تعارف خوشی کا تعارف خوشی کی زبانی

مغزل

محفلین

خوش آمدید خوشی

خوشی کا تعاف خوشی کی زبانی
لیجئے ہم نے لڑی چھیڑ دی ہے
اب خوشی سے گزارش ہے کہ
خوشی خوشی ، اپنے خوشی ہونے
کا معاملہ اور تعارف پیش کریں

از: خوش ادا ، خوش لحن :blush:
 

زینب

محفلین
خوش آمدیددددددددددددددددددد خوشی۔۔۔۔۔۔۔۔مغل پا جی "تعارف " میں سے "ر" کھا گئے آپ
 

طالوت

محفلین
کچھ گھبرائی گھبرائی معلوم ہوتی ہیں ۔۔۔ شاید کسی اور مصروف جگہ سے آئیں ہیں جہاں ان کا طوطی بولتا ہو گا ۔۔ یہاں آتے ہی حیران پریشان کبھی ادھر کبھی ادھر ۔۔۔۔ مغل آپ نے شروع کیا دھاگہ ان کو ذرا یہاں کا رستہ تو دکھائیں !
وسلام
 

مغزل

محفلین
خوشی کو ذپ تو کیا ہے ۔۔ اب کیا کیا جائے کہ ہمیں خوشی راس ہی نہیں۔۔

وہ کیا کہا تھا ہماری ممانی نے ۔۔

خوشی ملی تو کئی درد مجھ سے روٹھ گئے
دعا کرو کہ میں‌پھر سے اداس ہوجاؤں
 

فاروقی

معطل
ہمارے ایک دور دراز کے رشتے دار ہیں ان کا نام "خوشی محمد "ہے .....خوشی آپ کا کچھ ان سے لنک وغیرہ تو نہیں ہے..........؟

ویسے محفل میں خو شی آمدید.........
 

زین

لائبریرین
اوہو وووووووووو یہاں خوشی کو تلاش کیا جارہا ہے، زندگی میں سب غمگین ہی خوشی کی تلاش میں‌رہتے ہیں

WellCome,خوش آمدید، جی آیاں نوں(یہ ٹھیک لکھا ہے نا؟؟؟)اہلا ً و سہلا ً مرحبا، پخیر راغلے
 

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔
لیکن یہ خوشی خود کہاں ہے وہ بھی تو تشریف لائیں تاکہ سب خوش ہو جائیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوشی کو تو سب ہی خوش آمدید کہتے ہیں سو ہم کیوں نہ کہیں ۔

لیکن خوشی کا انتظار ہمیشہ کی طرح طویل ہوتا جارہا ہے۔ حالاں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خوشی ہمارے آس پاس ہی کہیں ہوتی ہے بس شرط یہ ہے کہ آپ اُسے ڈھونڈ لیں۔
 

خوشی

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے خوش آمدید کہا اور ان کا بھی شکریہ جنہوں نے کچھ اور کہا ویسے میرے تعارف کا کیا کرنا ہے کہیں فریم کروا کے لٹکانے کے ارادے تو نہیں شام کو تعارف دوں گی سوچ سمجھ کے آپ سبھی تو مجھے بڑے حضرت لگتے ہیں
اوررررررررررررررررررر جناب میرا طوطا کہیں نہیں بولتا تھا عام انسان ہوں تھوڑے پہ خوش رہتی ہوں اور دکھ زیادہ ملنے پہ بھی ناخوش نہیں ہوتی امید ہے آپ سب سے ہنسی خوشی ہی باتیں ہوا کریں گی
جب تک آپ سب کو میرا یہاں رہنا اچھا لگے گا تب تک ادہر ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کسی پہ بھی ضرورت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے
 
Top