"خوشبو" کیا ہے؟

  • چیز

    Votes: 4 44.4%
  • احساس

    Votes: 5 55.6%

  • Total voters
    9
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

شزہ مغل

محفلین
اک رنگ سی کمان ہو خوشبو سا اک تیر
مرہم سی واردات ہو اور زخم کھاؤں میں
(جون ایلیا)

آپ کی رائے میں
" خوشبو" کیا ہے؟؟؟
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
سائنٹفکلی پروون۔۔۔ خوشبو چیز ہے، کیونکہ یہ ایک کیمیکل ہوتا ہے :) جیسے esters کی مختلف اقسام جو کہ پھلوں پھولوں اور دیگر اشیاء میں پائی جاتی ہیں۔
table-of-esters-and-their-smells.jpg

ایف ایس سی میں پڑھا تھا :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خوشبو احساس بھی ہے' خوشبو چیز بھی ہے .. خوشبو گفتگو بھی ہے.. خوشبو خاموشی بھی ..خوشبو سفر بھی ہے.. میری نظر میں خوشبو کے بہت روپ ہیں ..
اور پھر خوشبو کو مقید کہاں کیا جاسکتا ہے کہ اسے کسی ایک روپ میں ڈھال دیں ..
 
اور پھر خوشبو کو مقید کہاں جاسکتا ہے کہ اسے کسی ایک روپ میں ڈھال دیں ..
پرفیوم کی بوتل میں خوشبو قید ہی تو ہوتی ہے :)
بند کلی میں قید ہوتی ہے، کلی کھل جائے، پھول بن جائے تو خوشبو بھی پنچھی کی طرح یہ جا وہ جا۔۔۔۔ :) نہیں؟
 
خرم انصاری

لیکن جملے میں استعمال ہو کر تو الفاظ و معانی کے حصار میں محصور ہو جائے گی نا
 
خوشبو احساس بھی ہے' خوشبو چیز بھی ہے .. خوشبو گفتگو بھی ہے.. خوشبو خاموشی بھی ..خوشبو سفر بھی ہے.. میری نظر میں خوشبو کے بہت روپ ہیں ..
اور پھر خوشبو کو مقید کہاں کیا جاسکتا ہے کہ اسے کسی ایک روپ میں ڈھال دیں ..

خوشبو کے بارے میں تو جو رائے ہے سو ہے مگر یہ مراسلہ شاعرانہ نثر ہے
بہت خوب
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پرفیوم کی بوتل میں خوشبو قید ہی تو ہوتی ہے :)
بند کلی میں قید ہوتی ہے، کلی کھل جائے، پھول بن جائے تو خوشبو بھی پنچھی کی طرح یہ جا وہ جا۔۔۔۔ :) نہیں؟
قید نہیں ہوتی.. خوشبو کا مقدر قید ہونا نہیں.. ہوا کے دوش پر جا بجا سفر کرنا ہے..اور پھر ہر سفر کے دوران اک پڑاﺅ ضرور ہوتا ہے تو پھر خوشبو کی سی سبک رفتار کا بھی اک پڑاﺅ ہوا :)
 
خرم انصاری

محفلین
Top