تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

زیک

مسافر
لیجیے، اب ہم کئی لحاظ سے کھلی کتاب ہیں۔

اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کے سر عام رکھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

:silly:

ابھی کہاں۔۔
تصویر پیش کریں۔ انٹرویو کے لئے حاظر ہوں۔
کتاب تو کھلی ہی ہے لیکن صفحات خالی ہیں
 
آخری تدوین:
میرا مدیران سے یہ سوال ہے کہ وہ اس محفل میں اردو کی کیا خدمت انجام دے رہے ہیں. پچھلے ایک ماہ کے دوران ہر مدیر کم از کم تین مثالیں پیش کرے. ورنہ اخلاقاً خود ہی سمجھ جائیں کہ کیا کرنا چاہیے
اس معاملے میں یہ بات سمجھ لیجیے کہ اردو محفل میں مدیر کی ذمہ داریاں ایک اردو رسالہ کے مدیر سے مختلف ہیں۔ جہاں تک بات اردو کی خدمت کی ہے تو وہ تمام محفلین کے کرنے کا کام ہے، بشمول مدیران۔
ہاں البتہ آپ کی طرف سے کوئی تجویز مدیران کے لیے اضافی ہو تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ :)
آپ مدیر ہیں پولیس نہیں ہیں. جب بحث ہوتی ہے تو تلخیاں بھی ہوتی ہیں انہیں تحمل کیجیے اور یہ ہنر محفلین سے سیکھیے
مجھے ایک دفعہ معطل کیا وہ بھی بلا وجہ (میرے خیال میں ) اور بلا وجہ بغیر معافی مانگے بحال بھی کردیا
مدیران جو بھی اختیارات استعمال کر رہے ہیں، وہ ان کے لیے متعین کردہ حدود کے اندر ہیں۔ تھوڑی بہت کمی بیشی بحیثیتِ انسان ان کے طرزِ عمل میں بھی ہو سکتی ہے۔ اگر معطل کر کے بغیر معافی بحال کر دیا گیا، تو اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ غلطی ہوئی اور اس کا مداوا کیا گیا۔یہ تو مثبت بات ہے۔ :)
ایک اصول ہو سب کے لیے اور وہ تختی پر لکھ کر آویزاں کردیں
قواعد و ضوابط موجود ہیں، جن کی رہنمائی میں کوئی بھی ایکشن لیا جاتا ہے۔
اگر کوئی تبدیلی یا مزید وضاحت درکار ہو تو تجاویز کا خیر مقدم ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
دوسرے لوگوں کے متعلق تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ یک طرفہ معذرت کریں گے کیونکہ تلخی اور اقدامات دوطرفہ اور دونوں جانب سے ہی بہت بڑھے ہوئے تھے۔ تاہم میں اس وقت کے لیے جب کبھی اگر میں اپنی کسی بات پر معطل کر دی جاؤں پوچھنا چاہوں گی کہ جب میں معطل ہوں تو فورم پر دوبارہ آنے کے لیے اپنی معذرت اور اقرار نامہ کس لڑی میں اور کس طرح کروں؟ مزید یہ بھی پوچھنا چاہوں گی کہ میں اپنے انٹرویو کی لڑی میں اور ویسے بھی جتنی کھلی کتاب ہوں خود مجھے ہی احتیاط کرنی چاہئیے کہ اگر کبھی میری سب سے عزیز جگہ مجھ پر تنگ ہوگئی تو میرا تمام ڈیٹا اور معلومات اس پر اس کے قائم رہنے تک یوں ہی رہے گی کیونکہ مجھے نہ مراسلہ حذف کرنے کا اختیار ہے نہ کسی انتہائی صورت میں آئی ڈی جب کہ ککڈ آؤٹ ہونا شاید کبھی وثوق سے میرا حق سمجھا جائے؟
:)

فورم میں شمولیت کے وقت فورم کے قواعد کی پابندی اور انتظامیہ کے اختیار کو تسلیم کرنے کا اقرار کرنا ہوتا ہے۔ اگر یہ شرائط قبول نہیں ہیں تو خود کو اور ہمیں مشکل میں ڈالنے کا تکلف بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا مدیران سے یہ سوال ہے کہ وہ اس محفل میں اردو کی کیا خدمت انجام دے رہے ہیں. پچھلے ایک ماہ کے دوران ہر مدیر کم از کم تین مثالیں پیش کرے. ورنہ اخلاقاً خود ہی سمجھ جائیں کہ کیا کرنا چاہیے
آپ مدیر ہیں پولیس نہیں ہیں. جب بحث ہوتی ہے تو تلخیاں بھی ہوتی ہیں انہیں تحمل کیجیے اور یہ ہنر محفلین سے سیکھیے
مجھے ایک دفعہ معطل کیا وہ بھی بلا وجہ (میرے خیال میں ) اور بلا وجہ بغیر معافی مانگے بحال بھی کردیا
ایک اصول ہو سب کے لیے اور وہ تختی پر لکھ کر آویزاں کردیں

اصول کافی واضح ہیں اور فورم میں کئی لڑیوں میں طویل وضاحت بھی موجود ہے۔ پڑھنے کی زحمت گوارا کر لیں۔
آپ کو عارضی معطل کیا گیا تھا۔ یہ معطلی خودکار طور پر ختم ہو گئی تھی۔
اردو کی خدمت کا آپ کو ہم سے کیا ثبوت چاہیے؟ کیا کسی اور اردو یا انگریزی فورم میں اردو کمپیوٹنگ کا اس معیار کا کام موجود ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہی تو منتظمین سے سوال کیا ہے کہ ایسی سہولت محفل پر کیوں نہیں ہے؟

یہ سوال تو ہم بھی پوچھ سکتے ہیں کہ آخر یہ سہولت فورم میں کیونکر شامل کی جائے? ہم نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے جس کی خلاف ورزی کا الزام ہم پر لگایا جا سکے۔
 
فورم میں شمولیت کے وقت فورم کے قواعد کی پابندی اور انتظامیہ کے اختیار کو تسلیم کرنے کا اقرار کرنا ہوتا ہے۔ اگر یہ شرائط قبول نہیں ہیں تو خود کو اور ہمیں مشکل میں ڈالنے کا تکلف بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہمیں پتا نہیں تھا کہ کٹہرے میں ہم ہیں! :)
 
فلک شیر

محفلین
یہ سوال تو ہم بھی پوچھ سکتے ہیں کہ آخر یہ سہولت فورم میں کیونکر شامل کی جائے? ہم نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے جس کی خلاف ورزی کا الزام ہم پر لگایا جا سکے۔
میں نے کوئی الزام تو نہیں لگایا ۔
ایک سوال کیا ہے اور وہ بھی اس دھاگے میں ، جہاں منتظمین کسی بھی قسم کے سوال کا جواب دینے کا خود سے کہہ رہے تھے۔ آپ جواب نہیں دینا چاہتے، تو ہمارا کوئی زور تھوڑی ہے ۔
 
محترم میں جواب دینے سے کترا نہیں رہا ہوں، صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ اکاؤنٹ حذف کرنے کی فیچر پر کیوں زور دیا جا رہا ہے جبکہ عمومی طور پر فورمز میں یہ سہولت شامل نہیں کی جاتی؟
 
یہی تو منتظمین سے سوال کیا ہے کہ ایسی سہولت محفل پر کیوں نہیں ہے؟
فلک شیر بھائی اپنا اکاؤنٹ خود ڈیلیٹ کرنے یا انتظامیہ کے ڈیلیٹ کرنے میں سقم یہ ہے کہ اس اکؤنٹ کے تمام مراسلے بھی ڈیلیٹ ہوجائیں گے جو کسی بھی دھاگے کے تسلسل کو برباد کرسکتے ہیں۔ خود منتظمین جب بوجوہ مراسلوں کو حذف کرتے ہیں تو اس اہتمام کے ساتھ کہ دھاگے کا تسلسل برقرار رہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
تاہم میں اس وقت کے لیے جب کبھی اگر میں اپنی کسی بات پر معطل کر دی جاؤں پوچھنا چاہوں گی کہ جب میں معطل ہوں تو فورم پر دوبارہ آنے کے لیے اپنی معذرت اور اقرار نامہ کس لڑی میں اور کس طرح کروں؟

کسی زمانے میں فورم میں رابطے کا لنک کام کرتا تھا جہاں سے معطل ارکان ہمیں بے نقط سنایا کرتے تھے۔ :)
ابن سعید بتا سکیں گے کہ آیا یہ لنک اب کام کرتا ہے یا نہیں۔
 
فلک شیر

محفلین
محترم میں جواب دینے سے کترا نہیں رہا ہوں، صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ اکاؤنٹ حذف کرنے کی فیچر پر کیوں زور دیا جا رہا ہے جبکہ عمومی طور پر فورمز میں یہ سہولت شامل نہیں کی جاتی؟
مجھے لگتا ہے، کہ ایک فرد کا یہ حق ہے، کہ وہ بعض مخصوص حالات میں کسی فورم سے علیحدگی اختیار کر لے، اور مختلف سوشل میڈیا ٹولز پہ یہ سہولت موجود بھی ہوتی ہے۔ اسی پس منظر میں یہ سوال ذہن میں آیا ، اسی لیے دریافت کیا۔ ظاہر ہے، اس پالیسی کے پیچھے کوئی منطق ہو گی، سوال کا مقصد یہی تھا، کہ اگر مناسب ہو گا تو انتظامیہ کے ارکان میں سے کوئی اس کا جواب دے دے گا، نامناسب سمجھیں گے تو ان کی مرضی۔ اور زور دینے سے پالیسی میں تبدیلی تو ہو نہیں سکتی، نہ ہی میں اس کے لیے کسی قسم کی لابنگ کر رہا ہوں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فلک شیر بھائی اپنا اکاؤنٹ خود ڈیلیٹ کرنے یا انتظامیہ کے ڈیلیٹ کرنے میں سقم یہ ہے کہ اس اکؤنٹ کے تمام مراسلے بھی ڈیلیٹ ہوجائیں گے جو کسی بھی دھاگے کے تسلسل کو برباد کرسکتے ہیں۔ خود منتظمین جب بوجوہ مراسلوں کو حذف کرتے ہیں تو اس اہتمام کے ساتھ کہ دھاگے کا تسلسل برقرار رہے۔

خلیل بھائی، مجھے اس تفصیل کا علم نہیں ہے کہ اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے کا کانسپٹ کیا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ pinterest پر اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کیا تھا۔ لیکن جب میں نے اسے دوبارہ وزٹ کیا تھا تو اس پر مجھے پیغام موصول ہوا کہ کیا میں دوبارہ پرانا اکاؤنٹ فعال کرنا چاہوں گا۔ میرا قیاس یہی ہے کہ اگر کوئی فورم ممبر اگر اپنا اکاؤنٹ غیر فعال یا حذف کر بھی دیں تو ان کے مراسلات برقرار رہیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے لگتا ہے، کہ ایک فرد کا یہ حق ہے، کہ وہ بعض مخصوص حالات میں کسی فورم سے علیحدگی اختیار کر لے، اور مختلف سوشل میڈیا ٹولز پہ یہ سہولت موجود بھی ہوتی ہے۔ اسی پس منظر میں یہ سوال ذہن میں آیا ، اسی لیے دریافت کیا۔ ظاہر ہے، اس پالیسی کے پیچھے کوئی منطق ہو گی، سوال کا مقصد یہی تھا، کہ اگر مناسب ہو گا تو انتظامیہ کے ارکان میں سے کوئی اس کا جواب دے دے گا، نامناسب سمجھیں گے تو ان کی مرضی۔ اور زور دینے سے پالیسی میں تبدیلی تو ہو نہیں سکتی، نہ ہی میں اس کے لیے کسی قسم کی لابنگ کر رہا ہوں ۔

ہم بھی اپنی پالیسی میں کوئی فوری تبدیلی نہیں لا رہے، لیکن جاننا ضرور چاہتے کہ ارکان محفل کے ذہن میں کیا کچھ کلبلا رہا ہے۔
فورم سے علیحدگی کا آسان طریقہ تو یہی ہے کہ یہاں آمدورفت موقوف کر دیں۔
اگر علیحدگی سے مراد اپنا کھاتا حذف کرنا اور گوشہ گمنامی میں جانا ہے تو فی الحال ہمارے پاس اس کا کوئی تکنیکی حل موجود نہیں ہے۔
 
Top