خوش آمدید غزل بٹیا

غ۔ن۔غ

محفلین
او ہو تو یہ دونوں ماشاء اللہ واپس آ گئے ہیں۔

بھئی پھر تو بہت خوشی کی بات ہے۔ گلے شکوے تو ہوتے رہیں گے اور شکوے شکائیتیں بھی بعد میں دیکھ لیں گے۔ فی الحال تو آپ دونوں کو خوش آمدید۔
شکریہ شمشاد بھائی
بہت خوش رہیں ہمیشہ
:)
 
واپسی خوش آمدید :)

میں جب سےمحفل میں شریک ہوا تب ہی سے شاید یہ دونوں حضرات نہیں آ رہے یا شاید میرے شروع کے دنوں میں بھائی صاحب کا آنا جانا تھا پر بہت کم، پر گاہے بگاہے ان دونوں میں سے کسی کی کوئی تحریر یا کے متعلق کوئی بات ضرور نظر سے گزرتی رہی۔
آج محفلین کی ملاقات میں بھی کسی بات سے مجھے آپ دونوں یاد آئے تو میں نے پوچھا بھی کہ بھئی وہ میرے آنے سے پہلے ایک ہنسوں کا جوڑا ہوا کرتا تھا محفل پہ کیوں غائب ہے تو محمود بھائی کا پتہ چلا کہ ان کا ایکسیڈینٹ ہوا تھا اور اسی طرح کی دوسری مصروفیات آڑے رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ دونوں کی تمام مشکلات دور فرمائے آپ کے لیے آسانیاں، خوشیاں اور راحتوں کے سامان پیدا کرے اور رزق کی کشادگی عطا فرمائے ۔ آمین۔
 
نایاب

لائبریرین
ڈھیروں دعاؤں کے ہمراہ اک بار پھر خوش آمدید
اللہ سچا سدا آپ دونوں کو اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
 
منصور مکرم

محفلین
باضابطہ تعارف تو نہ تھا،لیکن ایک بار محفل گردی کرتا ہوا محفلین کو سلام والے دھاگے پر پہنچا۔ جب دیکھا تو ابن سعید بھائی سے پوچھا کہ کیا ماجرا ہے۔تو انہوں نے کہا کہ میں ایک آواز دونگا تو حضرات حاضر ہوجائیں گے۔

اور واقعی انہوں نے کر دکھایا۔
محفل میں دوبارہ خوش آمدید۔
اور اچھا کیا کہ واپس آگئی،کیونکہ کسی سے رنجش میں جدائی تا عمربندے کو دکھی رکھتی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
میرے پیارے بھیا ابن سعید اور تمام محفلین کی خدمت میں سلام:)

بھیا آپ کا مان کیسے توڑ سکتی ہوں میں بھلا ۔ ۔ :angel:
آپ نے آواز دی آپ نے پکارا اور لیجیے آپ کی بہن حاضر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

گلے شکوے اپنوں ہی سے ہوتے ہیں بھیا
اور اپنے ہی یہ گلے شکوے دور بھی کرتے ہیں، پھر بہنوں بھائیوں میں تو یہ سب چلتا رہتا ہے ناں، کبھی بہن بھائی سے تو کبھی بھائی بہن سے روٹھتا ہے (ویسے زیادہ تر بہنیں ہی بھائیوں سے روٹھتی ہیں ،لاڈ اٹھواتی ہیں لاڈلی جو ہوتی ہیں اپنے بھیا کی) اور مجھے اپنے بھیا پر ناز ہے:)

مغزل محمود بھی آےگا محفل میں لیکن آج کل اس کی طبیعت بہت ناساز ہے اور ایک ہاتھ میں
ہیئر لائن فریکچر ہے۔آپ سب سے محمود کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔فل

انشاءاللہ محفل پہ ہمارا آنا جانا لگا رہے گا۔ :)
خوش آمدید بہنا۔
مغل بھائی کو سلام اور پرسہ پہنچا دینا۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
واپسی خوش آمدید :)

میں جب سےمحفل میں شریک ہوا تب ہی سے شاید یہ دونوں حضرات نہیں آ رہے یا شاید میرے شروع کے دنوں میں بھائی صاحب کا آنا جانا تھا پر بہت کم، پر گاہے بگاہے ان دونوں میں سے کسی کی کوئی تحریر یا کے متعلق کوئی بات ضرور نظر سے گزرتی رہی۔
آج محفلین کی ملاقات میں بھی کسی بات سے مجھے آپ دونوں یاد آئے تو میں نے پوچھا بھی کہ بھئی وہ میرے آنے سے پہلے ایک ہنسوں کا جوڑا ہوا کرتا تھا محفل پہ کیوں غائب ہے تو محمود بھائی کا پتہ چلا کہ ان کا ایکسیڈینٹ ہوا تھا اور اسی طرح کی دوسری مصروفیات آڑے رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ دونوں کی تمام مشکلات دور فرمائے آپ کے لیے آسانیاں، خوشیاں اور راحتوں کے سامان پیدا کرے اور رزق کی کشادگی عطا فرمائے ۔ آمین۔

السلام علیکم امجد میانداد بھائی:)
کیسے ہیں آپ؟
آپ سے پہلی بار ہم کلام ہونے کا شرف حاصل ہو رہا ہے،بہت خوشی کی بات ہے۔
شکریہ بھائی بہت بہت کہ آپ نے ہماری واپسی پہ اتنے خلوص سے ہمیں ویلکم کیا۔
جی بھائی آپ نے سہی کہا ہمارا آپ کی محفل پہ آمد کے دنوں میں ہی شاید آنا کم کم ہو گیا تھا تبھی آج تک آپ سے بات بھی نہیں ہو پائی۔
ویسے بتائیے تو ذرا کس بات پہ ہماری یاد آئی آپ کو ؟:battingeyelashes:
آپ کو ہم یاد رہے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی میرے بھائی:)
آپ کی دعاؤں کے لیے تہہ دل سے ممنون ہوں بھیا
خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
 
Top