پاکستانی بھائی شکریہ آپ نے محفل کی طرف سے فرض کفایہ ادا کردیا۔ علامہ حسن ترابی کو داعی اتحاد بین المسلمین اور ایک اعتدال پسند مذہبی رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا۔ المیہ یہ ہے کہ دھشت گرد ہمیشہ ایسے ہی علماء کو شکار بناتے ہیں جو مزہبی فرقوں کے درمیان پُل کا کام دے رہے ہوں۔ بلاشبہ علامہ حسن ترابی جیسے علماء کی وجہ سے کراچی کے شہری کئی دفعہ تفرقہ بازوں کی سازشوں کو ناکام بنا چکے ہیں۔ علامہ کی شہادت سے شیعہ اور سنیوں کے درمیان ایک کھڑکی بند ہوگئی اب اور کونسی شخصیت ایسی ہے جس کا پاس مولانا فضل الرحمان اور مولوی منیب الرحمان جیسے رہنما بھی ایسے ہی کرتے ہوں جیسے کہ شیعہ برادری۔
اب ڈر ہے کہ چھوٹی چھوٹی چنگاریاں بھی بڑے شعلوں میں بدل جائیں گی۔ اگر انکے قتل کی مزمت نہ کی گئی تو ہمارا معاشرہ شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنتا جائے گا۔