خوشگوار لمحے۔۔۔۔۔

مقدس

لائبریرین
ابھی میں اپنا لیپ ٹاپ کھولے بیٹھی یہ سوچ رہی ہوں کہ کیا لکھوں میں؟؟
میں تو سب سے کہہ رہی تھی کہ ڈیٹیل سے سب لکھوں گی کہ ہم کہاں گے ، کیسے انجوائے کیا اور کیا کیا لیکن ابھی میرے جیسی کم گو بندی کو سمجھ بھی نہیں آ رہا کہ لکھنا شروع کہاں سے کروں۔۔

کتنے دنوں سے ہم لوگ مہمانوں کے ساتھ اتنا بزی تھے کہ کوئی اور کام کر رہی نہیں پا رہے تھے۔
ایک تو گھر میں مہمان اور دوسرا بہت ساری شادیاں۔۔۔
اوو میرے اللہ!
ایسے لگ رہا تھا کہ ساری دنیا نے شادی کرنے کا ڈیسائیڈ کر ہی لیا ہے۔۔ کوئی نہیں جو ہم سے سبق سیکھے۔۔ کہ شادی کرنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے۔۔ اس کے بعد آپ کو ہر وہ کام کرنا ہوتا ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے اور سب سے بڑا کام جو ہے وہ دوسرے رشتہ داروں کی شادیاں اٹینڈ کرنا۔۔ ارے یہ بھی کوئی تک بنتی ہے کیا کہ دوسروں کو بھی سفر( suffer )کرنا دیکھیں۔۔ خیر کوئی بات نہیں۔۔ اگر ہم سفر( suffer )کر سکتے ہیں تو باقی کیوں نہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔

تیمور کو اندازہ ہو رہا تھا کہ آج کل میں مہمانوں سے اور شادیوں سے بڑا تنگ آ رہی ہوں۔۔ (اللہ ناں کرے میری امی جی یہ پڑھیں، نہیں تو ہمارا اینڈ لازمی ہو جانا ہے آج تو۔۔۔ ہی ہی ہی) اوہو ! میں کیا کہہ رہی تھی، ہاں یاد آیا۔ تیمور نے کہا کہ چلو ایک دن آوٹنگ کر رکھ لیتے ہیں اور سب چلتے ہیں۔۔ اور اس "سب" کو سن کر تو میری حالت بری کہ امی جی نے کہنا ہے کہ مہمانوں کو بھی ساتھ لے چلتے ہیں۔۔ میں نے جلدی سے ایک پلاننگ کی اور تیمور سے کہا ذرا سوچیں کیا آپ کا دل کر رہا ہے سب کو ساتھ میں لے جانے کا اور وہ بڑے خراب ہیں۔۔ بولے "ہاں تو کیا ہوا۔ مزہ آئے گا ناں" میں نے کہا ٹھیک ہے آپ سب جاؤ۔۔ میں گھر میں انجوائے کرتی ہوں پھر میں ان کو بلیک میل کرنے میں کامیاب ہو گئی اور پھر ہم دونوں نے ڈیسائیڈ کیا کہ ہم کہیں دور جانے کے بجائے ایک تھیم پارک چلتے ہیں۔۔۔ میں نے کہا چلو یہی سہی۔۔ کوئی بات نہیں۔۔ میں تیمور کو رائیڈز پر جاتے دیکھتی رہوں گی اور خوش ہوتی رہوں گی پر مجھے کیا پتا تھا کہ "نہیں بچوں ں ں ایک جگہ اپنی مرضی چلا لی اور دوسری جگہ نہیں چلنی والی"

ہم لوگوں نے ڈیسائیڈ کیا کہ اس کو زیادہ انجوائے کرنے کے لیے ہم اپنی گاڑی بھی نہیں لے کر جائیں گے، کوچ یا ٹرین سے جاتے ہیں۔۔ سو آخری فیصلہ کوچ سے جانے کا ہوا۔۔

اب مجھے بھلا کوئی ایک بات کا جواب بتائے کہ "کیا کوچ میں باتیں کرنا منع ہوتا ہے" نہیں ناں، مجھے پتا ہے لیکن پتا نہیں ہمارے انہوں ہمیں ہر پانچ منٹ بعد ریمائینڈ کروا رہے تھے کہ "ہم اپنی کار میں نہیں ہیں، کوچ میں ہیں۔" اور میں ان کو ایک دفعہ پھر گھور کر دیکھ کر دوبارہ شروع ہو جاتی کہ کیا ان کو نہیں پتا کہ مجھے پتا ہے یہ کوچ ہے کوئی کار نہیں۔۔ پر نہیں جی میاؤں جی کو ہمیں بس بار بار بتانے کا شوق ہو رہا تھا۔۔۔

ہم سروس اسٹیشن پر پہنچے۔۔ کچھ لوگ کافی لے رہے تھے اور کچھ لوگ کولڈ ڈرنکس۔۔ اب مجھے یہ ڈیسائیڈ کرنا مشکل لگ رہا تھا کہ میں کافی پئیوں یا آئسکریم کھاوں اور ادھر سے آوازیں آنا شروع کہ کوچ میں واپس جانے کا ٹائم ہو گیا ہے صرف پندہ منٹ کی بریک جو تھی اور تیمور بار بار کہے جا رہے تھے کہ ارے ڈیسائیڈ کیا کل کرنا ہے تمہیں۔۔ پھر وہی ہوا جو مجھ جیسی عقلمند بندی کو کرنا چاہیے تھا کہ ایک ہاتھ میں کافی اور ایک ہاتھ میں آئسکریم۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
لیکن جب کوچ پر پہنچے تو ڈرائیور نے کہا کہ آپ کوچ پہ کھا نہیں سکتے۔۔۔ اب جی یہ میں ہوں۔۔ ایک بائٹ آئسکریم کا اور ایک سپ کافی کا لے رہی ہوں۔۔ جلدی جلدی دونوں ایسے ختم کیے۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ کوچ پر واپس جانے کے بعد تیمور نے کہہ دیا کہ واپسی پر تم نے کوچ میں ہی رہنا ہے۔۔ میں خود جا کر لے آوں گا۔۔ ہے نا یہ ظلم میرے ساتھ۔۔۔

جی آخر کار ہم پہنچ ہی گئے تھیم پارک میں۔۔۔ رائیڈز کو تو دور سے دیکھ رہی تھی اورمیرا دل کانپ کانپ رہا تھا اور سوچے جا رہی تھے۔۔ ہائے اللہ تیمور مجھے رائیڈز پر جانے کو نہ کہیں۔۔ سب سے پہلے ایک رولر کوسٹر پر جانے کا تیمور نے فیصلہ کیا اور مجھے کہا کہ اس پہ تو کچھ نہیں ہوتا بالکل پتا نہیں چلتا۔۔ بس تم آنکھیں بند کرنا اور جسٹ سکریم۔۔۔۔
جی تو ہم نے اس رائیڈ کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔​
url
ابھی ہم لوگوں نے سیٹ بیلٹ باندھا۔۔ میرا رونا اسٹارٹ۔۔ "تیمور! مجھے نہیں جانا اس پر۔۔ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔ آپ اس سے بولو ناں کہ مجھے نیچے اترنا ہے" اور تیمور بس یہی کہہ جا رہے تھے کہ کچھ نہیں ہوتا بس آنکھیں بند کرو اور چیخنا شروع کر دینا جب ڈر لگے تو۔۔۔ بہت مزہ آئے گا۔۔ اور بس جب وہ رولر کوسٹر چلا تو ایک لمحہ کو مجھے ایسے لگ کہ بس جی آخری سانس ہے۔۔ بیکا ز آئی فیلٹ دیٹ آئی اسٹاپ بریدنگ۔۔لیکن اس کے بعد جو میں نے چیخنا شروع کیا تو بس ۔۔۔ بقول تیمور کے ۔ "تمہاری چیخیں سن کر تو سب خاموش ہو گئے تھے۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی"​

بس جی! آخر کار ہم نیچے اترے اور اس کے بعد ایک اور پھر ایک اور، اور پھر سے ایک اور۔۔۔
سب سے زیادہ ڈر جو مجھے لگا وہ اس سے تھا​
url
اس والی پہ تو سانس لینے کا ٹائم ہی نہیں ملا۔۔ آہستہ آہستہ یہ اوپر جاتا ہے۔۔ اور پھر ایک پوز آتا ہے۔۔ جو کچھ سیکنڈز کا ہوتا ہے لیکن وہ چند سیکنڈز مجھے تقریبا٘ دس منٹ لگے اور پھر کیا ہوا۔۔ اوئی ایک دم سے ایسا لگا جیسے کسی نے اوپر سے دھکا دے دیا ہو۔۔ آئی کین جسٹ ریمببر۔۔ خوف کی وہ کیفیت۔۔۔
اس کے بعد جو اپنی تصویریں دیکھیں تو خود پر ہنسی آ رہی تھی ہر تصویر میں ، میرا منہ کھلا ہوا تھا اور میں نے تیمور کو ایک تصویر بھی لینے نہیں دی کیونکہ گھر میں جو مذاق بننا تھا ۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی​

تیمور کے بس میں ہوتا تو وہ تو کھائے بغیر ہی لگے رہتے پر ناں جی میں نے ان کو کہہ دیا کہ
مجھے بھوک لگ رہی ہے۔۔ پھر ہم نے کھانا کھایا اور بپمر کارز پہ جا کر کھانا ہضم کیا ۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔
اس کے بعد واٹر رائیڈز، رولر کوسٹرز اور ایون بچوں والی رائیڈز بھی نہیں چھوڑی ہم نے۔۔۔۔۔
واٹر رائیڈز پہ تو دو دو بار گئے اور ہر بار پہلے سے زیادہ انجوائے کیا۔۔ اس دوران ہم نے آئسکریم بھی کھائی، کافی بھی پی، اور دونوں ایک بار پھر ساتھ میں۔۔ تیمور ہم سے ذرا دور ہو کر بیٹھے تاکہ کسی کو لگے ناں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی اور میں دور دور سے بھی ان کو آواز دے کر باتیں کرتی رہی کہ سب کو پتا چلے کہ اس پاگل کے ساتھ وہی ہی ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی
اس کے بعد واپسی پہ تیمور نے ہمیں سروس اسٹیشن پر اترنے نہیں دیا، خود ہی جا کر کافی لے آئے۔۔ گھر پہنچنے کے بعد میں تو بنا چینج کیے جو سوئی تو دوسرے دن صبح جاگی۔۔۔

ایک بہت ہی خوبصورت دن۔۔۔ وہ ساری چیزیں جن سے ہمیں بہت ڈر لگتا ہے۔۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تو ہم کر ہی نہیں سکتے۔۔ لیکن صرف کسی ایک اپنے کا ساتھ ہم کو اتنا بہادر بنا دیتا ہے کہ ہم سب کچھ کر لیتے ہیں۔۔۔

نیٹ سے کچھ پکس یہاں شئیر کر رہی ہوں۔۔ رائیڈز کی۔۔ کیونکہ میں نے کم ہی لی تھیں۔۔

 

زلفی شاہ

لائبریرین
تصاویر بہت ہی خوبصورت اور اچھی لگیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہاں سنو!ابھی میں بہنا کا سر پھوڑنے کا ارادہ کر رہا تھا کہ اپنا نام دیکھ لیا۔ شکر کرو آج تم میرے ہاتھ سے بچ گئیں۔
اس پر آپ نے سواری کی؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو ایوارڈ کی حقداری ٹھہری ہو۔ اس کو دیکھ کر ہی مجھے چکر آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اور ہاں اس کی سواری پر ہارٹ فیل بھی ہو سکتا ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
صرف کسی ایک اپنے کا ساتھ ہم کو اتنا بہادر بنا دیتا ہے کہ ہم سب کچھ کر لیتے ہیں
بہت خوب تفریح کی تفریح اور سبق کا سبق :D
 

مقدس

لائبریرین
تصاویر بہت ہی خوبصورت اور اچھی لگیں۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اور ہاں سنو!ابھی میں بہنا کا سر پھوڑنے کا ارادہ کر رہا تھا کہ اپنا نام دیکھ لیا۔ شکر کرو آج تم میرے ہاتھ سے بچ گئیں۔
اس پر آپ نے سواری کی؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو ایوارڈ کی حقداری ٹھہری ہو۔ اس کو دیکھ کر ہی مجھے چکر آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اور ہاں اس کی سواری پر ہارٹ فیل بھی ہو سکتا ہے۔

بالکل بھیا اس پر تو مجھے بھی لگا تھا کہ بس گئی کام سے
پر بچ گئی
ہی ہی ہی
 
مجھے ٹیگ کیوں نھیں کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:shock:
 
Top