دبئی میں ایٹلانٹس ہوٹل کا افتتاح

زینب

محفلین
شکریہ وجی مجھے نہیں چاہیے تھیئں وہ تعبیر پوچھ رہی تھی میں اتنی دلچسپی نہیں‌لیتی
 
Ukashah

محفلین
انا للہ وانا الہ راجعون
بس جی اب ایک اور سونامی کا انتظار کریں ۔ مسلمان سمجھتے ہیں وہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری امت ہے اس لیے کچھ بھی ہضم کر جائیں کوئی نہیں پوچھے گا ۔ اللہ کی حدود ہیں جو ان حدود کو پار کرے گا اس کے لئے سخت عذاب ہے ۔ ایسا عذاب ہو سکتا ہے جو دوسروں کے لئے باعث عبرت ہو ۔ لیکن مسلمانوں نے کون سی عبرت حاصل کرنی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین

عکاشہ یہ آپ کس تناظر میں کہہ رہی ہیں؟
 
زینب

محفلین
یہ ہوٹلز ساحل پے نا ہوں‌تب بھی جہاں عریانی فحاشی ہونی ہو ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عریانی فحااشی کے لیے ان چیزوں کی ضرورت نہین ہوتی
 
Ukashah

محفلین
زینب
یہ ہوٹلز ساحل پے نا ہوں‌تب بھی جہاں عریانی فحاشی ہونی ہو ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عریانی فحااشی کے لیے ان چیزوں کی ضرورت نہین ہوتی
صحیح‌بات ہے ، لیکن میں نے تو یہ کہا تھا کہ سونامی میں اللہ کا عذاب آیا وہ یہاں بھی آ سکتا ہے ۔ جو کچھ سونامی میں ہوا تھا وہ یہاں بھی ہو سکتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ برائی جب حد سے بڑھتی ہے تو مٹ جاتی ہے ۔ اپنے ساتھ بہت سوں کو لے جاتی ہے اس میں بے گناہ اور گناہ گار سب ہوتے ہیں ۔
 
زینب

محفلین
اللہ معاف کرے سب کو اپنی حفاظت مین رکھے۔۔۔۔۔۔۔ویسے یہاں اللہ والے بھی بڑے ہیں

یہ ہوٹلز اور بڑی بڑی بلڈنگز فحاشی کے لیے نہیں بنائی گئی یہ وت اپنے ملک کو ترقی دی گئی ہے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہاں‌نت نئے کام ہوتے رہتے ہیں جیسے کل یہاں یو اے ای کے قومی دن کے موقعے پر دنیا کی سب سے بڑی آتشبازی کا مظاہرہ اور لیزر شو ہونے والا ہے کل شام ساڑھے آٹھ بجے ابو ظہبی کورنیش آنا مت بھولیے گا۔۔۔تعبیر اپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہی ہی ہی
 
طالوت

محفلین
صحیح‌بات ہے ، لیکن میں نے تو یہ کہا تھا کہ سونامی میں اللہ کا عذاب آیا وہ یہاں بھی آ سکتا ہے ۔ جو کچھ سونامی میں ہوا تھا وہ یہاں بھی ہو سکتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ برائی جب حد سے بڑھتی ہے تو مٹ جاتی ہے ۔ اپنے ساتھ بہت سوں کو لے جاتی ہے اس میں بے گناہ اور گناہ گار سب ہوتے ہیں ۔

لیکن عکاشہ اللہ کے عذاب کی جو جو مثالیں قران میں ملتی ہیں ان سے تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ اپنے نیک بندوں کو بچا لیتا ہے اور صرف گناہ گاروں کو مٹا دیا جاتا ہے ۔۔
وسلام
 
ارم

محفلین
جناب جہاں فحاشی سمندر تک پہنچی ہے تو وہاں سونامی بھی سمندر سے ہی اٹھنی ہے۔ اور سب کچھ ختم۔
 
طالوت

محفلین
سچ پوچھیں تو میں آپ کے اس جملے کو نہیں سمجھ پایا ، البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ جہاں جہاں سونامی آیا تھا وہاں کے مقابلے میں دوسرے ساحلوں پر اس سے زیادہ فحاشی موجود ہے ۔۔
وسلام
 
Ukashah

محفلین
زینب
یہ ہوٹلز اور بڑی بڑی بلڈنگز فحاشی کے لیے نہیں بنائی گئی یہ وت اپنے ملک کو ترقی دی گئی ہے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہاں‌نت نئے کام ہوتے رہتے ہیں
شکریہ ۔۔ جہاں بہت سی چیزیں بدلیں وہاں سیاحت کا مفہوم بھی بدل گیا ۔
طالوت
یکن عکاشہ اللہ کے عذاب کی جو جو مثالیں قران میں ملتی ہیں ان سے تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ اپنے نیک بندوں کو بچا لیتا ہے اور صرف گناہ گاروں کو مٹا دیا جاتا ہے ۔۔
فرض کریں‌ بھائی طالوت آپ ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں‌ دنیا کے تمام برائی کے کام پوتے ہیں ۔ لیکن آپ ان کو برائی کرنے سے نہیں روکتے تو کیا عذاب آنے کے وقت اللہ تعالٰی آپ کو بچا کر سب کو سزا دے گا
 
تعبیر

محفلین
جیسے کل یہاں یو اے ای کے قومی دن کے موقعے پر دنیا کی سب سے بڑی آتشبازی کا مظاہرہ اور لیزر شو ہونے والا ہے کل شام ساڑھے آٹھ بجے ابو ظہبی کورنیش آنا مت بھولیے گا۔۔۔تعبیر اپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہی ہی ہی

دل جلانے کی بات کرتی ہو و و و و و و و :laugh:
 
زین

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: زینب

جیسے کل یہاں یو اے ای کے قومی دن کے موقعے پر دنیا کی سب سے بڑی آتشبازی کا مظاہرہ اور لیزر شو ہونے والا ہے کل شام ساڑھے آٹھ بجے ابو ظہبی کورنیش آنا مت بھولیے گا۔۔۔تعبیر اپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہی ہی ہی

متحدہ عرب امارات کے یوم آزادی کے موقع پر (آج) دنیا کا آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا
ابوظہبی ........متحدہ عرب امارات کے یوم آزادی کے دن کے موقع پر (آج) منگل کو دنیا کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ شاہی محل سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کا (آج) دو دسمبر کو 37 واں یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بیان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا اور ریکارڈ ساز آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق آتش بازی 2 دسمبر کی شب ساڑھے 8 بجے شروع کی جائے گی جو 45 منٹ تک جاری رہے گی۔
 
Top