دبئی میں‌کل امارات مشاعرہ

پاکستان ایسو سی ایشن دبئی میں‌کل امارات مشاعرہ
پکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جاری کردہ اعلامئے کت مطابق 19 جون 2009ء بروز جمعہ کی شب بعد نماز عشاء پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں " کل امارات مشاعرہ" ہو گا ۔ جس میں‌مہمان خصوصی کی حیثیت کے لئے سڈنی ( آسٹریلیا ) سے اردو کی معروف شاعرہ محترمہ فریدہ فرخ تشریف لائیں گی۔
اس موقع پر وہ آسٹریلیا میں اردو زبان و ادب کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کریں گی اور سوالات کے جواب دیں گی۔
اس کل امارات مشاعرہ میں کلام پیش کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات بھر سے منتخب شعرائے کرام کو دعوت نامے جاری کئے جا رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے ہر خاص و عام کو دعوت ہے ۔
مزید تفصیلات کے لئے سیکرٹری کلچرل کمیٹی جناب عنایت الرحمان صاحب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
رانطہ نمبرز ہیں 04،3373632 اور 050،6317131
 
شمشاد

لائبریرین
مزدور آدمی ہوں اور پھر شاعری سے نابلد، کون جانے دے گا مجھے یہاں سے۔ اگر اتنا موقع ملتا تو پاکستان کا چکر لگا آتا۔
 
مزدور آدمی ہوں اور پھر شاعری سے نابلد، کون جانے دے گا مجھے یہاں سے۔ اگر اتنا موقع ملتا تو پاکستان کا چکر لگا آتا۔

بھائی جان رات عشاء کے بعد ہے یہ عشاء کے بعد کیا مزدوری ہے؟
اطہرالحق صاحب سے ملاقات ہے آپ کی
اور وہاں میں ہوں نا
کوئی پرابلم نہیں جی
 
شمشاد

لائبریرین
سلیمان بھائی میں دبئی میں نہیں ہوں۔

البتہ آپ خرم شہزاد خرم اور فیصل بھائی کو ضرور ذاتی پیغام میں مدعو کریں۔
 
سلیمان بھائی میں دبئی میں نہیں ہوں۔

البتہ آپ خرم شہزاد خرم اور فیصل بھائی کو ضرور ذاتی پیغام میں مدعو کریں۔
خرم سے تو میں بات کر لوں گا لیکن فیصل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نمبر نہیں ہے نا فیصل بھائی کا
 
شمشاد

لائبریرین
وہ آپ کو خرم سے مل جائے گا۔ یا پھر خرم کو ہی کہہ دیں کہ فیصل بھائی کو مدعو کر لیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب جاذب بھائی انشاءاللہ اس بار پوری کوشش کروں گا ۔ لیکن میرا وہاں جانے کا مسئلہ ہو گا اور دن بھی جمعہ کا ہے اس دن کام بھی بہت ہوتاہے پتہ نہیں اجازت ملے گےبھی یا نہیں
 
بہت خوب جاذب بھائی انشاءاللہ اس بار پوری کوشش کروں گا ۔ لیکن میرا وہاں جانے کا مسئلہ ہو گا اور دن بھی جمعہ کا ہے اس دن کام بھی بہت ہوتاہے پتہ نہیں اجازت ملے گےبھی یا نہیں
بھا ئی جان میں دعکھتا ہوں اگر کوئی ابو ظہبی سے آ رہا ہو گا تو میں‌آپ کع بتا دوں گا ویسے جولائی میں‌ابو ظہبی میں ایک مشاعرہ ہو رہا ہے میں آپ کو آگاہ کر دوں گا ویسے 25 جون کو میں نے ابو ظہبی انا ہے وہاں سیمینار ہے آپ بھی تشریف لائیے گا ابو ظہبی چیمبر آف کامرس میں
 
Top