دائیں یا بائیں؟

آپ اکثر کاموں کے لئے کونسا ہاتھ استعمال کرتے ہیں؟

  • دایاں ہاتھ

    Votes: 23 85.2%
  • بایاں ہاتھ

    Votes: 3 11.1%
  • دونوں برابر

    Votes: 1 3.7%

  • Total voters
    27

ہادیہ

محفلین
لیکن کھانا کبھی بھی بائیں ہاتھ سے نہیں کھایا۔۔ نہیں تو کُٹ پڑنے کا امکان بہت ہے۔۔ :p
 
ابن توقیر

محفلین
اپنے انور جی کے جنون میں بچپن میں صرف کرکٹ کھیلنے کی ناکام کوشش کی ہے بائیں ہاتھ سے۔خیر وہ تو بعد میں اندازہ ہوا کہ یہ "کام" دائیں" سے بھی نہیں ہوسکتا الٹ تو دور کی بات ہے۔تب یہ طے کرلیا ہے کہ صرف کرکٹ دیکھنے کے لیے ہی تشریف لائے گئے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کرکٹر اعجاز احمد بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ 1992 ورلڈکپ کے فائنل میں بھی بائیں ہاتھ سے چند اوورز کرائے تھے۔
اعجاز احمد نے انٹرنیشل کرکٹ میں اور شاید فرسٹ کلاس میں بھی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ نہیں کی، لیکن سیالکوٹ میں کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے وہ اکثر بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا تھا اور باؤلروں کی اسی طرح پٹائی کرتا تھا جیسے دائیں ہاتھ سے کھیلتے ہوئے، کئی بار دائیں ہاتھ سے کھیلتے کھیلتے بیچ میں بائیں ہاتھ سے کھیلنا بھی شروع کر دیتا تھا۔ باؤلنگ اور تھرو وہ ہمیشہ بائیں ہاتھ سے ہی کرتا رہا۔
 
ربیع م

محفلین
عمومی کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں البتہ مشقت والا کام بائیں ہاتھ سے.
قوت اور زور والا ہاتھ بایاں ہے.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سب کام دائیں ہاتھ سے۔ بایاں ہاتھ محض جب دایاں مصروف ہو۔
والد صاحب البتہ بائیں ہاتھ والے تھے۔
دس بہن بھائی میں غالبا سب ہی دائیں بازو ونگ میں ہیں ۔
 
اے خان

محفلین
زیادہ تر دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہوں پانی چائے وغیرہ کے لئیے بایاں ہاتھ استعمال کرتا ہوں. ہاں اگر کوئی بڑا ٹوکتا ہے تو ہاتھ بدل لیتا ہوں.
 
سعادت

تکنیکی معاون
تمام کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔ البتہ کرکٹ میں بیٹنگ بائیں ہاتھ سے کرتا تھا، اور ہاکی کھیلتے ہوئے بھی سٹک کو بائیں ہاتھ کی گرِپ سے پکڑتا تھا۔ (یہ نہ سمجھ لیجیے گا کہ میں بڑا اچھا سپورٹس‌مین تھا؛ گلی محلے میں کھیلنے کی بات کر رہا ہوں۔ :) )

میرا بڑا بیٹا بھی دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہے۔ چھوٹے جڑواں بیٹوں کے بارے میں کہنا کچھ مشکل ہے کہ ابھی پونے تین سال کے ہیں، لیکن پینسل سے لکیریں لگانے کے لیے اور کھانے کے لقمے منہ میں ڈالنے کے لیے اُن میں سے ایک دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہے اور دوسرا بایاں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ویسے آپ میں سے جو لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں: کیا آپ کمپیوٹر ماؤس استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں، تو کس ہاتھ سے؟ کیا آپریٹنگ سسٹم میں ماؤس کے بٹنز کی میپنگ تبدیل کرتے ہیں یا بائیں ہاتھ کے استعمال کے لیے مخصوص ماؤس استعمال کرتے ہیں؟
 
سید ذیشان

آئڈینٹکل ٹوِن تو نہیں ہونگے ورنہ دونوں ایک ہی ہاتھ استعمال کرتے؟
 
الشفاء

لائبریرین
اکثر کام دائیں ہاتھ سے ہی کرتے ہیں۔ البتہ ڈرائیونگ میں عموماً بایاں ہاتھ استعمال ہوتا ہے۔۔۔
 
یاز

محفلین
ویسے آپ میں سے جو لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں: کیا آپ کمپیوٹر ماؤس استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں، تو کس ہاتھ سے؟ کیا آپریٹنگ سسٹم میں ماؤس کے بٹنز کی میپنگ تبدیل کرتے ہیں یا بائیں ہاتھ کے استعمال کے لیے مخصوص ماؤس استعمال کرتے ہیں؟
ہم لیفٹی ہونے کے باوجود ماؤس دائیں ہاتھ سے ہی استعمال کرتے ہیں۔ شاید اس کی وجہ یہی ہو کہ بچپن سے ہی لکھائی بھی دائیں ہاتھ سے ہی کرنا پڑی۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
آئڈینٹکل ٹوِن تو نہیں ہونگے ورنہ دونوں ایک ہی ہاتھ استعمال کرتے؟
ابھی تلاش کیا تو ایک مقالہ بھی مل گیا، جو ہے تو کافی پرانا، لیکن دلچسپ معلوم ہوتا ہے: Handedness, with special reference to twins

معلوم نہیں کہ اس موضوع پر مزید تحقیق کی گئی ہے یا نہیں۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

دائیاں ہاتھ!

مگر اہلیہ! خان دونوں ہاتھ استعمال میں ہیں، کبھی بھول جائے تو یاد دلانے پر دائیاں ہاتھ استعمال میں لاتی ہے۔ بتاتی ہے کہ اس کے والدین نے اسے بچپن میں ڈانٹ کے اس کی عادت بدلنے کی کوشش کی جس سے دونوں ہاتھ روانگی سے استعمال کرتی ہے، کھانا کچن میں اکیلے ہی بنانا ہوتا ہے اس لئے کبھی نظر پڑے تو بائیاں ہاتھ استعمال کر رہی ہوتی ہے، اور کبھی بھول جائے تو کھانا بھی بائیں ہاتھ سے کھا رہی ہوتی ہے یاد دلانے پر دائیاں استعمال کرتی ہے۔

والسلام
 
م حمزہ

محفلین
دائیں ہاتھ کا استعمال سیکھنا سیکھانا بچپن کی تربیت کا تقاضا ہے اور شاید انسانی فطرت کا حصہ بھی ہے۔اسلام میں سیدھے ہاتھ سے ہر جائز کام سر انجام دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور اس فعل کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے ۔
تو کیا نا جائز کام کیلئے بایاں ہاتھ استعمال کرنے کی اجازت ہے؟ اعوذ باللہ:shock:
 
م حمزہ

محفلین
اکثر و بیشتر دایاں ہاتھ کا استعمال کرتا ہوں۔
بچپن میں اگر کبھی کھانا کانے کے دوران پانی پینے کیلئے بایاں ہاتھ استعال کرتا تومرحوم داداجان سخت ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔
 
زیک

مسافر
چھوٹے جڑواں بیٹوں کے بارے میں کہنا کچھ مشکل ہے کہ ابھی پونے تین سال کے ہیں، لیکن پینسل سے لکیریں لگانے کے لیے اور کھانے کے لقمے منہ میں ڈالنے کے لیے اُن میں سے ایک دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہے اور دوسرا بایاں۔

آئڈینٹکل ٹوِن تو نہیں ہونگے ورنہ دونوں ایک ہی ہاتھ استعمال کرتے؟
جہاں تک میرے علم میں ہے جڑواں اس معاملے میں مختلف ہو سکتے ہیں
 
زیک

مسافر
ویسے آپ میں سے جو لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں: کیا آپ کمپیوٹر ماؤس استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں، تو کس ہاتھ سے؟ کیا آپریٹنگ سسٹم میں ماؤس کے بٹنز کی میپنگ تبدیل کرتے ہیں یا بائیں ہاتھ کے استعمال کے لیے مخصوص ماؤس استعمال کرتے ہیں؟
بائیں ہاتھ سے ماؤس استعمال کرتا ہوں لیکن بٹن دائیں ہاتھ والے ہی رہنے دیتا ہوں
 
Top