خونی وزیرستان

Dilkash

محفلین
ساجد بھئی ۔۔وادئ تیراہ جو میرا ابائی وطن ہے۔ان لوگوں نے ہمارے چارگھر جلائیں ہیں اور زمین سے بے دخل کیا ہے۔۔میں نے ان کے خلاف اپنے میگزین دستار انٹرنیشنل میں لکھا ہے اور اگر یاد ہو تو چند دن پہلے رمضان میں ایک خلیجی اخبار کے انٹریو میں بھی کہا تھا۔کہ کون لوگ ہیں یہ اور کیسے حالات سے فائدہ اٹھا کر میدان میں اگئے ہیں۔۔اب یہ سب کچھ ان کو ایک کھیل نظر اتا ہے جسمیں بظاہر ان کی جیت ہے اور اس جیت نے ان کو مست ہاتھیوں کی طرح خطرناک بنا لیا ہے۔
میرا انٹریو ملاحظہ ہو۔

http://thepeninsulaqatar.com/Displa...=October2007&file=Local_News2007100835539.xml
 
فرضی

محفلین
مجھے تو لگ رہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وزیرستان، قبائلی علاقے، سوات اور سرحد کے دوسرے علاقے جہاں ان طالبان وغیرہ کا زور ہے انہیں اپنی راہ لینے دی جائے۔ جائیں اپنے علاقوں کو تباہ کریں پاکستان کی جان چھوڑیں۔ جتنے تیر مارنے ہیں اپنے ملک میں ماریں ہم بھی دیکھیں کتنا اچھا اسلامی ملک بناتے ہیں یہ لوگ۔

ہا ہا ہا بھئی اتنی جلدی ہمت ہار گئے؟ کل کلاں اگر بلوچستان میں شورش بڑھتی ہے تو ان کو بھی الگ کر دیں پھر اگر مہاجر واویلا کرتے ہیں تو انہیں بھی جناح پور دے دیں۔۔ اور سندھو دیش والے بچاروں نے کیا گناہ کیا ہے جب اتنے ٹکڑے ہورہے ہیں تو ایک ٹکڑا ان کا بھی سہی۔ رہ گیا پنجاب تو اسے پھر پاکستان نہیں کہا جاسکتا۔۔۔ کوئی اچھا سا نام سوچنا پڑے گا۔۔ پنجابستان؟ اور اگر سرائیکی علاقے والے بھی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کھڑی کرنے پر اڑ گئی تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ توبہ توبہ۔۔ مجھے کم از کم آپ جیسے مشاق بندے سے اس قسم کی جھنجھلاہٹ کی توقع نہیں تھی۔ اللہ نہ کرے کہ پاکستان ایک بار پھر ٹوٹے۔۔۔ ابھی تو 1971 کے زخم ہرے ہیں۔
 
خرم

محفلین
الحمد للہ جب تک ہم ایسے پاگلوں کے دل میں اس وطن کا پیار موجود ہے انشاء اللہ یہ قائم رہے گا۔ زیک کی بات اور اس پر تمام بھائیوں کا ردعمل سب ہی پاکستان سے محبت کی دلیل ہیں۔ اللہ اسے اور زیادہ کرے۔ آمین۔ ویسے زیک کی بات کی بابت اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتا ہوں، بچپن میں اگر کسی اور بچے کی چیز دیکھ کر جی بہت مچلنا اور اپنی والدہ محترمہ سے ضد کرنی تو انہوں نے تنگ آ کر فرمانا "جاؤ ان بچوں کے اماں ابا سے کہو تمہیں اپنا بیٹا بنا لیں۔" بس اس بات کے بعد کوئی دلیل رہ ہی نہیں جاتی تھی۔ میرا خیال ہے زیک نے بھی ایسی ہی بات کی تھی۔
 
فرضی

محفلین
سوات کے آخری ولی عہد اسّی سالہ میاں گل اورنگزیب سے ان کی سابق ریاست میں آج کل کے حالات کے بارے میں دریافت کریں تو وہ غصے میں کہتے ہیں یہ ان سے پوچھیں جنہوں نے یہ حالات خراب کیے ہیں۔

’یہ حالات خراب کیے ہیں مرکزی حکومت نے۔ میں تو برائے نام والیِ سوات ہوں۔‘

مکمل خبر بی بی سی اردو
 
ساجد

محفلین
ساجد بھئی ۔۔وادئ تیراہ جو میرا ابائی وطن ہے۔ان لوگوں نے ہمارے چارگھر جلائیں ہیں اور زمین سے بے دخل کیا ہے۔۔میں نے ان کے خلاف اپنے میگزین دستار انٹرنیشنل میں لکھا ہے اور اگر یاد ہو تو چند دن پہلے رمضان میں ایک خلیجی اخبار کے انٹریو میں بھی کہا تھا۔کہ کون لوگ ہیں یہ اور کیسے حالات سے فائدہ اٹھا کر میدان میں اگئے ہیں۔۔اب یہ سب کچھ ان کو ایک کھیل نظر اتا ہے جسمیں بظاہر ان کی جیت ہے اور اس جیت نے ان کو مست ہاتھیوں کی طرح خطرناک بنا لیا ہے۔
میرا انٹریو ملاحظہ ہو۔

http://thepeninsulaqatar.com/Displa...=October2007&file=Local_News2007100835539.xml
فیروز بھائی ،
آج اور گزرے کل کے واقعات نے آپ کے تجزئیے کو سو فیصد سچ ثابت کر دیا ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
1100291428-2.gif
 
خرم

محفلین
کیا یہ سب سمجھنا اتنا ہی مشکل ہے؟ آخر کیوں‌ان لوگوں‌کو ان کا حق نہیں دیا جاتا؟ ایک طرف طالبان ظلم ڈھا رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت بھی ان کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ پھر اگر کوئی کہتا ہے کہ
اس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو
تو کیا کہیں اُسے؟ ایک بھرپور عوامی بیداری اور تحریک کے بغیر تو یہ سب سُدھرے گا نہیں اور عوام کو بیدار کون کرے؟ یہ سیاستدان اور پیٹ کے مولوی تو نہیں کرسکتے۔ اس سوال کا جواب مل جائے تو میرے ان بھائی بہنوں کی زندگیوں میں بھی امن سکون اور خوشحالی آئے۔ فی الحال تو آنکھ نم اور دل پُر درد ہے۔
اللہ ہم سب کی مدد فرما۔ آمین۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
دنیا کو ہے معرکہء روح و بدن پیش
تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارا
اللہ کو پامردئ مومن پہ بھروسہ
" مشرف کو امریکہ کی ایڈ کا سہارا"
( روح اقبال سے معذرت کے ساتھ)
 
ساجد

محفلین
دنیا کو ہے معرکہء روح و بدن پیش
تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارا
اللہ کو پامردئ مومن پہ بھروسہ
" مشرف کو امریکہ کی ایڈ کا سہارا"
( روح اقبال سے معذرت کے ساتھ)
اور کل تک یہ ایڈ طالبان کو بھی مل رہی تھی تو سب کچھ جائز تھا۔ آفرین ہے بھئی۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
اور کل تک یہ ایڈ طالبان کو بھی مل رہی تھی تو سب کچھ جائز تھا۔ آفرین ہے بھئی۔
طالبان کو امریکہ سے ایڈ کہاں سے ملی ہے۔؟ اپنی اس نادر تحقیق کو ذرا باحوالہ تو پیش کیجیئے ؟ دنیا تو آج تک امریکہ اور طالبان کو ایک دوسرے کے دشمن نمبر 1 سمجھتی رہی ہے۔ اور آپ نے ان دونوں کے درمیان اخوت قایم کروادی۔

فی الحال ایسی نابغہ عصر تحقیقات اپنے پاس ہی رکھیئے ۔
 
خرم

محفلین
ایک طرف سوال پوچھتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں‌کہ جواب اپنے پاس ہی رکھئے۔
یہ سٹنگر، یہ ٹینک شکن بارودی سرنگیں، یہ سیٹلائٹ فون، یہ سب کہاں سے آیا؟ سوویت یونین کے خلاف کن کے ساتھ مل کر یہ جہادی جہاد کے نعرے لگایا کرتے تھے۔ اور ابھی کل کی بات ہے کہ طالبان کے وزیر ٹیکساس کے دورے کرتے تھے۔ اور کون جانے کہ آج بھی کون کون سا طالب کتنے کتنے ڈالر وصول کر رہا ہے؟ دنیا امریکہ اور طالبان کو دشمن نمبر 1 اس لئے کہتی ہے کہ امریکہ اور طالبان نے تاثر ایسا دیا ہوا ہے وگرنہ اتنے بڑے ملک کے لئے امریکہ کی صرف چند ہزار فوج اور وہ بھی چند مخصوص علاقوں میں نہ ہوتی۔ اور آج جس پاکستانی فوج کے خلاف "جہاد" کر رہے ہیں یہ طالبان کل تک اسی پاکستانی فوج کے کاندھوں‌پر چڑھ کر کابل فتح کیا تھا انہوں‌نے۔ سچ پوچھتے ہو بھائی تو طالبان تو اولاد ہی پاکستانی فوج کی ہیں لیکن ناجائز تھے نا اس لئے ناجائزوں‌والے کام کر رہے ہیں۔
اور کوئی ثبوت چاہئے تو وہ بھی مہیا کردوں؟
 
ساجد

محفلین
طالبان کو امریکہ سے ایڈ کہاں سے ملی ہے۔؟ اپنی اس نادر تحقیق کو ذرا باحوالہ تو پیش کیجیئے ؟ دنیا تو آج تک امریکہ اور طالبان کو ایک دوسرے کے دشمن نمبر 1 سمجھتی رہی ہے۔ اور آپ نے ان دونوں کے درمیان اخوت قایم کروادی۔

فی الحال ایسی نابغہ عصر تحقیقات اپنے پاس ہی رکھیئے ۔
ایسے سوالات پوچھ کر اپنی جہالت کا ڈھنڈورہ مت پیٹئیے۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
ایسے سوالات پوچھ کر اپنی جہالت کا ڈھنڈورہ مت پیٹئیے۔
سبحان اللہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کسی سے بات کا حوالہ مانگنا "جہالت" ہے، اگر یہ جہالت ہے تو براہ کرم "تحقیق" کسے کہتے ہیں ۔ ذرا روشنی ڈال دیجیئے۔ ؟؟؟؟
صرف متعلقہ پوچھے گئے سوال کے جواب کا منتظر رہوں گا۔
 
Top