داستان خواجہ بخارا کی:‌ تبصرہ و تجاویز

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، اس دھاگے پر ہم لوگ “داستان خواجہ بخارا کی“ نامی کتاب پر تبصرے اور تجاویز رکھیں گے

سب سے پہلے میں‌باس صاحبہ کو زحمت دوں گا کہ وہ اس کتاب کے بارے میں ایک مختصر خلاصہ پیش فرمائیں

یہ کتاب 1940 کی پرنٹڈ ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بے حد شکریہ ! داستان خواجہ بخارا کی بلاشُبہ ایک بہترین تحریر ہے ۔ خلاصہ تو نہیں کہا جاسکتا البتہ تعارف بلکہ اپنے تاثرات ضرور پیش کرنا چاہوں گی اختتام پر ۔
 

رضوان

محفلین
بہت عمدہ کاوش ہے قیصرانی اور شگفتہ کی خصوصاً ایسے وقت جب اسطرح کے تراجم ناپید ہوتے جارہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ اور منصور، آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ بہت عرصے بعد اس کہانی کو پڑھ رہا ہوں اور بہت اچھا لگ رہا ہے۔
:great: :best:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کا بہت شکریہ !

دراصل داستان خواجہ بخارا کی کو برقیانے کا تمام تر سہرا قیصرانی صاحب (منصور) کے سر ہے ! مزید تفصیلات بعد میں


نبیل بھائی

آپ کا بھی بے حد شکریہ ۔ بلکہ داستان کو برقیانے کا سہرا تو بلاشبہ آپ کے سر بھی جاتا ہے ۔ یہ تو ہمیں دو سہروں کی ضرورت ہے یہاں پر :)
 

F@rzana

محفلین
مبارکباد شگفتہ اور بے بی ہاتھی
:lol:
آپ لوگوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، کتنے برسوں بعد دوبارہ اس داستان کو پڑھ کر بڑا لطف آیا۔ ۔ ۔بہت خوب۔ ۔ ۔ شکریہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فرزانہ ، بہت شکریہ ، اگرچہ اس کاوش میں میرا اپنا کوئی کمال نہیں ہے بلکہ بےبی ہاتھی اور نبیل بھائی کا ہے۔ فرزانہ آپ نے بھی اس کا مطالعہ کیا ہوا ہے بہت دلچسپ ۔ میں اسے پہلی بار مطالعہ کر رہی ہوں ، بلکہ ٹائپ کرنے کے ساتھ ساتھ مطالعہ بھی ہو رہا ہے ۔ میں اسے ٹائپ کر رہی ہوتی ہوں تو اکثر مجھے اپنے ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے بلکہ قہقہے کہنا چاہئے ۔ اور کتنی ہی جگہوں پر رُلا دینے والی تحریر !
 

سارہ خان

محفلین
:great: شگفتہ سسٹر۔۔۔۔ داستان واقعی زبردست ہے ۔۔ میں نے ابھی تھوڑی سی پڑھی ہے ۔۔ لیکن فرصت میں پوری پڑھوں گی ضرور ۔۔۔۔۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
:great: شگفتہ سسٹر۔۔۔۔ داستان واقعی زبردست ہے ۔۔ میں نے ابھی تھوڑی سی پڑھی ہے ۔۔ لیکن فرصت میں پوری پڑھوں گی ضرور ۔۔۔۔۔ :)

سارہ

بالکل درست، داستان واقعی زبردست ہے ، آپ کو بہت لطف آئے گا اسے مکمل مطالعہ کر کے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
وکی پر “داستان خواجہ بخارا کی“ کی پہلی پروف ریڈنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ ورڈ ڈاکومنٹ اور پی ڈی ایف (اردو نسخ‌ ایشیا ٹائپ اور پاک نستعلیق) میں‌ یہاں‌سے لی جا سکتی ہے

داستان پاک نستعلیق فانٹ میں، مائیکرو سافٹ ورڈ ورژن

داستان پاک نستعلیق فانٹ میں، پی ڈی ایف ورژن

داستان اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ میں، مائیکرو سافٹ ورڈ ورژن

داستان اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ میں، پی ڈی ایف ورژن
 
Top