
 
Top