داستان ایمان فروشوں کی از التمش " سے ایک اقتباس

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مدینۃ الاولیاء ، شہر احمدآباد میں ایک مرتبہ فسادات کے بعد کرفیو کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا چلا گیا۔
بےگناہوں کی جبراَ گرفتاری کے واقعات جب بڑھنے لگے تو لوگ باگ اپنے گھروں کو چھوڑ کراپنے غیر
معروف دور دراز کے دوستوںکے گھروں میں روپوش ہونے لگے۔ ہمارے ایک شاگر دکے گھر میں بھی ایک
پٹھان بزرگ نے پناہ لی تھی۔ چونکہ وہاں روزانہ پڑھانے کے لیے جانا ہوتا تھا، خان صاحب سے بھی ملاقات
ہوئی، موصوف کو جب پتا چلا کہ یہ ناچیز اردو روانی سے پڑھ لیتا ہے، انہوں نے فرمائش کر ڈالی کہ ماسٹر صاحب
فرصت کے ان دنوں میں کوئی ایسی کتاب پڑھ کر سنائیے کہ ایمان تازہ ہو جائے۔ یہ ناچیز دوسرے ہی روز التمش
صاحب کی داستان ایمان فروشوں کی لے کر پہنچ گیا۔ بس پھر کیا تھا وہاں روزانہ محفل قائم ہونے لگی، اور یہ ناچیز
کسی روایتی داستان گو کی مانند ڈرامائی انداز میں کتاب سناتا۔ گھنٹوں یہ سلسلہ جاری رہتا، تقریبا ایک ماہ کے عرصے میں
کتاب کی سبھی جلدیں مکمل ہوئیں۔ بعد میں درمیان سے اس محفل میں شامل ہونے والوں نے تو اس کو دوسری بار سنانے
کی بھی فرمائش کر ڈالی۔ جسے غالبا ہم اپنی تمام تر مصروفیات کی بنا پر پورا نہیں کر سکے تھے۔
بہر حال نہایت ہی لاجواب داستان ہے
 
S. H. Naqvi

محفلین
عرصے سے بغیر پڑھے رہتی جا رہی ہے یہ کتاب، آج سوچا کہ ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں ڈال ہی لوں اور موقعہ ملتے ہی پڑھ لوں گا مگر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان زپ کرتے ہوے پاس ورڈ پروٹیکٹڈ کا پتا چلا، اب پاس ورڈ کہاں سے ملے:confused:
 
قیصرانی

غور کیجئے
Free Download Urdu Book (Dastan Iman Faroshon ki)
Writer: (Altamsh)
Uploaded by: Mian Ashfaq
Rar Password: Islam1
 
نیلم

محفلین
مدینۃ الاولیاء ، شہر احمدآباد میں ایک مرتبہ فسادات کے بعد کرفیو کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا چلا گیا۔
بےگناہوں کی جبراَ گرفتاری کے واقعات جب بڑھنے لگے تو لوگ باگ اپنے گھروں کو چھوڑ کراپنے غیر
معروف دور دراز کے دوستوںکے گھروں میں روپوش ہونے لگے۔ ہمارے ایک شاگر دکے گھر میں بھی ایک
پٹھان بزرگ نے پناہ لی تھی۔ چونکہ وہاں روزانہ پڑھانے کے لیے جانا ہوتا تھا، خان صاحب سے بھی ملاقات
ہوئی، موصوف کو جب پتا چلا کہ یہ ناچیز اردو روانی سے پڑھ لیتا ہے، انہوں نے فرمائش کر ڈالی کہ ماسٹر صاحب
فرصت کے ان دنوں میں کوئی ایسی کتاب پڑھ کر سنائیے کہ ایمان تازہ ہو جائے۔ یہ ناچیز دوسرے ہی روز التمش
صاحب کی داستان ایمان فروشوں کی لے کر پہنچ گیا۔ بس پھر کیا تھا وہاں روزانہ محفل قائم ہونے لگی، اور یہ ناچیز
کسی روایتی داستان گو کی مانند ڈرامائی انداز میں کتاب سناتا۔ گھنٹوں یہ سلسلہ جاری رہتا، تقریبا ایک ماہ کے عرصے میں
کتاب کی سبھی جلدیں مکمل ہوئیں۔ بعد میں درمیان سے اس محفل میں شامل ہونے والوں نے تو اس کو دوسری بار سنانے
کی بھی فرمائش کر ڈالی۔ جسے غالبا ہم اپنی تمام تر مصروفیات کی بنا پر پورا نہیں کر سکے تھے۔
بہر حال نہایت ہی لاجواب داستان ہے
بہت خُوب ،بہت شکریہ
 
صلاح الدین ایوبی نے یورپی ممالک کی بہترین افواج کو بار بار ذلت امیز شکست دی۔
بیلجیم (فرینک)، فرانس، انگلینڈ، جرمنی ، اور دیگر یورپی ممالک کی مشترکہ افواج بری طرح صلاح الدین کے اگے شکست کا شکار ہوئیں۔ بلاشبہ صلاح الدین دنیا کا بہترین سالار اور حکمران تھے
 
جواب درست ہے۔۔۔ انعام ڈاکٹر عامر لیاقت سے جا کر وصول کرلیجئے۔۔۔ :lovestruck:

میں نے یہ کوئی سات برس قبل دیکھی تھی
اس کے کچھ ہی سین بڑے زبردست ہیں
خصوصا جب صلاح الدین کہتے ہیں کہ وہ ان عیسائیوں کی طرح نہیں جنھوں نےسے یروشلم کی فتح کے موقع پر مسلم بچے اور عورتوں کو بھی قتل کردیے تھے
دوسرے بھی القدس پر چاند کا سمبل بحال ہوتا ہے
 
Top