دائیں یا بائیں؟

آپ اکثر کاموں کے لئے کونسا ہاتھ استعمال کرتے ہیں؟

  • دایاں ہاتھ

    Votes: 23 85.2%
  • بایاں ہاتھ

    Votes: 3 11.1%
  • دونوں برابر

    Votes: 1 3.7%

  • Total voters
    27

زیک

مسافر
سیاست و مذہب میں چاہے آپ دائیں بازو سے ہوں یا بائیں سے اسے چھوڑیں یہ بتائیں کہ آپ اکثر کام دائیں ہاتھ سے کرتے ہیں یا بائیں سے؟

کیا آپ ان چند لوگوں میں سے ہیں جو دونوں ہاتھ برابر استعمال کرتے ہیں؟

کیا بچپن میں آپ کو بایاں ہاتھ استعمال کرنے سے روکا گیا؟

اگر آپ لیفٹی ہیں تو کیا کھانا بھی بائیں ہاتھ سے کھاتے ہیں؟

رائے شماری میں حصہ لینا نہ بھولیں۔
 

یاز

محفلین
ہم لیفٹی ہیں۔
لیکن کھانا دائیں ہاتھ سے کھاتے ہیں۔
اور لکھائی کے لئے بچپن سے ہی زبردستی دائیں سے لکھنے کی عادت ڈالی گئی، سو لکھائی کا بیان ناگفتہ بہ وغیرہ ہے۔
باقی سب کام بائیں ہاتھ سے۔
 
مکمل طور پر دایاں۔
کرکٹ کھیلتے ہوئے کبھی کبھار شو مارنے کے لیے الٹے ہاتھ سے کھیل لیتا تھا۔

اپنے بچپن کا تو نہیں یاد، مگر ہاں گھر میں بچوں کو ٹوکا ضرور جاتا ہے۔ خاص طور پر کھانے اور سلام کرنے کے لیے
 

زیک

مسافر
لیفٹی ہوں۔

کھانا والدین نے زور دیا تھا کہ دائیں سے کھاؤ سو آج بھی دائیں سے کھاتا ہوں۔ البتہ پانی وغیرہ بائیں ہاتھ سے

لکھتا وغیرہ بائیں سے ہوں۔ فون بھی بائیں ہاتھ میں پکڑتا ہوں۔

ریکٹ گیمز بائیں ہاتھ سے کھیلتا ہوں۔ بال اکثر دائیں ہاتھ سے پھینکتا ہوں لیکن کافی دفعہ بائیں سے بھی۔ جب کرکٹ کھیلتا تھا تو بیٹنگ دونوں طرح کرتا تھا لیکن باؤلنگ دائیں سے۔

فٹبال میں ہمیشہ بائیں پیر سے کِک کرتا ہوں
 

فہد اشرف

محفلین
اکثر کاموں کے لیے دایاں ہاتھ استعمال کرتا ہوں۔ بچپن میں صرف کھانے کی حد تک بایاں ہاتھ استعمال کرنے سے روکا گیا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
میں اپنے گاؤں کے دو لڑکوں کو جانتا ہوں جو بیٹنگ دائیں ہاتھ سے اور بولنگ بائیں ہاتھ سے کرتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
ایسے لوگ اگر محنت کر کے دونوں ہاتھ سے بولنگ کرنی سیکھ لیں تو پھر ”سوئچ بولنگ“ سوئچ ہٹ کا جواب ہو سکتی ہے :)
باؤلنگ کے لئے شاید پہلے امپائر کو بتانا پڑتا ہے۔
عبداللہ محمد صاحب فیئری میڈوز کی تھکن اتار لیں تو شاید اس پہ روشنی ڈال سکیں۔
 
بچپن سے اب تک ہمیشہ دائیں ہاتھ کے استعمال کی عادت ڈالی گئی ہے جو ابھی تک برقرار ہے، پچپن میں پانی پیتے وقت کبھی بائیں ہاتھ کا استعمال کیا تو امی ہاتھ پر مارتی تھی کافی دفعہ ڈانٹ بھی پڑی اور مار بھی
امور خانہ داری کے تمام کام ہی دائیں ہاتھ سے کرتی ہوں کھانا پکانا سبزی کاٹنا وغیرہ وغیرہ
 
دائیں ہاتھ کا استعمال سیکھنا سیکھانا بچپن کی تربیت کا تقاضا ہے اور شاید انسانی فطرت کا حصہ بھی ہے۔اسلام میں سیدھے ہاتھ سے ہر جائز کام سر انجام دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور اس فعل کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے ۔
 

زیک

مسافر
دائیں ہاتھ کا استعمال سیکھنا سیکھانا بچپن کی تربیت کا تقاضا ہے اور شاید انسانی فطرت کا حصہ بھی ہے۔اسلام میں سیدھے ہاتھ سے ہر جائز کام سر انجام دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور اس فعل کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے ۔
دس پندرہ فیصد لوگ فطرتاً لیفٹی ہوتے ہیں
 

سید ذیشان

محفلین
میں تو سب کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔ لکھائی البتہ پھر بھی میڈیکل ڈاکٹروں جیسی ہے۔

میرا بڑا بیٹا لیفٹی ہے۔ گھر والے کوشش کرتے ہیں کہ کھانا دائیں ہاتھ سے ہی کھائے۔ دوسرا بیٹا (4 ماہ) بائیں انگلی ہی چوستا ہے، غالب امکان یہی ہے کہ لیفٹی ہی ہوگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مکمل طور پر دائیں ہاتھ کا استعمال کرتا ہوں۔ ہاں کرکٹ میں کبھی کبھی دونوں ہاتھوں سے بیٹنگ بھی کرتا تھا اور باؤلنگ بھی، وہ بھی زیادہ تر چھوٹے بھائیوں کو للچانے کے لیے کہ بائیں ہاتھ سے کھیلوں گا تو جلدی آؤٹ ہو جاؤنگا، بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرونگا تو تم جلدی آؤٹ نہیں ہوگے، وہ بیچارے اس جال میں پھنس ہی جاتے تھے۔
 
Top