تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

سین خے

محفلین
بات یہ ہے کہ پچھلے سال معطلین کی بحالی کے لئے میں بھی گزارشات کرتی رہی تھی۔ پر بعد میں کچھ رویے دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ بانیان، انتظامیہ اور بہت سارے سینئر ارکان جنھوں نے اتنی محنت اس فورم پر لگائی ہے، کیا وہ یہ سب ڈیزرو کرتے تھے کہ ان پر اسلام مخالفت کے الزام لگائے جائیں، ان سے بدتمیزی کی جائے اور سو آئی ڈیز سے آکر ہنگامہ مچایا جائے؟۔ میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں کہ معطلی کی مخالفت کرنے والے سب ہی اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث نہیں تھے، یہ چند لوگ تھے مگر بات سمجھنے کی یہ ہے کہ غلطیاں بھی ہوئی تھیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم گزارشات پھر سے کر دیں پر اس بات کی کون گارنٹی دے گا کہ یہ سب لوگ اس طرح کا رویہ دوبارہ نہیں اپنائیں گے؟ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور اختلافات ہر جگہ پیدا ہوتے ہیں۔ جتنا بھی اختلاف ہو، کیا اس کو تمیز کے دائرے میں رہ کر بیان نہیں کیا جا سکتا ہے؟ کیا ضروری ہے کہ ہم کسی کو دہریہ اور کافر قرار دے کر ہی اطمینان حاصل کریں؟

میرے خیال سے سب کو قوتِ برداشت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بات بغیر کسی پر ذاتی حملہ کئیے بغیر بھی کی جا سکتی ہے۔ جس دن ہم ایک دوسرے پر ذاتی حملے کرنا چھوڑ دیں گے، اس دن ساری لڑائیاں ختم ہو جائیں گی۔

یہاں پر کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے میں بے انتہا چڑتی ہوں لیکن میری آج تک کوشش رہی ہے کہ صرف محفل کے خوشگوار ماحول کی خاطر میں چپ رہوں۔ محفل کا اردو کی خدمت میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ہماری سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ ہم اسے چلنے دیں۔ مشکلات میں اور زیادہ اضافہ نہ کریں۔

میں عارف کریم بھائی کے واپس آنے کا اکثر کہتی رہتی ہوں اور اس کی وجہ سب سے بڑی یہ ہے کہ انھوں بہت کام کیا ہے۔ جتنے لوگ معطل ہوئے تھے، ان میں سب سے زیادہ کانٹریبیوشن یہاں محفل میں ان کا ہے۔ پر ان سے بھی میں گزارش ہی کر سکتی ہوں کہ بھائی آئیں تو ذرا اپنے موقف میں کچھ نرمی لائیں۔ لوگوں کے جذبات کا بھی خیال کریں۔
 

محمدظہیر

محفلین
دیگر سوشل میڈیا سائٹس کی طرح محفل پہ اکاؤنٹ حذف کرنے کی سہولت صارف کو کیوں میسر نہیں؟
زین فورو پہ یہ سہولت موجود ہے میرے خیال میں!
میرا خیال ہے اردو محفل جیسے کمیونٹی فورمز میں اکاؤنٹ حذف کرنا فیس بک پر اکاؤنٹ حذف کرنے سے مختلف ہے. اکاؤنٹ حذف کرنے سے آپ کی مراد یوزر کا تمام مواد حذف ہو جانا ہے یا صرف وہی مواد جو صارف کی بنیادی معلومات فراہم کرے اور اس کے اکاؤنٹ تک رسائی دے سکے ؟ اگر یوزر کا تمام مواد حذف ہوجائے تو کیا وہ تمام لڑیاں بے معنی ہو کر نہ رہ جائیں گی جہاں یوزر نے ڈسکشن کیا ہے؟
 

سین خے

محفلین
میری دوست squarened@ بھی پرماننٹلی معطل ہیں

اگر squarened سس واپس آئیں گی تو کیا اس بات کی گارنٹی ہے کہ وہ پھر سے اس طرح کی باتیں نہیں کریں گی کہ جتنے اسلام مخالف حملے یہاں ہوئے ہیں، ایسے حملے کہیں دیکھنے کو نہیں ملے؟

جتنے لوگ معطل ہوئے تھے کیا آپ کی ان سب سے اس چیز پر بات ہوئی ہے کہ کچھ غلطیاں ان سے بھی ہوئی تھیں؟ ہر کسی کو اپنے موقف میں نرمی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

غلطی مان لینے اور سدھار لینے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا ہے۔ میرے خیال سے اگر ہر کوئی اپنی غلطیاں مان لے گا تو مجھے لگتا ہے کہ انتظامیہ شائد موقع دے دے۔

ایک فورم کو چلانے کےنقطہ نظر سے بھی اس معاملے کو دیکھئے۔ بانیان، انتظامیہ اور سینئر ارکان نے بھی تو اپنے اتنے سال لگائے ہیں۔ کیا یہ درست ہے کہ یہ لوگ اپنی محنت پر لڑائیوں کی صورت میں پانی پھرتا دیکھتے رہیں۔
 

محمدظہیر

محفلین
اگر squarened سس واپس آئیں گی تو کیا اس بات کی گارنٹی ہے کہ وہ پھر سے اس طرح کی باتیں نہیں کریں گی کہ جتنے اسلام مخالف حملے یہاں ہوئے ہیں، ایسے حملے کہیں دیکھنے کو نہیں ملے؟

جتنے لوگ معطل ہوئے تھے کیا آپ کی ان سب سے اس چیز پر بات ہوئی ہے کہ کچھ غلطیاں ان سے بھی ہوئی تھیں؟ ہر کسی کو اپنے موقف میں نرمی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

غلطی مان لینے اور سدھار لینے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا ہے۔ میرے خیال سے اگر ہر کوئی اپنی غلطیاں مان لے گا تو مجھے لگتا ہے کہ انتظامیہ شائد موقع دے دے۔

ایک فورم کو چلانے کےنقطہ نظر سے بھی اس معاملے کو دیکھئے۔ بانیان، انتظامیہ اور سینئر ارکان نے بھی تو اپنے اتنے سال لگائے ہیں۔ کیا یہ درست ہے کہ یہ لوگ اپنی محنت پر لڑائیوں کی صورت میں پانی پھرتا دیکھتے رہیں۔
اس کے علاوہ اس یوزر کی آئی ڈی مشکوک قسم کی تھی. نا اصلی نام ظاہر کیا تھا اور نہ اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی تھی. اس طرح کی تمام آئی ڈیز پر ایکشن لیا جانا غلط نہ ہوگا.
 

سین خے

محفلین
اس کے علاوہ اس یوزر کی آئی ڈی مشکوک قسم کی تھی. نا اصلی نام ظاہر کیا تھا اور نہ اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی تھی. میرا خیال ہے اس طرح کی تمام آئی ڈیز پر بھی ایکشن لیا جانا چاہیے

دیکھیں ظہیر بھائی اگر کوئی اپنا اصل نام نہیں بتانا چاہتا تو میرا خیال ہے کہ اخلاقی طور پر ہم اس بات پر کسی کو مجبور نہیں کر سکتے۔ میرا تو ماننا یہ ہے کہ اگر کوئی نامناسب بات کرے تو اس پر ضرور سوال کرنا چاہئے۔
 

محمدظہیر

محفلین
دیکھیں ظہیر بھائی اگر کوئی اپنا اصل نام نہیں بتانا چاہتا تو میرا خیال ہے کہ اخلاقی طور پر ہم اس بات پر کسی کو مجبور نہیں کر سکتے۔ میرا تو ماننا یہ ہے کہ اگر کوئی نامناسب بات کرے تو اس پر ضرور سوال کرنا چاہئے۔
لیکن ان لوگوں کو اخلاقاً اپنا نام بتانا بھی تو چاہیے نا. ورنہ ان کی آئی ڈی ہی مشکوک نظر آتی ہیں، ایسے لوگوں کی باتوں کا کیا اعتماد.
 
سب سے پہلے تو میں اردو محفل انتظامیہ کی اردو زبان کی خدمات کا اعتراف کروں گا ، بلکہ یہ بھی کہوں گا کہ جب بھی اردو کی انٹرنیٹ پر موجودگی کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس فورم کا تفصیلی ذکر ضرور آئے گا ۔ :)
اب کچھ عرصے سے تدوین کا معیار بہتر ہوچکا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
مجھے احساس ہوا کہ بانیان، انتظامیہ اور بہت سارے سینئر ارکان جنھوں نے اتنی محنت اس فورم پر لگائی ہے، کیا وہ یہ سب ڈیزرو کرتے تھے کہ ان پر اسلام مخالفت کے الزام لگائے جائیں
جن لوگوں کو انتظامیہ سے اختلاف تھا وہ اس بنیاد پر تھا کہ تدوین کے معاملے بے حد سستی کی جاتی تھی اور زیادہ تر مذہب بیزار لوگوں کے حق میں کی جاتی تھی ۔
لیکن اب صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم گزارشات پھر سے کر دیں پر اس بات کی کون گارنٹی دے گا کہ یہ سب لوگ اس طرح کا رویہ دوبارہ نہیں اپنائیں گے؟ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور اختلافات ہر جگہ پیدا ہوتے ہیں۔ جتنا بھی اختلاف ہو، کیا اس کو تمیز کے دائرے میں رہ کر بیان نہیں کیا جا سکتا ہے؟ کیا ضروری ہے کہ ہم کسی کو دہریہ اور کافر قرار دے کر ہی اطمینان حاصل کریں؟
آپ معاملے کو ایک ہی رخ سے دیکھ رہی ہیں، کیا آپ کوئی مثال پیش کر سکتی ہیں کہ کس نے کب کسی کو کافر یا دہریہ قرار دیا ؟
میرے خیال سے سب کو قوتِ برداشت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بات بغیر کسی پر ذاتی حملہ کئیے بغیر بھی کی جا سکتی ہے۔ جس دن ہم ایک دوسرے پر ذاتی حملے کرنا چھوڑ دیں گے، اس دن ساری لڑائیاں ختم ہو جائیں گی۔
کسی کے ایمان پر حملہ ذاتی حملے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ایک مرتبہ پھر سے سب محفلین کو محفل فورم کی سالگرہ مبارک۔ :) سعود کا بھی شکریہ کہ انہوں نے ہمیں اس امتحان میں ڈالا۔ :) کھلی کچہری کا آئیڈیا خوب ہے، امید کی جاتی ہے کہ یہ اچھی روایت ثابت ہوگی۔
 

فرقان احمد

محفلین
آپ پہلے اپنے محلے والوں کو اردو محفل کے بارے میں بتاتے ہی کیوں ہیں؟ اور پھر اتنی رازداری رکھے پھرتے ہیں کہ آپ پر ڈبل ایجنٹ ہونے کا گمان ہونے لگتا ہے. اس کے علاوہ آپ ٹالتے بھی بہت ہیں

ارے نہیں نہیں۔۔ سب کو معاف کیا۔۔سوائے فرقان احمد بھیا کے۔۔۔ان کے جرائم یا یوں کہیے میری طرف سے شکوے شکایات کی 'نکی" سی فہرست کچھ یوں ہے
1: اتنے سٹریٹ فارورڈ کیوں ہیں۔۔ کہ بندہ دوسری بات کرنے کی جرات ہی نا کرسکے۔۔:unsure:
2: آپ اتنے چھپے رستم کیوں ہیں؟
3: کوئی بات ہوتی ہے جو صرف آپ سے مشورہ کرنے والی ہو(کسی بھی صورتحال میں ایسا ہوسکتا ہے) اور سب سے بڑھ کر ذاتی پیغام میں۔۔ تو بندہ یا بندی رابطہ کس طرح کرے؟
4: آپ نے اپنے کوائف نامے پہ تبصرے کی آپشن تک بند کررکھی ہے۔۔ بندہ پوچھے آپ کا انوکھا کوائف نامہ ہے( سوری کچھ زیادہ تو نہیں ہوگیا۔۔:heehee:)
فی الحال چار ہی بہت ہیں۔۔ کہیں اپنی مدیرانہ صلاحتیں یہاں نا دکھانا شروع کردیں آپ۔۔:laugh:
یہ ہماری جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کی ایک تدبیر ہے، اور بس کچھ نہیں۔ دراصل ایک دو محلے دار ہی اردو محفل میں ہماری سرگرمیوں سے واقف ہیں، اِس لیے ہم دروغ گوئی کا سہارا بھی نہیں لے سکتے۔ ہمارے حال پر رحم کھانے والوں کا اللہ بھلا کرے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس بات کا خیال رکھیں کہ اس تھریڈ میں آپ کو فورم انتظامیہ سے سوال پوچھنے کا موقعہ دیا گیا ہے، اس لیے انہیں ہی جواب دینے کا موقعہ بھی دیں۔ اگر محفلین کی جانب سے ایک دوسرے کو جواب اور جواب الجواب کا سلسلہ دراز ہو گیا تو دور سے دیکھتے رہیں گے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
تبدیلی نام کے سلسلے میں آج کل کچھ محفلین درخواستیں کر رہے ہیں۔ میری رائے میں ان کی بات میں وزن ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے پیش کیا گیا عذر کوئی ایسا تسلی بخش اور باوزن نہیں ہے۔

کسی بھی فورم پر آئی ڈی کی تبدیلی کی سہولت نہیں دی جاتی اور صرف خصوصی صورت میں ایسا کیا جاتا ہے۔ محفل فورم پر بھی نام کی درستگی اور ہجے کی تبدیلی کے لیے آئی ڈی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
 

سین خے

محفلین
لئیق بھائی جب میں پچھلے سال تک سب کی بحالی کے لئے گزارش کرتی رہی تھی تو بھلا اس سے یہ کیسے ثابت ہو گیا کہ میں ایک ہی رخ سے دیکھ رہی ہوں۔ پچھلے سال تک میں ایک رخ سے دیکھ رہی تھی۔ اب کچھ عرصے سے میں نے اس معاملے کو دونوں اطراف سے سمجھنا شروع کیا ہے :)

اب یہی دیکھ لیں کہ آپ مذہب بیزار طبقے کا خطاب کچھ لوگوں کو دے رہے ہیں :) اس کا کیا مطلب ہوا؟ کیا وہ مسلمان نہیں ہیں؟ ابھی squarened سس کی بات کوٹ کی ہے۔ کیا اس طرح کی بات کرنا ٹھیک ہے؟ اور بھی بہت کچھ دیکھنے میں آتا رتا ہے پر میں اس وقت ہر کسی کا نام لے کر بات نہیں کرنا چاہتی۔ میں نے عمومی طور پر بات کی ہے۔ بات جنرل رہے تو زیادہ بہتر رہے گی۔

دوسری بات اگر کسی کو مذہبی معاملے میں اختلاف ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ اپنا موقف نرمی اور پیار سے بیان کیا جائے۔ اس سے شائد اثر بھی ہو جائَے گا۔ ہمارے نبی ؐ نے بھی تو تبلیغ کی تھی۔ کس کس قسم کے ان سے سوال نہیں کئیے جاتے تھے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ ہم تحمل سے اپنا موقف بیان کریں اور غلط فہمیاں دور کریں۔ سوالات تو اٹھتے رہیں گے۔ ناجانے کتنے لوگ پڑھنے آتے ہیں۔ ہمارا نرم رویہ دیکھ کر ان کی اسلام کے لئے ہی اچھی رائے بنے گی۔

آپ محفل کو ایک اچھے پلیٹ فارم کی نظر سے دیکھئے کہ یہاں سے آپ اپنی بات دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ کون کیا سوچتا ہے اس کا آپ جواب ضرور دیں۔ جس کو سمجھنا ہوگا وہ سمجھ جائے گا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جو سچ ہے وہ تو دلوں میں جگہ بنا کر ہی رہتا ہے :)
 

جاسمن

لائبریرین
اپنے رویوں پہ نظر ثانی کی ضرورت دو طرفہ ہے۔ مریم افتخار اور سین خے کی باتیں بہت درست ہیں۔
میرے جیسے لوگ جنھیں پورے قصہ کا پتہ نہ چل سکا۔۔۔۔معطل اراکین سے ہمدردی کی بنا پہ انتظامیہ سے الجھے بھی تھے۔
لیکن ۔۔۔۔
بہت ٹھنڈے دل سے غور کیا تو احساس ہوا کہ انتظامیہ کی بہت ذمہ داریاں ہیں اور اتنے مختلف خیالات کے لوگوں کو لے کےکامیابی سے چلنا انتہائی مشکل ترین ہے۔اسی لئے بسا اوقات مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔جبکہ انتظامیہ بار بار یہ اعلان کرتی پائی جاتی ہے کہ اردو محفل کوئی مذہبی فورم نہیں ہے۔یہ صرف اردو زبان و ادب کی ترویج کے لئے ہے۔پھر بھی انھوں (انتظامیہ) نے اسلام سے متعلق کئی زمرے کھولے ہوئے ہیں۔اور خود ان کے اپنے کتنے دھاگے اور مراسلےان زمروں میں ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔ اگر وہ اسلام مخالف ہوتے خدانخواستہ تو ایسا نہیں ہوسکتا تھا۔ اس کے باوجود انھوں نے غیر جانبدار رہنے کی بہت کوشش کی۔
ایسے میں ہم محفلین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں نہ کہ انھیں مزید ابھاریں۔
کئی لوگوں کے رویے ہمیں بھی برے لگتے ہیں جیسا کہ مریم نے بتایا لیکن ہم بھی بس خاموش رہتے ہیں۔
لیکن۔۔۔۔ان دنوں کی ایک بات مجھے یاد ہے اور کئی بار یاد آتی رہتی ہے کہ نبیل !آپ ان دنوں بہت زیادہ غصہ میں تھے۔ مجھے چونکہ سب باتوں کا نہیں پتہ اس لئے شاید آپ اپنے اتنے زیادہ غصہ میں حق بجانب ہوں لیکن اس قدر غصہ بہت عجیب لگ رہا تھا۔
جیسا آپ لوگوں نے میٹنگ کی ہوگی یہ دھاگہ کھولنےکےلئے۔۔۔ایسےہی کچھ غور و فکر کریں معطلین کو بحال کرنے کے لئے۔
 
Top