ابن سعید
خادم
ہمیں بے حد مسرت ہو رہی ہے اپنی بے حد پیاری اور دلاری محفلین بہن سارہ خان کو محفل میں ایک طویل عرصہ بعد دوبارہ خوش آمدید کہہ کر۔ در اصل ان کی شخصیت کسی بھی پرانے محفلین کے لئے نئی نہیں لیکن نئے احباب کو بتا دیں کہ سارہ خان ایک بے حد مخلص، ملنسار، صلح جو اور سب سے بڑھ کر ذہین اور ذہانت پسند شخصیت کی مالکہ ہیں۔ ذہنی تربیت کے دھاگے کھولنا اور ان میں حصہ لینا، لطائف و تصاویر شریک محفل کرنا اور مانوس محفلین سے لفظی چھیڑ چھاڑ وغیرہ ان کے مشاغل کا حصہ ہیں۔ انھوں نے اردو ویب لائبریری کو بھی اپنی محبت سے نوازا ہے۔
پچھلے دنوں اپنی ذاتی مصروفیت اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث محفل سے غیر حاضر رہیں لیکن اب پھر سے انٹرنیٹ سے رابطہ بحال ہوا ہے تو ان شاء اللہ باقاعدگی سے آتی رہیں گی اور محفل کو اپنی ذات کی خوبصورتی سے نوازتی رہیں گی۔