دائرے

La Alma

لائبریرین
بہت خوب تحریر ہے La Alma!!
دائروں کے ذکر سے امجد اسلام امجد کی ایک نظم یاد آ گئی۔۔

ہم لوگ
دائروں میں چلتے ہیں
دائروں میں چلنے سے
دائرے تو بڑھتے ہیں
فاصلے نہیں گھٹتے
آرزوئیں چلتی ہیں
جس طرف کو جاتے ہیں
منزلیں تمنا کی
ساتھ ساتھ چلتی ہیں
گرد اڑتی رہتی ہے
درد بڑھتا رہتا ہے
راستے نہیں گھٹتے
صبح دم ستاروں کی تیز جھلملاہٹ کو
روشنی کی آمد کا پیش باب کہتے ہیں
اک کرن جو ملتی ہے آفتاب کہتےہیں
دائرہ بدلنے کو انقلاب کہتے ہیں
"دائرہ بدلنے کو انقلاب کہتے ہیں" .
کیا اعلیٰ تخیل ہے . اس خوبصورت شراکت پر آپ کا تہہِ دل سے شکریہ ۔
 

La Alma

لائبریرین
سوچا تو یہی تھا کے کسی گفتگو میں حصہ نہیں لونگا . . . مگر آپ اور آپ جیسے اور علم دوست لوگوں کی پر مغز تحریر پر کومنٹس نہ دینا بھی زیادتی ہےاسی لئے آپ کی تحریر پڑھ کر جواب دئیے بنا رہا نہیں گیا . . . بس صرف اتنا کے یہاں سب نے اپنے اپنے طور اچھے کومنٹس دئیے مگر تقریبا سب ہی کے کومنٹس دائروں کی صورت دائروں میں رہ گئے . . . میں اس میں موجود مرکز پر بات کرونگا جن کے مرہون منت خود دائرے ہوتے ہیں بغیر مرکز دائروں کا تصور محال ہے . . . کائنات کی ہر شے کا ایک مرکز ہے دوسرے لفظوں میں ہر شے کا ایک دائرہ ہے جو اسے منضبط رکھے ہوئے ہیں یہی کلیہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیگا کے ہر شے کی تخریب اس شے کا اپنے دائرے کے مرکزیت سے انحراف ہے قیامت کی بہت ساری نشانیوں میں ایک یہ بھی ہے کے زمین اپنے محور سے ہٹ جائیگی تو ہر شے تہ و بالا ہوجائیگی .... اتنی بات کرنے کا مقصد اس بات کی نشاندھی بھی تھی کے اگر ہم اپنی زندگی میں بھی مشاہدہ کریں تو اپنی بہت سی منتشر کیفیات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے . . .
ایک عرصے بعد آپ کے زریں افکار سے مستفید ہونے کا موقع ملا ہے . خوشی ہوئی کہ چاہے دیر سے سہی ، آپ کسی گفتگو کا ضابطہ حصّہ تو بنے . امید ہے ہم آئندہ بھی آپ کے نادر خیالات سے فیضیاب ہوتے رہیں گے . شریکِ دھاگہ ہونے کے لیے بہت شکریہ .
 

اکمل زیدی

محفلین
دائروں میں سفر بالآخر مسافر کو مرکز میں جذب کردے یہی مقصود سفر ہے
آپ کا نام دیکھ کر شاید لوگوں نے آپ کے ریمارکس کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا ہوگا . . . مگر آپ نے حقیقت میں بہت عمدہ بات کی ہے . . .
شاید آپ کو خود بھی اندازہ نہیں ہوگا . .
 
آخری تدوین:
جن کو میری بات کی سمجھ نہیں وہ کم عقل ہیں
آپ کا نام دیکھ کر شاید لوگوں نے آپ کے ریمارکس کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا ہوگا . . . مگر آپ نے حقیقت میں بہت عمدہ بات کی ہے . . .
شاید آپ کو خود بھی اندازہ نہیں ہوگا . .
 
آخری تدوین:
Top