رانا
محفلین
اس سالگرہ پر کیوں نہ درجہ بندیوں پر نظر ثانی کرنے کی کوشش کی جائے۔ ایسی کوئی ناگزیر ضرورت تو نہیں لیکن سالگرہ پر دھاگے کم کھل رہے ہیں اس لئے دھاگوں میں اضافہ ہی سہی۔ لیکن اس بہانے نظر ثانی بھی ہوجائے گی۔ اگر اس طرح کا کوئی دھاگہ پہلے موجود ہے تو پیشگی معذرت۔ یہاں محفلین یہ بتائیں کہ کونسی درجہ بندیاں غیر ضروری محسوس ہوتی ہیں اور کونسی درجہ بندیاں ایسی ہیں جن کا اضافہ ہونا چاہئے۔ وجہ بیان کرنا ضروری ہوگا۔
حسب روایت سب سے پہلے میری دو تجاویز۔
1- معلوماتی کی درجہ بندی میرے نزدیک غیر ضروری ہے۔ اور سچی بات ہے اسکی وجہ سوائے اس کے کچھ نہیں کہ مجھے ذاتی طور پر غیر ضروری لگتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کسی کو پسند یا زبردست کی ریٹنگ دینا بھی گوارا نہیں لیکن تعلقات نبھانے کو جان چھڑانی بھی ضروری ہے تو چلو معلوماتی ہی سہی۔
2- شکریہ کی درجہ بندی کا اضافہ ہونا چاہئے۔ زین فورو سے پہلے یہ واحد درجہ بندی تھی محفل میں۔ پھر شائد اسکو پسندیدہ سے تبدیل کردیا گیا۔ حالانکہ پسندیدہ اپنی جگہ ایک مفید درجہ بندی ہے لیکن کئی مواقع پر مراسلہ نگار کا شکریہ ادا کرنا مقصود ہوتا ہے اور مجبورا پسندیدہ ہی سے کام چلانا پڑتا ہے۔
نوٹ: اوپر کیوں نہ کو سرخ کیا ہے کہ زبان کے حوالے سے خاکسار کی درستگی کردیں کہ اسے کیوں نہ ہی لکھنا چاہئے یا کیوں نا؟ مجھے نہ اور نا میں اکثر کنفیوژن رہتی ہے۔