فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ اصولی طور پر بھی اور اپنی پاليسی کے تحت بھی ہم کسی بھی ايسے گروہ کی حمايت نہيں کرتے جو دہشت گردی کی سوچ پر عمل پيرا ہو اور اپنی خواہش اور ايجنڈے کو خوف، تشدد اور افراتفری کے ذريعے مسلط کرنے پر يقین رکھتا ہے۔ ايسی کوئ بھی حکمت عملی خطے ميں ہمارے واضح کردہ اہداف کی نفی کرتی ہے جس کے تحت خطے کے ان عام شہريوں کے ليے پائيدار امن کا حصول مقصود ہے جو داعش اور شامی حکومت کے مظالم کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہيں۔
جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں يہ وضاحت ضروری ہے کہ امريکہ تن تنہا فيصلے نہيں کر رہا ہے۔ ہم ايک ايسے اتحاد کا حصہ ہيں جس ميں ساٹھ سے زيادہ ممالک شامل ہيں جو عالمی دہشت گردی کے عفريت سے اپنے شہريوں کو محفوظ کرنے کے ليے مشترکہ کاوشيں کر رہے ہيں۔ اسی طرح شام ميں بھی ہم علاقائ فريقين اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہيں جو زمينی اينٹيلی جنس اور اس ضمن ميں وسائل فراہم کرنے ميں کليدی کردار ادا کر رہے ہيں۔
جہاں تک شام کے تنازعے کے حوالے سے امريکی کردار کا سوال ہے تو ہماری جانب سے اس معاملے کے پرامن حل کے ليے تمام فريقين پر اشتراک عمل کے ليے زور ديا گيا ہے۔ علاوہ ازيں ہم اس حقيقت کو بھی اجاگر کر رہے ہيں کہ اس ضمن ميں پائيدار اقدامات نا اٹھانے کی صورت ميں جو ممکنہ صورت حال سامنے آ سکتی ہے اس ميں شام ميں پرتشدد واقعات ميں اضافہ خطے کے ديگر ممالک پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے جن میں ہمارے اہم ترين اتحادی اور شراکت دار بھی شامل ہيں۔
اس حوالے سے کوئ ابہام يہ غلط فہمی نہيں ہونی چاہيے کہ زمين پر پيش آنے والے واقعات کے تسلسل نا تو امريکی اختيار ميں ہيں اور نا ہی يہ امريکہ کے زير نگرانی ہو رہے ہيں
ايک وسيع اتحاد کا حصہ ہونے کی حيثيت سے ہمارا کردار اور حمايت فراہم کرنے کا فيصلہ ہمارے اس عزم کا آئينہ دار ہے جس کے تحت ہم شام کے ان باسيوں کے ساتھ کھڑے ہيں جو ايک ايسی حکومت کے خلاف برسرپيکار ہيں جس نے نا صرف يہ کہ انھيں تنہا چھوڑ ديا ہے بلکہ اپنے ہی شہريوں پر حملے کے ليے تمام تر وسائل کو استعمال کرنے سے بھی گريز نہيں کر رہی ہے۔
اسی بات کو امريکی وزير خارجہ جان کيری نے بھی اپنے ايک حاليہ بيان ميں اجاگر کيا ہے۔
"ہم يہ اس ليے کر رہے ہيں کیونکہ اس لڑائ ميں ہم ان کا ساتھ دے رہے ہيں جو ايک مرتبہ پھر شام کو ابھرتا ہوا ديکھنا چاہتے ہيں اور جو جمہوريت اور انسانی حقوق کی بالا دستی کے متمنی ہيں۔ يقینی طور پر بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے اور ہم اس بات کا خطرہ مول نہيں لے سکتے کہ مشرق وسطی کے دل ميں واقع ايک ملک کو ايک بے رحم حاکم کے ہاتھوں تباہ ہونے ديں يا ملک کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ميں جانے ديں۔"
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
Digital Outreach Team (@doturdu) • Instagram photos and videos