خیال خوانی

ایک برس میں اس موضوع پر کسی اور نے اظہار خیال نہیں کیا ۔۔۔؟میں انجان کو پیغام بھیجتا ہوں کہ وہ بھی یہاں آکر کچھ گفت گو کریں
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم!
جناب ابھی ابھی باوثوق ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ محفل کے اراکین کے لیےخیال خوانی کی عملی تربیت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔۔تو جو دلچسپی رکھتے ہیں مجھے ذاتی پیغام میں اپنا نام درج کروا دیں
شکریہ
 

dxbgraphics

محفلین
یہ سارا فتور 'دیوتا' کا اور اسکے مصنف کا پھیلایا ہوا ہے، 'کمرشل ازم' نے نوجوانوں کو کیسے کیسے خواب دے دیے۔

جب کبھی میں میں اسے پڑھا کرتا تھا تو سوچتا تھا کہ ٹیلی پیتھی سیکھ کر کیا کیا کرونگا، ہائے ہائے مار ڈالا، کیا کیا یاد آ گیا، اُف۔ :)

'نوجوانوں' سے استدعا ہے کہ 'دیوتا' بے شک پڑھتے رہیں اور ذہن میں 'مزے مزے' کے منصوبے بھی بناتے رہیں لیکن اس کے بارے میں سنجیدہ نہ ہوں، اس میں کچھ نہیں ہے۔ اصلی ٹیلی پیتھی شادی کے بعد شروع ہوتی ہے جب آپ دفتر میں بھی 'کچھ' سوچیں تو گھر میں بیوی کو اسکی خبر ہو جاتی ہے۔ ;)

:rollingonthefloor:
 
بہت بہتر زندگی صاحب آپ نے شوشا چھوڑ ہی دیا ۔ تو برادران اور اخوات محفل آپ لوگوں کی اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ ہم اس تھریڈ میں ٹیلی پیتھی کے موضوع پر گفتگو جاری رکھیں گے ۔ جبکہ فروری کی دس تاریخ کو یہاں پر ٹیلی پیتھی کی پہلی مشق پوسٹ کی جائے گی ۔ اس سے پہلے میں کچھ دیگر ذرائع سے ٹیلی پیتھی جیسے سنجیدہ موضوع پر ہونے والی تحقیقات ۔ بڑھوتری اور اختراعات پر وقتا فوقتا کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا ۔ ہماری مشقوں کی تعداد دس ہوگی ۔ مشقیں کرنے والے ساتھی ایک (صرف ایک) دوسرے تھریڈ پر اپنے تجربات بیان کریں گے جبکہ ایک اور تھریڈ پر اس کی راہ میں آنے والے مسائل پر گفتگو کی جائے گی ۔ ہاں یہ تربیت جو دیں گے انہیں میں اچھی طرح جانتا ہوں لہذا بے فکر ہو کر احباب اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں ۔۔اگر ہو تو
 

زبیر حسین

محفلین
اگرکوئی دس فروری تک مشقوں میں‌حصہ لینے کے قابل نہ ہو تو کیا بعد میں‌جگہ ملے گی؟یا جو رہ گیا سو رہ گیا۔۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

واقعی یہ ایک بہت اہم علم ہے ۔ اورمیں نےبھی اسکی بہت خاک چھانی ہے کسی زمانہ میں ۔ کوئی بھی علم حاصل کرنےکےلیےوقت کی اہمیت بہت ہے۔ تواس کےلیےبھی وقت بہت ضروری ہے۔اس کی مشقیں آپ کولگاتارکرنی ہوگی اوروقت کی پابندی بھی ضروری ہے۔اورانشاء اللہ اگرآپ مستقل مزاجی سےیہ مشقیں کریں گےتوآپ کوآہستہ آہستہ بہت کچھ ملےگا۔میں نےبھی روحانی ڈائجسٹ سےباباشمس الدین صاحب سےکہ کچھ مراقبہ کی مشقیں کیں تھیں لیکن وہی وقت کی کمی کامسئلہ تھا۔اس لیےاس کوجاری نہ رکھ سکا۔
ہمارابھی نام اس میں لکھ لیں۔

والسلام
جاویداقبال
 

S. H. Naqvi

محفلین
یوں تو مطالعے کا شوق مجھے ورثے میں ملا اور کتابیں پالنےمیں، جب سے پڑھنا سیکھا تب سے عمرو عیاروٹارزن سے شروع کیا اور وقت کےسفر کے ساتھ چھٹی کلاس میں ایک کتابچہ ہاتھ لگا کہ ٹیلی پیتھی سیکھیں، تب تک دیوتا سے یاری پکی ہو چکی تھی اور اس کے علاوہ بھی ہپناٹزم کے اسرار سے بھی کچھ نہ کچھ آگاہی ہو چلی تھی۔ اس کتابچے کو بہت سنبھال کر رکھا اور پڑھتا رہا مگر کبھی کوئی مشق نہ کر سکا تبھی میٹرک کے دوران جادو کے کرتب نامی کتاب سے نظر بندی اور کمالات کے بارےمیں پڑھا تو یہ علم کچھ حقیقی لگا اور وہ طاق پر رکھا کتابچہ یاد آ گیا تو ابو کی چوری سے کچھ عملی مشقیں شروع کر دیں۔ دھاگے کو اپنی قوت ارادی سے ہلانا یا بالٹی کے ٹھہرے ہوئے پانی کو قوت ارتکاز سے مرتعش کرنا یا پھر ایک دھاگے سے کوئی دھاتی گولی باندھ کر گھنٹوں اسے تکتے رہنا اور من ہی من میں اسے دائیں بائیں ہلنے کی سجیشن دیتے رہنا، سب ہی کرتا رہا آخر ایک دن ابو نے یوگا کے سٹائل میں دھاگےکے سامنے بیٹھا دیکھ لیا، (اس کے بعد کی نہ پوچھیں;) ( اور اس کتاب کے جلنے اور ابو کے منع کرنے پر سب ایک یاد بن کر رہ گیا۔۔۔۔۔۔۔ ہائے رے حسرت، نہیں تو لوگ آج دوسرے فرہاد کے چرچےکر رہے ہوتے:biggrin: 
کالج کے زمانے میں شمس الدین عظیمی صاحب سے یاری ہوئی (یک طرفہ، ان کی تحریروں کے ذریعے:) ( روحانی ڈائجسٹ کے سفر کے دوران مراقبے کے اسرارورموز سمجھنے کے کوسش کرتا رہا مگر باقاعدہ جاری نہ رکھ سکا۔ اردو محفل میں اس دھاگے پر نظر پڑی تو بہت خوشی ہوئی، اس بجے کی طرح جو پانی کے کنارے کھڑا چھلانگ لگانے سے ڈر بھی رہا ہو اور پانی سے کھیلنے کے لیے مچل بھی رہا ہو، کچھ لکھنے کی ہمت نہ کرسکا۔ لیکن آج ہمت کر ہی لی:blushing: وجہ مصروفیت اور پھر مذید مصروف ہونے کا ڈر۔:)
 
اس سے پہلے کہ ہم اسے جادو یا سائنس کی الجھن میں ڈالیں ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ خیال خوانی کی صلاحیت ہر انسان میں موجود ہوتی ہے مشکل یہ ہے کہ اس صلاحیت کو جان کر پہچان کر اور اسے استعمال کرنا سیکھ کر وہ بہتر اتصال (communicate) کر سکتا ہے ۔ زبان کے استعمال کے بغیر بھی تو گفتگو ہو سکتی ہے مگر ایسا کیا کیسے جائے یہی سیکھنا ہے ۔
 

گرائیں

محفلین
مجھے یقین ہے ان مشقوں پہ عمل کر کے میں کوئی مثبت فائدہ اٹھا سکوں گا۔

مجھے 10 فروری کا انتظار رہے گا۔
 
Top