خود کش حملہ، حسن ترابی ہلاک

پاکستانی

محفلین
شیعہ رہنما علامہ حسن ترابی کراچی میں ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں حملہ آور کے علاہ علامہ حسن ترابی کا ایک بھانجا بھی ہلاک ہوگیا جبکہ دو پولیس گارڈ زخمی ہوئے ہیں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں
 

رضوان

محفلین
پاکستانی بھائی شکریہ آپ نے محفل کی طرف سے فرض کفایہ ادا کردیا۔ علامہ حسن ترابی کو داعی اتحاد بین المسلمین اور ایک اعتدال پسند مذہبی رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا۔ المیہ یہ ہے کہ دھشت گرد ہمیشہ ایسے ہی علماء کو شکار بناتے ہیں جو مزہبی فرقوں کے درمیان پُل کا کام دے رہے ہوں۔ بلاشبہ علامہ حسن ترابی جیسے علماء کی وجہ سے کراچی کے شہری کئی دفعہ تفرقہ بازوں کی سازشوں کو ناکام بنا چکے ہیں۔ علامہ کی شہادت سے شیعہ اور سنیوں کے درمیان ایک کھڑکی بند ہوگئی اب اور کونسی شخصیت ایسی ہے جس کا پاس مولانا فضل الرحمان اور مولوی منیب الرحمان جیسے رہنما بھی ایسے ہی کرتے ہوں جیسے کہ شیعہ برادری۔
اب ڈر ہے کہ چھوٹی چھوٹی چنگاریاں بھی بڑے شعلوں میں بدل جائیں گی۔ اگر انکے قتل کی مزمت نہ کی گئی تو ہمارا معاشرہ شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنتا جائے گا۔
 

دوست

محفلین
کیا زندگی ہے یار ہماری بھی۔ پتا نہیں‌ کون ہے جن کی نظر کھا گئی ہمیں۔
انھیں رب نے عقل نہیں دی۔ حملہ آور کا سر دیکھ رہا تھا میں صبح کی اخبار میں اس کا چہرہ تو برصغیر کا ہی لگتا تھا۔
 

رضوان

محفلین
دوست نے کہا:
کیا زندگی ہے یار ہماری بھی۔ پتا نہیں‌ کون ہے جن کی نظر کھا گئی ہمیں۔
انھیں رب نے عقل نہیں دی۔ حملہ آور کا سر دیکھ رہا تھا میں صبح کی اخبار میں اس کا چہرہ تو برصغیر کا ہی لگتا تھا۔

نہیں نہیں یہود و ہنود کی سازش ہے۔ چندے اور بھتے تو یہود و ہنود کو جاتے ہیں نا؟
 
Top