خیال رکھنا ۔ از ناعمہ عزیز

مشکل الفاظ مجھے آتے نہیں بھیا ، سعود لالہ سے کہا تھا کہ تھوڑی مشکل اردو ہمیں بھی سکھا دیں ۔
کسی بھی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لئے آپ کے پاس ذخیرہِ الفاظ ہونا ضروری ہے
اور یہ چیز کوئی استاد نہیں سکھا سکتا
یہ چیز ہمیشہ مطالہ سے ہی آتی ہے مطالعہ ہی انسان کی سوچ میں گہرائی پیدا کرتا ہے اور اس مطالعہ سے ہی مشاہدات سے نتائج اخذ کر کے انسان اپنے خیالات کو قرطاس و قلم کے ذریعے الفاظ کا روپ دیتا ہے
امید ہے میرا یہ لیکچر ناگوار نہیں گزرا ہو گا :)
شاد و آباد رہیں
 

تبسم

محفلین
ایک یہ بھی چھوٹی سی نظم اپنی دوستوں کے لئے لکھی تھی ۔۔

محبتوں کے وہ باب سارے
وہ چاہتوں کے گلاب سارے
سنبھال رکھنا ،
خیال رکھنا
وفا میں ساری عنایتوں کا
وہ ٹوٹے دل کی شکایتوں کا
حساب رکھنا ،
خیال رکھنا
گلاب رت کے وہ سارے قصے
کبھی کسی کو سنانا چاہو
تو لفظوں کو بے مثال رکھنا
خیال رکھنا
کبھی جو ہم تم کو یاد آئیں
تو ہم سے رشتہ بحال رکھنا ،
یہ دوستی لازوال رکھنا
خیال رکھنا ۔
ہمممممممممممممم زبردست ناعمہ بہت اچھے:applause::rose:
 
Top