داڑھی منڈانا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

faqintel

محفلین
دین اسلام تو ایک ہی ہے مگر ہر کوئی اس کو اپنے طریکہ سے جیانا چاہتا ہے
اللہ کو جو دین اسلام پسند ہے اس کی کیسی کو فکر ہی نہی
 
باسم

محفلین
واضح رہے کہ مردوں کے لئے داڑھی رکھنا واجب ‘ اس کی شرعی مقدار ایک قبضہ یعنی ایک مشت اور داڑھی رکھنا اسلامی اور مذہبی شعار ‘ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی متفقہ سنت اور شرافت و بزرگی کی علامت ہے اسی سے مردانہ شکل وصورت کی تکمیل ہوتی ہے‘ آنحضرت ا کا دائمی عمل ہے اور حضورا نے اسے فطرت سے تعبیر فرمایا ہے‘ لہذا داڑھی رکھنا ضروری ہے اور منڈانا یا ایک مٹھی سے پہلے کترانا حرام اور کبیرہ گناہ ہونے پر امت کا اجماع ہے۔
داڑھی کی شرعی حیثیت
 
میں اپنے پیغام میں ویڈیو کےلنک دے رہا ہوں مجھے امید ہے کہ داڑھی کے حق اور داڑھی کی مخالفت میں دلائل دینے والے ان کو سن کر امید ہے دونوں طرفین اعتدال پر آجائیں گے۔
 
علی ذاکر

محفلین
دین اسلام تو ایک ہی ہے مگر ہر کوئی اس کو اپنے طریکہ سے جیانا چاہتا ہے
اللہ کو جو دین اسلام پسند ہے اس کی کیسی کو فکر ہی نہی

بھائ میرے دین ایک ہی ہوتا ہے لیکن جب فرقہ بندی میں‌اس کے ٹکڑے ہو جاتے ہیں تو انہیں مذہب کہا جاتا ہے قرآن نے اپنے نزول کا مقصد یہ بتایا ہے کہ وہ ان تمام اختلاف کو مٹا کر خدا کا دین قائم کرئے گا اور فرقوں اور گروہوں میں‌بٹے ہوئے انسان کو ایک امت واحدہ میں‌تبدیل کر دے گا ! لیکن ادھر تو نظام ہی سارا الٹا چل رہا ہے بات پھر وہی ہے رونا پھر وہی ہے کہ ہر ایک کی اہنی اپنی ڈیڑہ فٹ کی مسجد ہے !

مع السلام
 
عمران حسینی We're sorry, this video is no longer available.
میں آپ کو ان ویڈیوز کے لنک مہیا کر رہا ہوں
کوڈ:
http://www.youtube.com/watch?v=e6He7ecAw10
http://www.youtube.com/watch?v=RVqxCdRG4uo
اگر آپ ہر ویڈیوکو دیکھیں تو ہر ویڈیو کے اوپر اس کا اصل لنک دیا گیا ہوتا ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
نبیل : مجھے اس دھاگے سے کوئی اختلاف نہیں لیکن اس طرح اسلام کو مذاق بنے سے بچانے لے لیئے بہتر تو یہ ہے کہ اس زمرے کو بند ہی کر دیا جائے کیونکہ بہرحال یہ کوئی تبلیغی فورم نہیں ہے۔ لوگ امر بالمعروف و نہی ان المنکر کا فریضہ ادا کرتے ہیں اور طرح طرح کے سوالات (جن میں مذاق کا پہلو نمایاں ہوتا ہے) شروع ہو جاتے ہیں۔

تمام اسلامی بھائیوں : آپ لوگ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دین کی بات کہیں اور چپ ہو جائیں بحث مت کریں فرض صرف بات پہنچانا ہے منوانا نہیں۔ جیسا شاہد میاں کرتے ہیں۔ جسے ماننا ہوگا مان لے گا نہیں تو وہی حیلے بہانے۔ اس دھاگے میں بھی بات پوری ہو چکی ہے۔ جسے ماننا ہے مانے نہیں تو اپنے طور پر معلومات حاصل کرے۔ پکا پکایا حلوہ بھی دو گے تو فرمائش آئے گی کہ نگلوا دو، نگلوا دو تو فرمائش آئے گی کہ ہضم بھی کروا دو۔ باقی آپ سب سمجھ دار ہو۔
 
خرم

محفلین
واضح رہے کہ مردوں کے لئے داڑھی رکھنا واجب ‘ اس کی شرعی مقدار ایک قبضہ یعنی ایک مشت اور داڑھی رکھنا اسلامی اور مذہبی شعار ‘ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی متفقہ سنت اور شرافت و بزرگی کی علامت ہے اسی سے مردانہ شکل وصورت کی تکمیل ہوتی ہے‘ آنحضرت ا کا دائمی عمل ہے اور حضورا نے اسے فطرت سے تعبیر فرمایا ہے‘ لہذا داڑھی رکھنا ضروری ہے اور منڈانا یا ایک مٹھی سے پہلے کترانا حرام اور کبیرہ گناہ ہونے پر امت کا اجماع ہے۔
اس بیان کا تو اپنے آپ سے ہی اختلاف ہے۔ پہلے داڑھی کو واجب قرار دیا اور پھر داڑھی نہ رکھنے کو حرام اور گناہ کبیرہ بنا ڈالا۔ لیکن یہ حضرات داڑھی کی فرضیت میں ایک حدیث بھی نہ لا پائیں گے اور نہ ایک آیت قرآن سے۔ داڑھی سے زیادہ ضروری حکم تو ہر نماز سے پہلے مسواک کا ہے جسے امت پر بوجھ کے پیش نظر سرکار دوعالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لازم نہ کیا۔ داڑھی مسنون ہے اور پسندیدہ ہے فرض قطعاَ نہیں۔ اگر کسی کو اختلاف ہے تو ایک حدیث یا آیت جو داڑھی کی "فرضیت" کا حکم لگاتی ہو پیش کردیجئے۔
 
داڑھی واجب ضرور ہے ۔ سنت موکدہ ہے ۔ پسندیدہ ہے ۔ لیکن اسلامی نظام میں قابل تعزیر جرم بالکل نہیں ہے ۔ اگر ایسا ہے تو 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں کہیں سے بھی ثابت کر دیجئے ۔ ویسے داڑھی رکھنا ہرگز ناپسندیدہ عمل نہیں ہے ۔ بلکہ یہ تو محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں رکھنا اور بھی سعادت کی بات ہے ۔ دوست کا سوال اس کے قابل تعزیر ہونے یا نہ ہونے کے متعلق ہے دوسرے داڑھی منڈوانا شرعا تو ایک ناپسندیدہ چیز ہو سکتی ہے لیکن اسلامی قانون میں میرے علم کے مطابق کوئی ایسا واقعہ نہیں ہے جس میں داڑھی منڈانے پر کسی قسم کی سزا نافذ کی گئی ہو ۔ اگر آپ لوگ جانتے ہوں تو بتا دیجئے
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل : مجھے اس دھاگے سے کوئی اختلاف نہیں لیکن اس طرح اسلام کو مذاق بنے سے بچانے لے لیئے بہتر تو یہ ہے کہ اس زمرے کو بند ہی کر دیا جائے کیونکہ بہرحال یہ کوئی تبلیغی فورم نہیں ہے۔ لوگ امر بالمعروف و نہی ان المنکر کا فریضہ ادا کرتے ہیں اور طرح طرح کے سوالات (جن میں مذاق کا پہلو نمایاں ہوتا ہے) شروع ہو جاتے ہیں۔

تمام اسلامی بھائیوں : آپ لوگ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دین کی بات کہیں اور چپ ہو جائیں بحث مت کریں فرض صرف بات پہنچانا ہے منوانا نہیں۔ جیسا شاہد میاں کرتے ہیں۔ جسے ماننا ہوگا مان لے گا نہیں تو وہی حیلے بہانے۔ اس دھاگے میں بھی بات پوری ہو چکی ہے۔ جسے ماننا ہے مانے نہیں تو اپنے طور پر معلومات حاصل کرے۔ پکا پکایا حلوہ بھی دو گے تو فرمائش آئے گی کہ نگلوا دو، نگلوا دو تو فرمائش آئے گی کہ ہضم بھی کروا دو۔ باقی آپ سب سمجھ دار ہو۔

ابوکاشان، میں آپ کے احساسات سمجھتا ہوں۔ لیکن میرے خیال میں اس زمرے کو بند کرنا کوئی اچھا حل نہیں ہوگا۔ جہاں تک دین کا مذاق اڑانے والے مراسلات اور موضوعات کا تعلق ہے تو اس کا کوئی بہتر حل نکالنا ممکن ہونا چاہیے۔ اس کے بارے میں میں کچھ تجاویز جلد پیش کروں گا۔ اس وقت میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ کسی موضوع پر پوسٹ کرنے سے پہلے اس فورم کا جائزہ لے لیا کریں۔ داڑی، موسیقی، ٹخنے سے نیچے شلوار جیسے موضوعات یہاں درجنوں مرتبہ پوسٹ ہو چکے ہیں۔ انہیں دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
faqintel

محفلین
اب میں صرف اتنا ہی کہوں گا جسے ماننا ہے مانے نہیں تو اپنے طور پر معلومات حاصل کرے۔ پکا پکایا حلوہ بھی دو گے تو فرمائش آئے گی کہ نگلوا دو، نگلوا دو تو فرمائش آئے گی کہ ہضم بھی کروا دو۔ باقی آپ سب سمجھ دار ہو۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
اس بیان کا تو اپنے آپ سے ہی اختلاف ہے۔ پہلے داڑھی کو واجب قرار دیا اور پھر داڑھی نہ رکھنے کو حرام اور گناہ کبیرہ بنا ڈالا۔ لیکن یہ حضرات داڑھی کی فرضیت میں ایک حدیث بھی نہ لا پائیں گے اور نہ ایک آیت قرآن سے۔ داڑھی سے زیادہ ضروری حکم تو ہر نماز سے پہلے مسواک کا ہے جسے امت پر بوجھ کے پیش نظر سرکار دوعالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لازم نہ کیا۔ داڑھی مسنون ہے اور پسندیدہ ہے فرض قطعاَ نہیں۔ اگر کسی کو اختلاف ہے تو ایک حدیث یا آیت جو داڑھی کی "فرضیت" کا حکم لگاتی ہو پیش کردیجئے۔
السلام علیکم خرم بھائی داڑھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت متواترہ ہے اور روایات کہ مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک سینہ مبارک کو گھیرے ہوا کرتی تھی یعنی سینہ مبارک تک دراز ہوا کرتی تھی حدیث قولی کہ مطابق بی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی کہ بڑھانے کا حکم دیا ہے لہزا قاعدہ یہی ہے کہ فعل امر کا تقاضا اصل میں وجوب کو چاہنا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی بہترین تشریح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ صحابہ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا بخاری کی جس روایت میں داڑھی کے بڑھانے کا حکم ہے وہ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما سے مروری ہے اور آگے چل کر امام بخاری علیہ رحمہ نے خود حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما کا اپنا عمل یہ نقل کیا ہے کہ حج یا عمرہ کہ موقع پر ایک مشت سے زائد داڑھی کو تراش دیا کرتے تھے لہزا فقہاء امت نے اس قسم کی تمام روایات کو سامنے رکھتے ہوئے داڑھی کہ وجوب کا حکم لگایا ہے اور اسی پر اجماع امت بھی نقل کیا ہے کہ داڑھی میں قبضہ یا ایک مشت واجب ہے اور آپ تو جانتے ہیں کہ اجماع دین کا چوتھا بنیادی ماخذ ہے ۔ ۔ ۔ والسلام
 
ساقی۔

محفلین
بہت شکریہ بھائی آبی ٹو کول ! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے . اور نیک حاجات کو پورا فرمائے .

میں تو چپ تھا ابو کاشان کے مراسلے کی وجہ سے . ان کی بات دل کو لگی تھی سو چپ رہا. کہ ہمارا کام پہنچانا ہے منوانا نہیں.
 
ساقی۔

محفلین
داڑھی کے متعلق ایک مضمون ملا سوچا پوسٹ کر ہی دو. لنک یہ ہے

bfes88.gif
 
خرم

محفلین
السلام علیکم خرم بھائی داڑھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت متواترہ ہے اور روایات کہ مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک سینہ مبارک کو گھیرے ہوا کرتی تھی یعنی سینہ مبارک تک دراز ہوا کرتی تھی حدیث قولی کہ مطابق بی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی کہ بڑھانے کا حکم دیا ہے لہزا قاعدہ یہی ہے کہ فعل امر کا تقاضا اصل میں وجوب کو چاہنا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی بہترین تشریح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ صحابہ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا بخاری کی جس روایت میں داڑھی کے بڑھانے کا حکم ہے وہ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما سے مروری ہے اور آگے چل کر امام بخاری علیہ رحمہ نے خود حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما کا اپنا عمل یہ نقل کیا ہے کہ حج یا عمرہ کہ موقع پر ایک مشت سے زائد داڑھی کو تراش دیا کرتے تھے لہزا فقہاء امت نے اس قسم کی تمام روایات کو سامنے رکھتے ہوئے داڑھی کہ وجوب کا حکم لگایا ہے اور اسی پر اجماع امت بھی نقل کیا ہے کہ داڑھی میں قبضہ یا ایک مشت واجب ہے اور آپ تو جانتے ہیں کہ اجماع دین کا چوتھا بنیادی ماخذ ہے ۔ ۔ ۔ والسلام
آبی بھیا داڑھی کا سنت متواتر ہونے سے کس کافر کو انکار ہے۔ یقیناَ داڑھی سنت متواتر ہے، پسندیدہ ہے اور اسے رکھنا حُب رسول کا ایک جزو ہے۔ لیکن یہ فرض بہرحال نہیں ہے اور نہ اس کا تارک کافر ہے اور نہ اس کے نہ رکھنے کی تعزیر ہے۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا عمل سنت یا فرض کی دلیل اس لئے نہیں‌ہوسکتا کہ ہمیں کہیں‌یہ سند نہیں‌ملتی کہ تمام اصحاب کا یہی عمل تھا۔ اس لئے حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے عمل کو سنت کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا۔ میں اس بات کا قائل ہوں کہ فرائض و سنون نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکمل فرما دئیے۔ ان کے بعد اجماع سے یا کسی اور طریقے سے ان میں کمی بیشی کی گنجائش نہیں۔ داڑھی بھی متواتر سنت ہے، ننگے سر نماز نہ پڑھنا بھی متواتر سُنت ہے، وضو سے پہلے مسواک کرنا بھی متواتر سُنت ہے، خوش اخلاقی بھی متواتر سُنت ہے، ظہر کی چار سُنت پڑھنا بھی متواتر سُنت ہے، سچ بولنا بھی متواتر سُنت ہے علی ہٰذا القیاس۔ ان تمام سُنن کے ترک پر بھی گناہ کبیرہ کا اطلاق کیا جائے گا اور تعزیر سُنائی جائے گی؟ اگر نہیں تو پھر داڑھی پر ہی اتنی کرم فرمائی کیوں؟ صرف اس لئے کہ ایک طبقہ دین کو اپنی جاگیر بنائے رکھنا چاہتا ہے اور اس کے لئے ابتداء داڑھی سے شروع کی جاتی ہے کہ لوگوں‌کو مجبور کیا جائے کہ ان جیسی وضع قطع کی پیروی کی جائے۔ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریش مبارک کے ایک مشت ہونے کے بارے میں مجھے تو کبھی کوئی حدیث نہیں ملی۔ آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریش مبارک انتہائی خوبصورت اور متناسب تھی۔ گھنے سیاہ بال لئے ہوئے۔ لیکن اس کی لمبائی ایک مشت تھی یا نہیں اس پر کوئی دلیل نہیں۔ میرے تئیں ایسی کسی بھی دلیل کی غیر موجودی میں داڑھی کے ایک مشت سے کم ہونے پر کوئی بھی بات لگانا انسان کو بے ادبی کے دائرہ میں لا سکتا ہے کہ بہرحال تمام تر فتاوٰی جو اس بارے میں ہیں وہ "قیاس"‌ پر مبنی ہیں اور قیاس کبھی بھی حجت نہیں‌ہونا چاہئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top