خوشی جی سے ملاقات کا حال کیسا رہا انتظار رہے گا آخر ہم بھی تو جانیں
عبداللہ، خوشی کی برتھڈے پے میرا پلان تھا انکو ملنے کا
مگر نہیں جا پائی کہ بہنیں آتی جاتیں رہیں تو وقت نا نکال پائی تھی ۔۔ اور وقت کل بھی کم تھا مگر سوچا اب تو ملتی ہوئی جاؤں کہ نکلی ہوئی ہوں تو بس پھر پہنچ گئی
مجھے کچھ کام تھے کل سارا دن میرا وہی سفر میں گزرا ۔ مگر واپس آتے آتے شام پڑگئی مگر خوشی کے شہر پہنچ ہی گئی تب چھے بج رہے تھے اندھیرا ۔۔ اسٹیشن سے اترُ کے میں نے خوشی کو کاال کی ،، اور انکے بتائے ہوئے ایڈریس پے پہنچ گئی تھوڑی مشکل ہوئئ مگر پہنچ گئی جہاں انہوں نے مجھے گھر تک لانے کے لئے بیٹی کو کھڑا کروا رکھا تھا ،، پھر میں آرام سے پہنچ گئی ،، خوشی سے مل کر بہت خوشی ہوئی مجھے ۔۔
اور اپنائیت کا احساس ہوا جیسا مجھے فرزانہ سے ملتا ہے
خوشی نے پکوڑے بہت مزے دار سے بنائے ہوئے تھے ،، چاٹ بھی ۔ مزہ آیا کھا کر ،، انکی فیملی مجھے بہت پسند آئی
بہت خوبصورت ، پیاری سی ۔۔ خود بھی ایسی ہی ہیں کیوٹ سی مسکراہٹ انکی دیکھی ،مجھے بہت بھائیں
کچھ ہی دیر میں بیٹھی زیادہ وقت نہیں نکال پائی
مجھے واپس بھی آنا تھا اور بہت سی انڈرگروانڈ چینج کرنی تھی ، بارش بھی ہوتی رہی اور چھتری کے باوجود بھی حلئیہ خراب ہورہا تھا ۔۔ اکیلی تھی سو جلدی نکل آئی ۔۔ واپسی پے خوشی مجھے چھوڑنے آئیں اسٹیشن تک ۔ ۔
کیمرہ نا لے کر گئی تھی کہ کندھے پے بھاری بھرکم بیگ لادا ہوا تھا فائل، پیپرز ڈاکومنٹ سمیت ۔۔ سوچا تھا اگر جلدی فارغ ہوگئی تو خوشی سے مل سکتی ہوں مگر کیمرہ نا لے کر گئی اسلئے تصویریں میری
اس بار مس ہوگئیں ۔۔ ورنہ ضرور بناتی اور لگاتی
مگر خیر نیکس ٹائم تفصیل سے وقت گزارے گیئں تو لے لوں گی ۔ کل تو سفر سے میں بھی چوُر تھی ،