مبارکباد خوش آمدید بابا جانی (اعجاز اختر صاحب

جیہ

لائبریرین
پتہ نہیں کیسے شروع کروں ؟ کیسے کہوں کہ ہمارے سب کے پیارے، شمشاد بھائی کے اعجاز بھائی، بہت سو کے استاد محترم اور میرے بابا جانی ایک نیے نام سے محفل پر لوٹ آئے ہیں۔ چند دنوں سے وہ محفل پر نہیں آرہے تھے ، شمشاد بھائی، سیدہ شگفتہ بہن، مجھے اور سب سے بڑھ کر نبیل بھائی کو بہت تشویش تھی کہ آخر وہ کیوں نہیں آرہے۔ وجہ جو بھی تھی مگر ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے کہ اب وہ محفل پر موجود ہیں


خوش آمدید
خوش آمدید بابا جانی! دیدہ و دل فرش راہ
 

ماوراء

محفلین
جیہ، صرف چند لوگوں کو ہی تشویش نہیں تھی۔ تقریباً سب ہی اعجاز انکل کے نہ آنے سے پریشان تھے۔

اعجاز انکل، اتنے دنوں بعد آنے پر خوش آمدید۔ ہم سب نے ہی آپ کو بہت یاد کیا اور آپ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ اگر آپ کو محفل پر کسی کی کوئی بات بری لگی تو پلیز درگزر کر دیجئے گا۔ امید ہے آئندہ ایسا کوئی موقع نہیں آئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باز خوش آمدید اعجاز اختر صاحب۔ یہ محفل آپ کے بغیر ادھوری نظر آتی ہے اور ہم سب بے چینی سے آپ کی واپسی کا انتظار کر رہے تھے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب آپ کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
ماورا نے لکھا
صرف چند لوگوں کو ہی تشویش نہیں تھی۔ تقریباً سب ہی اعجاز انکل کے نہ آنے سے پریشان تھے۔

ماورا آپ نے واقعی درست کہا مگر میرا تو حال بقول غالب

خوشی سے میرے ہاتھ پاؤں پھول گیے

اسی وجہ سے ذکر کرنا بھول گئی
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے کچھ اور طرح سے محسوس ہو رہا ہے، آج تک اعجاز صاحب ساری دنیا کو خوش آمدید کہتے رہے اور آج ہم سب ان کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

باقی سب احباب کی طرح میں بھی آپ کا بہت ممنون و شکر گزار ہوں اعجاز عبید صاحب کہ آپ نے محفل کو رونق بخشی بلکہ محبتوں کی پذیرائی کی۔
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی!!
آپ کو تو خوش آمدید کہنا بھی عجیب لگتا ہے کہ مجھے تو محفل آپ تقریبا" کھینچ کر لائے تھے۔
بہرحال وہ کیا کہتے ہیں " چشمِ ما روشن، دلِ ماشاد"
 

جیہ

لائبریرین
ایک خوشی کی بات اور بابا جانی کے حوالے سے۔ آتے ہی انہوں نے 8000 پوسٹ مکمل کر دئے ہیں


8000 خطوط مبارک ہو
 

الف عین

لائبریرین
واہ ایسی آؤ بھگت ہوگی تو میرا جی چاہے گا کہ روز روز بھاگتا رہوں اور پھر آتا رہوں!!
سب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ رات بارہ بجے تک بیٹھا ہوں محفل میں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز انکل ، اتنی خوشی ہو رہی ہے آپ کو دیکھ کر ! ابھی تو میں خوش ہو لوں پھر مجھے آپ سے جھگڑنا بھی ہے :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
میں بھی آپ کو مس کرنے والوں میں شامل تھی۔۔۔ اور آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔۔
ویلکم بیک سر۔۔ :)
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب ویلکم بیک
پہلے تو میں‌ پہچان ہی نہیں سکا الف عین کو پھر پتا چلا یہ تو اعجاز اختر ہیں۔:)
 
Top