ابن سعید
خادم
آپ کی بات اس لحاظ سے بجا ہے کہ بعض معاملات شفاف ہوں تو بدگمانیوں کا امکان کم رہتا ہے۔ کئی دفعہ ہماری کوشش بھی ہوتی ہے کہ مراسلوں کی تحذیف یا تدوین کی جائے تو صاحب مراسلہ کو اس کی اطلاع دے دی جائے یا کسی نے کچھ رپورٹ کیا ہو تو اس پر ہوئی کاروائی سے انھیں آگاہ رکھا جائے، جو کہ کئی دفعہ ممکن نہیں ہوتا۔ البتہ ہر بات کا عام معلومات میں لایا جانا اور خاص کر تعطل جیسے منفی نوعیت کے اقدامات، ان اراکین کے لیے ایک مسلسل کوفت کا باعث ہو سکتا ہے۔ کسی کو معطل کر کے ہماری کوشش محض محفل کے ماحول کو بہتر بنانے کی ہوتی ہے، نا کہ کسی رکن کو شرمندہ کرنے یا اذیت دینے کی۔جو حضرات معطل کیے جاتے ہیں ان کی معطلی کا سبب بسا اوقات موقع پر غیر حاضر محفلین کو معلوم نہیں ہوپاتا۔ اس لیے معطلی کا باقاعدہ اعلان"اعلانات" کے زمرے ہونا چاہیے۔ اور ساتھ ہی معطلی کی وجہ مع مختصر داستان
چاہے اعلان کے ساتھ ہی اس لڑی کو مقفل کر دیا جائے۔