دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

رانا

محفلین
رانا بھائی اگر مناسب سمجھیں تو محفلین کے تعارف کے زمرے کا کام میں شروع کروں؟
بالکل قرۃ العین بہنا۔ یہ تو بہت ہی زبردست بات ہوجائے گی۔ یہ زمرہ ابھی تک خالی پڑا تھا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ازخود اس کے لئے اپنی خدمات پیش کردیں۔ جزاک اللہ۔
اس پر کام کیسے کرنا ہے اس کی کچھ تفصیل میرے اس مراسلے میں دیکھ لیں۔ نیز اگر آپ کے ذہن میں کوئی بہتر تجویز ہو تو وہ بھی ضرور شئیر کیجئے گا۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
عثمان بھائی! اکثر محفلین کا تعارف لکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ صرف اکٹھا کرنا ہے۔ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ شاکر بھائی کا ایک دھاگہ ہے جس میں ہلکے پھلے پر مزاح انداز میں انہوں نے کئی پرانے محفلین کا تعارف کرایا تھا۔ وہ لے لیں۔ اسکے علاوہ ایک دھاگہ کسی نے اردو محفل کے اکیاون ہیروز کے نام سے کھولا تھا۔ اس میں محفل کے پرانے اور سینئر اکیاون ممبرز کا تعارف مل جائے گا۔ اسی طرز پر اگر کوئی اور دھاگہ بھی ملا تو اسی زمرے میں ملے گا۔
دوسرا یہ کریں کہ محفل میں تعارف کا ایک زمرہ ہے۔ جہاں تمام نئے آنے والے محفلین اپنا تعارف خود کراتے ہیں۔ اس زمرے میں بھی اچھی خاصی تعداد ہوگی دھاگوں کی۔ لیکن آپ نے سب دھاگے نہیں کھولنے۔ صرف دھاگے کے عنوان کے ساتھ دھاگہ شروع کرنے والے کا نام دیکھ لیں۔ اگر تو یہ دھاگہ کسی پرانے سیئنر ممبر کا ہے یا آجکل کے کسی بہت زیادہ ایکٹو ممبر کا ہے تو ہی آپ دھاگے کا مطالعہ کریں اور جو بھی ممبر نے یہاں اپنا تعارف کرایا ہوا ہے وہ لے لیں۔
اب آپ نے ورڈ فائل میں ان ہر دو طرح کے تعارف کو صرف کاپی پیسٹ کرنا ہے اس طرح کہ ایک ہیڈنگ لگائیں مثلا "مقدس کا تعارف بقلم خود" اس ہیڈنگ کے نیچے وہ تعارف کاپی پیسٹ کردیں جو مقدس نے خود ہی تعارف کے زمرے میں دھاگہ کھول کر لکھا ہے۔ پھر اسی کے نیچے ایک ہیڈنگ لگائیں "مقدس کا تعارف از ابن سعید" اس ہیڈنگ کے نیچے آپ وہ تعارف لکھ دیں جو مثلا ابن سعید بھائی نے کسی دھاگے میں مقدس کا کرایا ہوگا۔ اس طرح ایک ایک محفلین کا تعارف ورڈ فائل میں ان دو طرح کی ہیڈنگز کے ساتھ جمع کردیں۔ پھر یہ فائل تیار ہونے کے بعد کسی بھی ایسے محفلین کے حوالے کی جاسکتی ہے جس میں لکھنے لکھانے کے کچھ جراثیم ہوں۔ ان سے پھر ان ہر دو طرح کے تعارف کو ایک ہی مضمون کی شکل میں ضم کرالیا جائے گا۔

thora sa kaam iss pe kia bhi he........
 
رانا

محفلین
ta'ruf ky zumray me ager mjhy bhi shamil ker lain.....Qurrat.ul.Ain aur Rana bhai!
بہت شکریہ جاسمن بہنا۔ آپ شائد ابھی موبائل سے ٹائپ کررہی ہیں۔:)
قرۃ العین بہنا! آپ کام میں آسانی کے لئے جاسمن بہنا کی مدد بھی لے سکتی ہیں۔ آپ جاسمن بہنا سے ذاتی مراسلت میں کام کو تقسیم کرنے کا لائحہ عمل طے کرلیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پہلے محفلین کی لسٹ بنالی جائے جن کے تعارف پر کام کرنا ہے۔ پھر اس لسٹ میں سے کچھ آپ لے لیں اور کچھ جاسمن بہنا کو دے دیں۔ یا کوئی اور بہتر لائحہ عمل بنایا جاسکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
رانا بھائی!
محفلین سے متعلق سارا مواد یکجا کر رہی ہوں تو کیا جس کسی نے اُسے لکھا ہے،،،،اُس کا نام بھی دینا ہو گا۔۔۔۔کیونکہ یہ بہت مشکل ہے۔ کسی نے ایک آدھ جملہ لکھا ہے کسی نے ایک مضموں،کسی نے پیراگراف۔۔۔۔کہٰن کسی تحریر کو ایڈٹ کرنا پڑتا ہے۔۔۔کہیں تبدیلی کرنی پڑتی ہے کہیں دو تین لوگوں کی باتوں کو ملانا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔
اگر نام بتائے بغیر سب کی تحریریں یکجا کر لیں تو لکھنے والے بُرا تو نہیں مانیں گے؟؟؟؟؟
 
اگر کسی نے کسی محفلین کے بارے میں ویسے ہی کہیں ایک آدھ جملہ لکھا ہے تو اسے تو نام کا حوالہ دئیے بغیر ویسے ہی شامل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر کسی نے پیراگراف یا مضمون لکھا ہے تو وہ بہت نامناسب ہوگا کہ لکھنے والے کا حوالہ نہ دیا جائے۔ ایسی صورت حال میں حوالہ ضرور دیں لیکن حوالہ دینے کا انداز موقع و محل اور تحریر کے مطابق اس طرح بھی ہوسکتا ہے کہ تحریر کی روانی میں فرق نہ آئے۔ جہاں دو تین لوگوں کی باتوں کو ملانا پڑتا ہے تو بھی کوئی حرج نہیں صرف اوپر بیان کردہ اصول کو مدنظر رکھیں۔ اگر کہیں تحریر کو ایڈٹ کرنا پڑتا ہے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ بس اتنا خیال رکھیں کہ تمام مواد جو مختلف زمروں میں جمع کیا جارہا ہے اس میں ایک چیز مشترک ہے۔ وہ یہ کہ جن دھاگوں یا مراسلوں سے وہ تحریر یا مضمون تیار کیا جارہا ہے اس دھاگے یا مراسلے کا لنک مضمون کے شروع میں ضرور دیں تاکہ ادارت کے دوران مدیران کو حوالے کے لئے اصل ماخذ بھی آسانی سے ایک کلک پر میسر ہو۔ آپ کے کیس میں یہ لنک صرف مضمون یا پیراگراف کی حد تک رہے گا۔ ایک دو جملے کی بابت اوپر وضاحت ہوگئی ہے کہ وہ بغیر حوالہ کے بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ادارت کے لئے کسے اور کیسے دینا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک محفلین کا تعارف مکمل ہو جاتا ہے تو اُسی وقت دے دوں؟ یا زیادہ کے مکمل کر کے؟
 
تمام محفلین کا تعارف مکمل ہونے کے بعد آپ نے فائلز مجھے اور ماہی بہنا کو ذاتی پیغام میں ارسال کرنی ہیں۔ یہاں دھاگے میں اوپن شئیر نہیں کرنیِ۔ پھر ہم تمام زمروں سے آنے والے مواد کی سارٹنگ اورلسٹنگ کرکے آگے ادارت کے لئے خود ہی بھیجیں گے۔ البتہ نمونے کے طور پر کسی ایک محفلین کا تعارف مکمل کرکے آپ ذاتی پیغام میں پہلے دکھادیں تو بہتر ہوگا۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ کام ایسے برکت والے ہوتے ہیں کہ اُن کے آتے ہی دوسرے کاموں میں بھی برکت ہی برکت ہو جاتی ہے۔ سوونئیر کے سلسلے میں ہمیں جو معمولی سی خدمت تفویض کی گئی تھی وہ بھی ہمارے حق میں کچھ ایسی ہی ثابت ہوئی اور ہم اس پورے دورانیے میں گرداب سے نکل ہی نہیں پائے۔ بارہا ایک ہی بات (یعنی ہمیں وقت نہیں ملا یا ہم نے کچھ بھی نہیں کیا) دُہراتے ہوئے بہت خفت محسوس ہوتی ہے سو آج سوچا کہ ایک بار ہی اس بارِ گراں سے (ناکام و نامراد ہی سہی) سبکدوش ہو جائیں۔

سو تمام دوستوں کی خدمت میں بصد عجز عرض ہے کہ باوجود کوشش کے اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے ہم بالکل بھی وقت نہیں نکال پائے اور جو تھوڑا بہت وقت ملا بھی تو طبیعت اس کام کے لئے آمادہ نہیں ہوئی۔ ہم تمام دوستوں سے معذرت چاہتے ہیں خصوصا رانا بھائی، ادب دوست بھائی اور فاروق بھٹی بھائی سے کہ ہماری وجہ سے ان حضرات کو بہت زیادہ انتظار کی کوفت اُٹھانی پڑی اور کام کا بھی حرج ہوا۔ اُمید ہے احباب ہماری کوتاہی سے صرفِ نظر فرمائیں گے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ہماری تمام تر غفلت کے باوجود ادب دوست بھائی اور فاروق بھٹی بھائی نےکافی کام کر لیا ہے اور ہماری عدم دستیابی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کام مکمل کرنے کے لئے بھی لائحہء عمل بھی طے کر لیا۔

اب رانا بھائی سے صرف یہ درخواست ہے کہ شعر و شاعری کے ذمرے سے ہمارا نام حذف کردیجے اور صرف ادب دوست بھائی اور فاروق بھٹی بھائی کا نام رہنے دیجے۔

ایک بار پھر معذرت۔

شاد آباد رہیے۔
 
محمداحمد بھائی رانا بھائی سے اجازت طلب کرنا اپنی جگہ مگر ہم تو آپ کو اجازت دینے کو تیار نہیں ،
آپ ہمارے ٹیم لیڈر ہیں آپ کے بغیر ہمیں شدید مشکل ہوگی۔ گزارش یہ ہے کہ آپ ہمارے کاموں کی نگرانی کرتے رہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ کام ایسے برکت والے ہوتے ہیں کہ اُن کے آتے ہی دوسرے کاموں میں بھی برکت ہی برکت ہو جاتی ہے۔ سوونئیر کے سلسلے میں ہمیں جو معمولی سی خدمت تفویض کی گئی تھی وہ بھی ہمارے حق میں کچھ ایسی ہی ثابت ہوئی اور ہم اس پورے دورانیے میں گرداب سے نکل ہی نہیں پائے۔ بارہا ایک ہی بات (یعنی ہمیں وقت نہیں ملا یا ہم نے کچھ بھی نہیں کیا) دُہراتے ہوئے بہت خفت محسوس ہوتی ہے سو آج سوچا کہ ایک بار ہی اس بارِ گراں سے (ناکام و نامراد ہی سہی) سبکدوش ہو جائیں۔

سو تمام دوستوں کی خدمت میں بصد عجز عرض ہے کہ باوجود کوشش کے اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے ہم بالکل بھی وقت نہیں نکال پائے اور جو تھوڑا بہت وقت ملا بھی تو طبیعت اس کام کے لئے آمادہ نہیں ہوئی۔ ہم تمام دوستوں سے معذرت چاہتے ہیں خصوصا رانا بھائی، ادب دوست بھائی اور فاروق بھٹی بھائی سے کہ ہماری وجہ سے ان حضرات کو بہت زیادہ انتظار کی کوفت اُٹھانی پڑی اور کام کا بھی حرج ہوا۔ اُمید ہے احباب ہماری کوتاہی سے صرفِ نظر فرمائیں گے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ہماری تمام تر غفلت کے باوجود ادب دوست بھائی اور فاروق بھٹی بھائی نےکافی کام کر لیا ہے اور ہماری عدم دستیابی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کام مکمل کرنے کے لئے بھی لائحہء عمل بھی طے کر لیا۔

اب رانا بھائی سے صرف یہ درخواست ہے کہ شعر و شاعری کے ذمرے سے ہمارا نام حذف کردیجے اور صرف ادب دوست بھائی اور فاروق بھٹی بھائی کا نام رہنے دیجے۔

ایک بار پھر معذرت۔

شاد آباد رہیے۔
سزا ملے گی بچو۔۔۔ میں نے ابھی تک اپنا نام واپس نہین لیا۔۔۔ حالانکہ کام میں نے بھی کوئی نہین کیا۔۔۔ :)
 
شزہ مغل

محفلین
Top