درست وزن بتائیں

مومن فرحین

لائبریرین
محترمی آداب و تسلیمات

براہِ کرم یہ بتائیں کہ لفظ ’’ گندھا‘‘ کا درست وزن کیا ہے؟

’’گندھا: فِعلُن یا گندھا: فعو‘‘
درست وزن بتاکرممنون فرمائیں،شکریہ!
محمد تابش صدیقی محمّد احسن سمیع :راحل: @محمدخلیل الرحمٰن سید عاطف
لڑی کا عنوان دیکھ کر مجھ کو لگا یہاں سب کو اپنا اپنا اصل وزن بتانا ہوگا :ROFLMAO:
جو کہ شاید ہی کوئی بتائے
ویسے اس طرح کی لڑی بھی ہونی چاہیے ۔۔۔۔:heehee:
 

محمد وارث

لائبریرین
غالب نے اس کو فعلن باندھا ہے، اور یہی درست لگ رہا ہے یعنی اس میں نون معلنہ ہے:

پینس میں گزرتے ہیں جو کوچے سے وہ میرے
کندھا بھی کہاروں کو بدلنے نہیں دیتے
 

فاخر

محفلین
مجھے لگا کہ فاخر نے گندھا لکھا ہے، جیسے گندھا ہوا آٹا
آ پ نے درست سمجھا ہے بھائی جان ،یہ لفظ گوندھنا کا اسم مفعول ’’گندھا ‘‘ ہی ہے۔ بھائی محمد وارث صاحب نے کندھا سمجھا ہے۔ :? اور انہوں غالبؔ کا ایک شعر بھی پیش کیا ہے۔
تو گوندھنا کے اسم مفعول ’’گندھا‘‘ کا وزن ’’فعو‘‘ ہی ہے نا؟
تو یہ مصرعہ بحر ہزج مسدس سالم میں درست ہوگا؟
’’گندھا ہے اشک اور بے لوث چاہت سے‘‘
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
لڑی کا عنوان دیکھ کر مجھ کو لگا یہاں سب کو اپنا اپنا اصل وزن بتانا ہوگا :ROFLMAO:
جو کہ شاید ہی کوئی بتائے
ویسے اس طرح کی لڑی بھی ہونی چاہیے ۔۔۔۔:heehee:
بٹیا ہمارے ایک اُستاد جو Cost Accounting پڑھاتے تھے شاعر بھی تھے کہتے تھے دونوں مجھے اس لئیے پسند ہیں کہ وزن برقرار رکھنا ہے دونوں بے وزن بیکار۔۔۔۔اُنکا ایک شعر حاضر؀
ارشد یہ غم کے دن بھی گذر جائیں گے یونہی
جیسے وہ راحتوں کے زمانے چلے گئے !!!!!!!!
 

مومن فرحین

لائبریرین
بٹیا ہمارے ایک اُستاد جو Cost Accounting پڑھاتے تھے شاعر بھی تھے کہتے تھے دونوں مجھے اس لئیے پسند ہیں کہ وزن برقرار رکھنا ہے دونوں بے وزن بیکار۔۔۔۔اُنکا ایک شعر حاضر؀
ارشد یہ غم کے دن بھی گذر جائیں گے یونہی
جیسے وہ راحتوں کے زمانے چلے گئے !!!!!!!!

بالکل اپیا وزن بر قرار رکھنا بے حد مشکل کام ہے ۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فرحین بٹیا میں بھی پہلی نظر میں ایسا ہی کچھ سمجھا تھا ۔ اور تعجب تھا کہ فاخر میاں نے یہ کیا پوچھا ؟؟؟ :ROFLMAO:
لڑی کے عنوان نے ہمیں بھی مغالطے میں ڈال دیا تھا۔ لیکن آ کر کچھ کہا نہیں کہ آپ نے سوچنا ہے شاید ابھی سر کی چوٹ ٹھیک نہیں ہوئی۔
اور اب پتہ چلا کہ ہمارے جیسے تو اور بھی ہیں اس وزن سے بے وزن ہونے والے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو کچھ بھی کھالوں وزن ہے کہ بڑھتا ہی نہیں
بلکہ پہلے 65 کلو تھا تھوڑی ورزش وغیرہ کی تو 62 پر آگیا
اُس کے بعد وزن کو تولا ہی نہیں
تولئے گا بھی نہیں ورنہ آپ کو ایک نئئ لڑی لگانی پڑ جائے گی

مین اور میرا وزن اکثر یہ باتیں کرتے ہیں
 
Top