دبئی میں ایٹلانٹس ہوٹل کا افتتاح

طالوت

محفلین
فرض کریں‌ بھائی طالوت آپ ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں‌ دنیا کے تمام برائی کے کام پوتے ہیں ۔ لیکن آپ ان کو برائی کرنے سے نہیں روکتے تو کیا عذاب آنے کے وقت اللہ تعالٰی آپ کو بچا کر سب کو سزا دے گا

عکاشہ آپ میری بات سمجھ گئیں ہیں ۔۔ لیکن آپ نے میری ہی بات کو مجھ پر سوال کی صورت داغ دیا:)
وسلام
 

وجی

لائبریرین
بھائی اور بہنوں اللہ کی پہنچ سے کوئی دور نہیں نا ہی چھپا ہوا ہے
اب ساحل پر ہوٹل ہو یا سنگلاخ پہاڑوں میں مٹانے والی ذات مٹا کر رہے گی
بلکہ یہ تصاویر تو ہوشیار کرنے کے لیئے بھی ہے جو حدیث میں ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے کہ لوگ ایک دوسرے سے بڑی عمارتیں بنانے کا مقابلہ کرینگے
برج دبئی کی جو کہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہونے کا اعزاز رکھتی ہے کا ڈیزائین دو دفعہ تبدیل ہوا
اور پھر اسکی اصل لمبائی نہیں بتائی گئی لیکن اندازن یہ 700 سے 900 میٹر تک لمبی ہوسکتی ہے
اب اسی طرح کوئیت نے بڑی بلدینگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی لمبائی ایک کلومیٹر ہوگی برج مبارک الکبیر
اسی طرح دبئی نے بھی ایک اور بلدینگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ایک کلومیٹر بلند ہوگی دبئی بلدینگ
 

زین

لائبریرین
بس یہی دوڑ ہے اس دور کے انسانوں کی
تیری دیوار سے اونچی میری دیوار بنے

اب اس شعر کو اس طرح ہونا چاہیئے

بس یہی دوڑ ہے اس دور کے انسانوں کی
تیری عمارت سے اونچی میری عمارت بنے
 

گرو جی

محفلین
کسی مفکر نے کہا تہا کہ بہت زیادہ خوشحالی یا بدحالی قوموں کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے بحوالہ ایکسپریس نیوز پیپر
بالکل یہی بات یہاں بھی صادق ہوتی نظر آ رہی ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی یہاں کیا خوشحالی ہے، اور کوئی اتنی زیادہ عمارتیں بھی نہیں ہیں۔ ذرا ایک نظر ہانگ کانگ پر ڈالیں، جاپان پر ڈالیں، ئائیوان اور کوریا پر ڈالیں۔

یہاں تو ترقی بھی درآمدی ہے جبکہ ان کی اپنی ہے۔
 

طالوت

محفلین
خوشحالی سے تباہی تو سمجھ میں نہیں آتی البتہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ پیٹ بھرا ہو تو انسان کا دماغ خالی ہو جاتا ہے ۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
متحدہ عرب امارات کے یوم آزادی کے موقع پر (آج) دنیا کا آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا
ابوظہبی ........متحدہ عرب امارات کے یوم آزادی کے دن کے موقع پر (آج) منگل کو دنیا کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ شاہی محل سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کا (آج) دو دسمبر کو 37 واں یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بیان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا اور ریکارڈ ساز آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق آتش بازی 2 دسمبر کی شب ساڑھے 8 بجے شروع کی جائے گی جو 45 منٹ تک جاری رہے گی۔

کچھ نا پوچھو گھنٹوں‌ٹریفک میں پھنسے رہنے کے بعد ابھی ائے ہیں واپس ہم لوگ۔۔۔۔۔۔اج انہوں نے کار ریلی بھی نکالی۔لوکلوں نے گاڑیاں ایسے سجائی ہوئی تھیئں یو ای اے کے جھنڈوں سے جیسے ہمارے ہاں شادی والی گاڑی سجتی ہے:grin:
 

زین

لائبریرین
کچھ نا پوچھو گھنٹوں‌ٹریفک میں پھنسے رہنے کے بعد ابھی ائے ہیں واپس ہم لوگ۔۔۔۔۔۔اج انہوں نے کار ریلی بھی نکالی۔لوکلوں نے گاڑیاں ایسے سجائی ہوئی تھیئں یو ای اے کے جھنڈوں سے جیسے ہمارے ہاں شادی والی گاڑی سجتی ہے:grin:
میں نے توکچھ نہیں‌پوچھا :confused:

ٹریفک کا مسئلہ تو ضرور ہوگا یوم آزادی کا دن جو تھا ۔ یوم آزادی کے موقع پر تو یہاں بھی لوگ گاڑیاں وغیرہ سجاتے ہیں۔ویسے آج اخبارات میں یو ای اے کے بارے میں خصوصی ایٍڈیشن شائع ہوئے تھے جسے پڑھ کر معلومات میں اضافہ ہوا ۔
 

Ukashah

محفلین
شمشاد
تو " عکاشہ " کو آپ لڑکوں کا نام سمجھتی ہیں؟
;):rolleyes: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آپ اب تک "عکاشہ " کو لڑکیوں کا نام سمجھتے رہے ہیں ۔۔۔ حضرت عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کا نام ہے

طا لو ت
عکاشہ آپ میری بات سمجھ گئیں ہیں ۔۔ لیکن آپ نے میری ہی بات کو مجھ پر سوال کی صورت داغ دیا
وسلام
وعلیکم السلام
جی میں آپ کی بات سمجھ گیا تھا کیونکہ کوئی اتنی پیچیدہ بات نہیں تھی ۔ میں نے آسان سا جواب دیا تھا ۔ جوکہ سمجھ میں آنے والا بھی ہے ۔ پتا نہیں آپ نے کیوں اس کو داغاانا سمجھا:eek:
 
Top