فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
دلچسپ امر يہ ہے کہ جو رائے دہندگان ان سازشی کہانيوں پر يقين کر ليتے ہيں کہ داعش کے سرپرستی امريکہ کی جانب سے کی جا رہی ہے وہ اپنے دلائل کو درست ثابت کرنے کے ليے لاتعداد شواہد اور اعداد وشمار کو بھی خاطر ميں نہيں لاتے۔
واقعات کو درست تناظر ميں سمجھنے کے ليے رپورٹ پيش ہے جس ميں افغانستان ميں داعش کے ريڈيو اسٹيشن پر امريکی فضائ بمباری کو اجاگر کيا گيا ہے۔
صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے تصديق کی کہ امريکی بمباری کے نتيجے ميں داعش کے 21 جنگجو ہلاک ہو گئے ہيں جس ميں ريڈيو اسٹيشن پر کام کرنے والے 5 افراد بھی شامل تھے۔
يہ ريڈيو اسٹيشن سال 2015 کے آخر ميں قائم کيا گيا تھا اور اسے داعش کے ليے انتہائ اہم سمجھا جاتا تھا کيونکہ افغانستان ميں جہاں صرف دس فيصد آبادی کو انٹرنيٹ تک رسائ حاصل ہے وہاں رابطے کے ليے ريڈيو کو کليدی حيثيت حاصل ہے۔ ملک بھر ميں آبادی کے بڑے حصے کو ريڈيو تک رسائ حاصل ہے اور ملک بھر ميں 175 اسٹيشنز کام کر رہے ہيں۔
اگر اس الزام ميں ذرا بھی صداقت ہوتی کہ ہم داعش کے پروپيگنڈے کی تشہير ميں پس پردہ کوئ کردار ادا کر رہے ہيں تو پھر ہم تشہير کے ضمن ميں ان کے اس اہم ترين ذريعے کو اس طرح تباہ نا کرتے، اور وہ بھی ايک ايسے وقت ميں جب يہ تنظيم افغانستان ميں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ايک جانب جہاں ہم اس تنظيم کی جانب سے مزيد دہشت گرد اپنی صفوں ميں شامل کرنے کے عمل کو روکنے کے ليے ہر ممکن کاوش کر رہے ہيں، وہيں دوسری جانب ہم دنيا کے سامنے ان کے قبيح جرائم کو بے نقاب کرنے کے ليے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
USUrduDigitalOutreach
Digital Outreach Team (@doturdu) • Instagram photos and videos
Us Dot