اقبال جہانگیر
محفلین
داعش نے نماز عید پرپابندی لگادی
10 جولائی 2015 (15:43) بین الاقوامی
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے عید کی نماز پر پابندی عائد کردی ہے ۔ایکسپریس نیوز نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ داعش نے یہ پابندی عراقی شہر موصل کیلئے لگائی ہے ،داعش نے نماز عید کو غیراسلامی قراردیدیا۔
داعش کے اس اقدام کی علامہ طاہر اشرفی نے مذمت کی اور کہاکہ داعش جنگجو گروپ ہے ،ا س کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، وہ کوئی بھی اقدام کریں ، اسے اسلام کیساتھ نہ جوڑاجائے ۔
خبررساں ایجنسی نے کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ داعش نے مکینوں کو خبردار کیاہے کہ وہ عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی سے گریز کریں جو رمضان المبار ک کے اختتام کی ایک نشانی ہوتی ہے لیکن داعش کا خیال ہے کہ یہ خالصتاً اسلامی اقدام نہیں ہے اور یہ حضرت محمد ﷺ کے دورمیں ادانہیں کی گئی ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/10-Jul-2015/244234