سیدہ شگفتہ
لائبریرین
داستان خواجہ بخارا کی پروف ریڈنگ کے اگلے مرحلہ میں
ایک کام میرا بھی کردو کہ آپ کو اسمیں مہارتِ تامہ حاصل ہے اور میں بالکل اناڑی۔محب علوی نے کہا:میرے مطالعہ میں تو نہیں ہے اب تک شگفتہ اور اتنی تعریف ہوئی ہے تو یقینا اچھی ہوگی ویسے بھی آجکل کوئی داستان ہی پڑھنے کو دل کر رہا ہے۔
خطائیں مان لینی چاہیے ، میں سوچتا تھا کہ میں جب لوگوں کو کام کرنے کے لیے کہتا ہوں تو وہ بہانے کیوں بناتے ہیں اور اگر کام کرتے بھی ہیں تو سست روی سے کیوں مگر اب سوچتا ہوں کہ میرے جیسا اردو کا محب اور شائق اگر چاہنے کے باوجود چند ماہ دور رہا تو باقیوں کا یہ حال ہونا تعجب کی بات نہیں، بلکہ میں ہی کیا اور لوگ بھی اس کا شکار نظر آتے ہیں۔
میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمیں گاہے گاہے اپنی کاوشوں اور کام کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے اور اس کی جامع فہرست بنانی چاہیے جس کی مناسب تشہیر بھی کرنی چاہیے۔
سیدہ شگفتہ نے کہا:محب علوی ، رضوان صاحب، آپ کے جملے بہت دلچسپ ہیں
ابتداء سے آپ کی لائبریری میں شمولیت ، فعالیت اور حوصلہ افزائی رہی ہے اور ابھی تو بہت کچھ کرنا باقی ہے خوشی کی بات یہی ہے کہ انفرادی مصروفیات کے باوجود لائبریری کو سب مخلص نام میسر ہیں اور ہم آگے ہی بڑھ رہے ہیں لائبریری کے لئے کافی کچھ متون جو برقیائے جا چکے ہیں تاہم کاپی رائٹ کے سبب ابھی تک پوسٹ نہیں کئے۔ ایک استاد کے مطابق پاکستان میں کاپی رائٹ کوئی مسئلہ نہیں ۔ البتہ میرے خیال میں ہماری پہلی ترجیح بہر حال کاپی رائٹ سے آزاد متون ہی ہوں۔ ساتھ ہی میں یہ بھی کوشش کر رہی ہوں کہ ممکن حد تک زیادہ کتب (متون جو کاپی رائٹ کے تحت ہیں) کے برقیانے کی اجازت حاصل کی جائے جو ہم یہاں پیش کر سکیں۔ کچھ اور نکات بہتر ہوگا کہ الگ تھریڈ میں بات ہو ان پر۔