فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
داعش کو شکست دينے کے ليے قائم عالمی اتحاد کی مشترکہ کاوشوں کے سبب ان دہشت گردوں کو شام اور عراق کے بے شمار ايسے علاقوں سے بے دخل کر ديا گيا ہے جو کبھی ان کے زير اثر تھے۔ اور اب داعش کی شکستوں کا سلسلہ انٹرنيٹ تک بھی پہنچ گيا ہے۔ انٹرنيٹ سے متعلق بڑی بڑی عالمی کمپنيوں کے اہم فيصلوں کی بدولت ان دہشت گردوں کے ليے يہ ممکن نہيں رہا کہ وہ بغير روک ٹوک اور بآسانی اپنے پرتشدد پيغامات کی تشہير انٹرنيٹ پر کر سکیں۔
انٹرنيٹ پر داعش کی موجودگی اور اس کے پروپيگنڈے کو شکست دينے کے ليے 17 اتحادی ممالک دنيا کی پانچ بڑی زبانوں ميں کاوشيں کر رہے ہيں۔ انھی کاوشوں کے نتيجے ميں گزشتہ ايک برس کے دوران انٹرنيٹ پر داعش کے تشہيری مواد ميں 75 فيصد تک کمی آ چکی ہے۔ اس دوران ٹوئيٹر پر داعش سے منسلک 475000 اکاؤنٹ بند کيے گئے ہيں۔
امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن نے داعش کو شکست دينے کے ليے بننے والےعالمی اتحادی کی ايک کانفرنس سے خطاب کے دوران اس عزم کا اعادہ کيا ہے کہ امريکی حکومت داعش کے آن لائن تشہيری مواد کو ختم کرنے اور ان کے پرتشدد مواد کو بے اثر کرنے کے ليے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ انھوں نے واضح کيا کہ علاقوں پر داعش کی نام نہاد خلافت کی خواہش ميں ناکامی کے بعد ايک "ڈيجيٹل خلافت" کی اجازت نہيں دی جا سکتی ہے۔
Remarks at the Ministerial Plenary for the Global Coalition Working to Defeat ISIS