اعجاز احمد نے انٹرنیشل کرکٹ میں اور شاید فرسٹ کلاس میں بھی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ نہیں کی، لیکن سیالکوٹ میں کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے وہ اکثر بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا تھا اور باؤلروں کی اسی طرح پٹائی کرتا تھا جیسے دائیں ہاتھ سے کھیلتے ہوئے، کئی بار دائیں ہاتھ سے کھیلتے کھیلتے بیچ میں بائیں ہاتھ سے کھیلنا بھی شروع کر دیتا تھا۔ باؤلنگ اور تھرو وہ ہمیشہ بائیں ہاتھ سے ہی کرتا رہا۔کرکٹر اعجاز احمد بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ 1992 ورلڈکپ کے فائنل میں بھی بائیں ہاتھ سے چند اوورز کرائے تھے۔
تمام کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔ البتہ کرکٹ میں بیٹنگ بائیں ہاتھ سے کرتا تھا، اور ہاکی کھیلتے ہوئے بھی سٹک کو بائیں ہاتھ کی گرِپ سے پکڑتا تھا۔ (یہ نہ سمجھ لیجیے گا کہ میں بڑا اچھا سپورٹسمین تھا؛ گلی محلے میں کھیلنے کی بات کر رہا ہوں۔ )
میرا بڑا بیٹا بھی دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہے۔ چھوٹے جڑواں بیٹوں کے بارے میں کہنا کچھ مشکل ہے کہ ابھی پونے تین سال کے ہیں، لیکن پینسل سے لکیریں لگانے کے لیے اور کھانے کے لقمے منہ میں ڈالنے کے لیے اُن میں سے ایک دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہے اور دوسرا بایاں۔
آئیڈینٹکل ہیں۔ مجھے اسی لیے ان کے دائیں/بائیں ہاتھوں کی بات دلچسپ لگتی ہے۔آئڈینٹکل ٹوِن تو نہیں ہونگے ورنہ دونوں ایک ہی ہاتھ استعمال کرتے؟
ہم لیفٹی ہونے کے باوجود ماؤس دائیں ہاتھ سے ہی استعمال کرتے ہیں۔ شاید اس کی وجہ یہی ہو کہ بچپن سے ہی لکھائی بھی دائیں ہاتھ سے ہی کرنا پڑی۔ویسے آپ میں سے جو لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں: کیا آپ کمپیوٹر ماؤس استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں، تو کس ہاتھ سے؟ کیا آپریٹنگ سسٹم میں ماؤس کے بٹنز کی میپنگ تبدیل کرتے ہیں یا بائیں ہاتھ کے استعمال کے لیے مخصوص ماؤس استعمال کرتے ہیں؟
ابھی تلاش کیا تو ایک مقالہ بھی مل گیا، جو ہے تو کافی پرانا، لیکن دلچسپ معلوم ہوتا ہے: Handedness, with special reference to twinsآئڈینٹکل ٹوِن تو نہیں ہونگے ورنہ دونوں ایک ہی ہاتھ استعمال کرتے؟
دلچسپ!ابھی تلاش کیا تو ایک مقالہ بھی مل گیا، جو ہے تو کافی پرانا، لیکن دلچسپ معلوم ہوتا ہے: Handedness, with special reference to twins
معلوم نہیں کہ اس موضوع پر مزید تحقیق کی گئی ہے یا نہیں۔
تو کیا نا جائز کام کیلئے بایاں ہاتھ استعمال کرنے کی اجازت ہے؟ اعوذ باللہدائیں ہاتھ کا استعمال سیکھنا سیکھانا بچپن کی تربیت کا تقاضا ہے اور شاید انسانی فطرت کا حصہ بھی ہے۔اسلام میں سیدھے ہاتھ سے ہر جائز کام سر انجام دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور اس فعل کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے ۔
چھوٹے جڑواں بیٹوں کے بارے میں کہنا کچھ مشکل ہے کہ ابھی پونے تین سال کے ہیں، لیکن پینسل سے لکیریں لگانے کے لیے اور کھانے کے لقمے منہ میں ڈالنے کے لیے اُن میں سے ایک دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہے اور دوسرا بایاں۔
جہاں تک میرے علم میں ہے جڑواں اس معاملے میں مختلف ہو سکتے ہیںآئڈینٹکل ٹوِن تو نہیں ہونگے ورنہ دونوں ایک ہی ہاتھ استعمال کرتے؟
بائیں ہاتھ سے ماؤس استعمال کرتا ہوں لیکن بٹن دائیں ہاتھ والے ہی رہنے دیتا ہوںویسے آپ میں سے جو لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں: کیا آپ کمپیوٹر ماؤس استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں، تو کس ہاتھ سے؟ کیا آپریٹنگ سسٹم میں ماؤس کے بٹنز کی میپنگ تبدیل کرتے ہیں یا بائیں ہاتھ کے استعمال کے لیے مخصوص ماؤس استعمال کرتے ہیں؟
ایک مفید ربط ملا ہے۔ابھی تلاش کیا تو ایک مقالہ بھی مل گیا، جو ہے تو کافی پرانا، لیکن دلچسپ معلوم ہوتا ہے: Handedness, with special reference to twins
معلوم نہیں کہ اس موضوع پر مزید تحقیق کی گئی ہے یا نہیں۔