اس قسم کی عادت میری شادی سے پہلے بھی نہیں تھی۔
شکریہ وارث بھائی ۔۔ باز فارسی کا کوئی لفظ ہے ؟
یہاں کوئی چیز نہیں ہے مارنے کے لئے سوائے باتوں کے ۔۔ہے تو ہماری بھی نہیں۔
لیکن بس سارہ کی اس بات پر ہوگیا کہ سب کو دیکھ کر اچھا لگا۔
ورنہ مجھے دیکھ کر تو وہ مارنے کے لیےکوئی چیز تلاش کرنے لگ جاتی ہے
وعلیکم السلام ۔۔۔السلام علیکم
خوش آمدید بہنا
جی جی، میں بھی واپس آ گیا ہوں، اور اب آپ بھی پہنچ گئیںمحفل میں کافی تبدیلی آ گئی ہے ۔۔ قیصرانی کی واپسی سمیت ۔۔۔
یہاں کوئی چیز نہیں ہے مارنے کے لئے سوائے باتوں کے ۔۔
جی بہنا میں ایف بی پر بھی پیغام دیا ہے فون پر بھی ۔۔ شاید باجو چھٹیاں منانے کے موڈ میں ہیں ۔۔آپ لوگ لائیں نہ باجو کو واپس ۔۔۔
ماوراء تو کافی عرصے سے رابطے میں ہی نہیں ہے ۔۔ وقت کے ساتھ تبدیلی تو آتی رہتی ہے ۔۔ کچھ لوگ چھوڑ جاتے ہیں کچھ نئے آ جاتے ہیں ۔۔ لیکن بحرحال پرانے لوگوں کی کمی محفل پر محسوس ہو رہی ہے ۔۔سارہ خان
ویسے شادی کے بعد سے ماوراء بھی محفل سے غائب ہی ہو گئی ہیں۔ کوئی انہیں بھی ڈھونڈ کر لائے۔ اب تو ان کا اردو بلاگ بھی بند پڑا ہے بلکہ بلاگ کی پوسٹ تک غائب ہیں۔ سننے میں آیا ہے آج کل وہ کوئی انگریزی بلاگ چلا رہی ہیں۔
اور بھی کافی سارے محفلین غائب ہو گئے ہیں۔ شمشاد بھائی کے بقول ”پھر ان کی شادی ہو گئی“۔ پہلے تو شاید یہ ایک وجہ تھی لیکن اب مجھے لگتا ہے کئی محفلین کو فیس بک بھی کھا گئی ہے۔