داستان خواجہ بخارا کی:‌ تبصرہ و تجاویز

سب سے پہلے تو بہت بہت مبارکباد اور بہت دن ہوئے تھے کوئی داستان پڑھے سو اب یہ فکر تو ختم ہوئی کہ داستان کہاں سے ملے گی اور پڑھیں گے کیسے :lol:

پہلے میں اسے ‌‌ :) داستان خواجہ سرا کی سمجھ کر آگے نکل گیا تھا پھر ذرا غور کیا تو پتا چلا کہ یہ داستان تو کوئی اور ہے ۔

لائبریری کے کام کے سلسلے میں کچھ کاوشیں تیز کی جاسکتی ہیں اگر ممبران کو ذاتی پیغام بھیجیں جائیں اور انہیں تازہ صورتحال سے باخبر بھی رکھا جائے جیسے میری اچانک نظر پڑی ہے اس پوسٹ پر۔

کہنا تو بہت چاہتا ہوں مگر کچھ کہنے سے ڈرتا بھی ہوں کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ اتنی مدت بعد آ کر مشورے دینے میں پرانی رفتار برقرار رکھی ہے اور کام کرنے کی پرانی بھی نہیں رکھی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ ! محب علوی کیا داستان آپ کے مطالعے میں تھی پہلے ۔ یہ ایک بہت اچھی تخلیق ہے ۔

اے حق گو کہنے سے کیا ڈرنا ؟
اور خوشی ہوئی جان کر کہ آپ اپنے فرائض سے غافل نہیں :)
بس کچھ اضافہ اور آپ کے لئے :)
 
میرے مطالعہ میں تو نہیں ہے اب تک شگفتہ اور اتنی تعریف ہوئی ہے تو یقینا اچھی ہوگی ویسے بھی آجکل کوئی داستان ہی پڑھنے کو دل کر رہا ہے۔ :lol:

خطائیں مان لینی چاہیے ، میں سوچتا تھا کہ میں جب لوگوں کو کام کرنے کے لیے کہتا ہوں تو وہ بہانے کیوں بناتے ہیں اور اگر کام کرتے بھی ہیں تو سست روی سے کیوں مگر اب سوچتا ہوں کہ میرے جیسا اردو کا محب اور شائق اگر چاہنے کے باوجود چند ماہ دور رہا تو باقیوں کا یہ حال ہونا تعجب کی بات نہیں، بلکہ میں ہی کیا اور لوگ بھی اس کا شکار نظر آتے ہیں۔
میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمیں گاہے گاہے اپنی کاوشوں اور کام کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے اور اس کی جامع فہرست بنانی چاہیے جس کی مناسب تشہیر بھی کرنی چاہیے۔
 
رضوان

محفلین
محب علوی نے کہا:

ایک کام میرا بھی کردو کہ آپ کو اسمیں مہارتِ تامہ حاصل ہے اور میں بالکل اناڑی۔
کام فقط اتنا ہے کہ کچھ مدلل، تیر بہدف “ بہانے “ کام نہ کرنے کے میرے لیے بھی تیار رکھو بلکے میری طرف سے باس صاحبہ کے گوش گزار کردو۔
بڑا مشکور رہوں گا۔
 
اساتذہ کی عادت ہے کہ وہ منکسر المزاجی کا دامن نہیں چھوڑتے اور خود کو طفل مکتب ہی بتاتے ہیں۔ پہلے ہی مجھے آگے کرکر کے بدنام کر رکھا ہے۔

کچھ مدلل اور عمدہ نسخہ جات تیار تو کیے ہیں تمہارے لیے بھی مگر تم ہاں میں ہاں ملاؤ اور کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی حامی تو بھرو نہ پھر دیکھو میں تمہیں شکر کے کتنے مواقع ادا کرتا ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی ، رضوان صاحب، آپ کے جملے بہت دلچسپ ہیں :)

ابتداء سے آپ کی لائبریری میں شمولیت ، فعالیت اور حوصلہ افزائی رہی ہے اور ابھی تو بہت کچھ کرنا باقی ہے خوشی کی بات یہی ہے کہ انفرادی مصروفیات کے باوجود لائبریری کو سب مخلص نام میسر ہیں اور ہم آگے ہی بڑھ رہے ہیں لائبریری کے لئے کافی کچھ متون جو برقیائے جا چکے ہیں تاہم کاپی رائٹ کے سبب ابھی تک پوسٹ نہیں کئے۔ ایک استاد کے مطابق پاکستان میں کاپی رائٹ کوئی مسئلہ نہیں ۔ البتہ میرے خیال میں ہماری پہلی ترجیح بہر حال کاپی رائٹ سے آزاد متون ہی ہوں۔ ساتھ ہی میں یہ بھی کوشش کر رہی ہوں کہ ممکن حد تک زیادہ کتب (متون جو کاپی رائٹ کے تحت ہیں) کے برقیانے کی اجازت حاصل کی جائے جو ہم یہاں پیش کر سکیں۔ کچھ اور نکات بہتر ہوگا کہ الگ تھریڈ میں بات ہو ان پر۔
 
حجاب

محفلین
شگفتہ تھوڑی سی پڑھی ہے داستان واقعی اچھی ہے ،اب save کر لی ہے پورا پڑھ کے پھر بتاؤں گی کیسی لگی،بہت محنت کی ہے آپ نے اور قیصرانی نے ۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محب علوی ، رضوان صاحب، آپ کے جملے بہت دلچسپ ہیں :)

ابتداء سے آپ کی لائبریری میں شمولیت ، فعالیت اور حوصلہ افزائی رہی ہے اور ابھی تو بہت کچھ کرنا باقی ہے خوشی کی بات یہی ہے کہ انفرادی مصروفیات کے باوجود لائبریری کو سب مخلص نام میسر ہیں اور ہم آگے ہی بڑھ رہے ہیں لائبریری کے لئے کافی کچھ متون جو برقیائے جا چکے ہیں تاہم کاپی رائٹ کے سبب ابھی تک پوسٹ نہیں کئے۔ ایک استاد کے مطابق پاکستان میں کاپی رائٹ کوئی مسئلہ نہیں ۔ البتہ میرے خیال میں ہماری پہلی ترجیح بہر حال کاپی رائٹ سے آزاد متون ہی ہوں۔ ساتھ ہی میں یہ بھی کوشش کر رہی ہوں کہ ممکن حد تک زیادہ کتب (متون جو کاپی رائٹ کے تحت ہیں) کے برقیانے کی اجازت حاصل کی جائے جو ہم یہاں پیش کر سکیں۔ کچھ اور نکات بہتر ہوگا کہ الگ تھریڈ میں بات ہو ان پر۔

شگفتہ میں آپ کا کس طرح شکریہ ادا کروں میری سمجھ میں نہیں آرہا ، آنکھیں ترس سی گئی تھیں کہ کوئی گپ شپ کو بھی سراہے اور یہ نہ کہے کہ کام کے دھاگوں میں کام کی باتوں کے علاوہ سب کچھ کرتے رہا کرو ۔
چونکہ رضوان اس وقت نہیں ہے اور ویسے بھی اس نے کہہ رکھا ہے کہ اس کے حصے کے کام بھی میں کر لوں تو رضوان کی تعریف بھی میں ہی وصول کر لیتا ہوں ( رضوان اب بولنا نہ بڑی مشکل سے باس کو مطمئن کیا ہے اور مت پوچھو کہ کیا کیا پاپڑ بیلے ہیں بس مسکراتے ہوئے میرے مشکور رہو)۔

میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ لائبریری کو بہت مخلص لوگ میسر ہیں اور اگر کوئی مصروف بھی رہتا ہے تو بھی کسی نہ کسی طرح اپنا احساس دلائے رکھتا ہے۔ آخری کتاب جس پر ایک ٹیم کی صورت میں کام ہو رہا تھا وہ علی پور کا ایلی تھی اور میری باقی ممبران کے ساتھ مل کر کوشش ہوگی کہ اس پر توجہ دی جا سکے اور باقی کتابیں جو ہم نے انفرادی حیثیت میں شروع کی تھیں انہیں بھی آگے بڑھایا جائے۔ اس سلسلے میں پھر سے جوش و ولولے کو بیدار کیا جائے اور جو کام ایک ٹریک پر آچکا ہے اسے رواں دواں کیا جائے۔

رضوان، اب تم بھی آ کر کسی کتاب پر کچھ کرنے کا کہہ کر اور پھر واقعی اس پر کچھ کام کرکے میرے کہے کو سچ ثابت کردو ورنہ باس بہت نرم اور درگزر کرنے والی سہی مگر کب تک ہم اس نرمی سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے ، آخر کب تک اور کب تک وعدہ فردا پر ٹالتے رہیں گے ۔ سچ میں تو اب تمہاری طرف سے معذرتیں کرکے شرمندگی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہوں ، یہ نہ ہو کہ میری معذرتوں کا جام چھلک جائے اور ہم دونوں شرمندگی کے سیلِ رواں میں بہتے ہوئے لائبریری سے باہر ہوجائیں۔ اپنے لیے نہیں تو میرے لیے ہی کچھ کر لو خدارا۔
 
رضوان

محفلین
میں ضرور کچھ لکھتا لیکن آجکل اسطرح کے پیغامات بس بالا ہی بالا گزر جاتے ہیں۔
ویسے بھی تم ہونا
 
Top