مبارکباد خوش آمدید سمن

س

سمن

مہمان
قیصرانی نے کہا:
سمن صاحبہ، ویسے تو لگ رہا ہے کہ آپ فورم کے بارے میں کچھ نہ کچھ جان گئی ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ دوسرے فورمز کی ممبر بھی ہوں، لیکن پھر بھی اگر کبھی مدد کی ضرورت پڑے تو بلا جھجھک کسی بھی ممبر سے (بشمول میرے) کہ سکتی ہیں۔ ہم سب آپ کی مدد کرکے خوشی محسوس کریں گے
قیصرانی

بہت شکریہ قیصرانی صاحب۔ واقعی جتنی یہ محفل اچھی ہے۔ اس سے کہیں زیادہ یہاں کے ارکان اچھے ہیں۔
ابھی تک تو کوئی مسئلہ نہیں ہو رہا۔ ہوا تو میں بلا جھجھک کہہ دوں گی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سمن نے کہا:
شمشاد نے کہا:
یہ بھی اچھا ہے کہ محفل کو ایک خاتون ڈاکٹر کی سہولت میسر آ گئی۔ یہاں بھی دو تین مریضہ ہیں ان کے علاج میں سہولت ہو جائے گی۔

ڈاکٹر + ہاؤس جاب = خاصی مصروفیت

محفل میں آتی رہیں، خاصا سکون محسوس کریں گی۔

تعارف سے میرا مطلب تھا :

عمر (چاہے جھوٹ ہی لکھیں)
پیشہ (پتہ چل گیا)
مقام ( پتہ چل گیا)
محفل کیسی لگی؟

باقی باتیں ساتھ ساتھ ہوتی رہیں گی۔

ارے یہاں تو میں اس لیے آئی تھی کہ کچھ وقت میں مریضوں کے بغیر بھی گزار لوں گی۔ اور یہاں بھی۔۔۔۔ اور وہ بھی دو تین۔ ویسے کیا آپ ان کے نام بتانا پسند کریں گے؟


محفل پر آ کر سکون تو نہیں البتہ اتنا محسوس ضرور ہو رہا ہے کہ یہاں سب بہت ہی بولتے ہیں۔

محفل کا میں نے جائزہ لیا ہے واقعی بہت اچھی لگی ہے۔ اس کی خاص بات یہ کہ۔۔ مکمل طور پر اردو میں ہے۔ جس کی مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ :)

نام بھی بتا دیں گے۔ پہلے یہ بتائیں کہ آپ فیس کتنی لیتی ہیں؟ اور یہ کہ کریڈٹ کارڈ کی سہولت میسر ہے کہ نقد ہی دینا پڑے گی اور ہاں کرنسی کون سی چلے گی؟ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
میں بھی معافی چاہوں گا کہ میں بھی دیر کردیتا ہوں :oops:
آپ کو اس محفل میں بہت بہت خوش آمدید ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن لگتا ہے ڈاکٹر صاحبہ مریضوں کو دیکھنے کہیں دور نکل گئیں کہ پلٹ کر آئی ہی نہیں۔
 
س

سمن

مہمان
پاکستانی۔ راجا نعیم۔ دوست۔ سارہ اور ظفری آپ سب کا بہت شکریہ۔

اور دیر تو شاید میں نے ہی آنے میں کر دی۔
شمشاد صاحب پلٹ کر آنے کی ضرور کوشش کروں گی۔ بس ذرا مصروفیت کی وجہ سے کم ہی آنا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بے ایمانی ہے ڈاکٹر صاحبہ، ایسا کرتے ہیں کہ ہر دفعہ آپ سے ملاقات کا وقت لے لیتے ہیں جیسے مریض وقت لیتے ہیں۔ تو مستقبل قریب میں آنے کی توقع ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
اور اس کام کے لیئے تو میں بیمار ہونے کے لیئے بھی تیار ہوں ۔۔۔ کیا کہتیں ہیں آپ ڈاکٹر صاحبہ ۔۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں ڈاکٹر صاحبہ ایک اور مریض، لگتا ہے آپ کی پریکٹس یہاں خوب چلے گی۔ :wink:
 
س

سمن

مہمان
میں تو ڈاکٹر، مریض ان ناموں سے دور بھاگنے کے لیے یہاں آئی تھی۔ لیکن یہاں بھی ایک پورا ہسپتال موجود ہے۔

ویسے مجھے دور سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون مریض ہے اور کون نہیں۔
 
س

سمن

مہمان
عارضہِ دل کا علاج بہت آسان ہے۔ صرف نبض کو دیکھنا ہے۔ پھر ایک مخصوص جگہ، گلی، گھر اور اس میں ایک خاص نام لینا ہے۔ پھر اس کے بعد نہ کوئی درد اور نہ کوئی بیماری رہے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
واہ کیا نسخہ تجویز کیا ہے۔ مغلیہ دور سے اسی نسخے پر عمل ہو رہا ہے۔ لیکن ڈاکٹر صاحبہ تب دنیا بہت محدود تھی اب تو بہت پھیل گئی ہے، ڈھونڈتے ڈھونڈتے عمر بیت جائے گی۔
 
انٹر نیٹ اور فون کی سہولت موجود ہے تو اتنی دیر نہیں لگے گی ویسے بھی اندازے اور خیالی گھوڑے دوڑانے کے لیے ہم سب موجود ہیں تو پھر دیر کیسی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیے ڈاکٹر صاحبہ آپ کی مدد کے لیے کمپاؤنڈر مفت میں مہیا ہو گیا، اب تو آپ بسم اللہ پڑھ کے ظفری کا علاج شروع کر ہی دیں۔
 
Top