دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

رانا

محفلین
میں نے اپنا کام ختم کرکے رانا بھائی کو مطلع کردیا ہے۔
جی زہیر بھائی ماہی بہنا کے بھی علم میں ہے۔ لیکن ابھی وہ موڈ میں تھیں اس لئے سب کو ہی لپیٹ دیا۔:)
لگتا ہے اندر ہی اندر کسی بڑے ایوارڈ کے لئے ماہی احمد بہنا کی ڈیل ہوگئی ہے ایوارڈ کمیٹی سے۔:p
 
ماہی احمد

لائبریرین

معذرت۔۔۔۔ دراصل پوری لسٹ اٹھا کر کاپی پیسٹ کر دی تو آپ کا نام بھی آ گیا :)
جی زہیر بھائی ماہی بہنا کے بھی علم میں ہے۔ لیکن ابھی وہ موڈ میں تھیں اس لئے سب کو ہی لپیٹ دیا۔:)
لگتا ہے اندر ہی اندر کسی بڑے ایوارڈ کے لئے ماہی احمد بہنا کی ڈیل ہوگئی ہے ایوارڈ کمیٹی سے۔:p
ابھی تک تو ایوارڈ کمیٹی بھی ہم خود ہی ہیں :LOL::ROFLMAO:
 
عثمان

محفلین
ہائیں میرا نام ابھی تک موجود ہے۔ حالانکہ میں تو عرصہ پہلے ایک عدد نیم معذرت پیش کر چکا ہوں۔ :oops:
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہائیں میرا نام ابھی تک موجود ہے۔ حالانکہ میں تو عرصہ پہلے ایک عدد نیم معذرت پیش کر چکا ہوں۔ :oops:
نیم معذرت تھی، اسی لئیے قبول نہیں کی گئی، بلکہ نظر ہی نہیں آئی۔:p اب تو کام کرنا پڑے گا کیونکہ بہت وقت گزر گیااا:)
 
رانا

محفلین
تو جناب آج دس جولائی ہے۔ سارے بھیاز اور بہناز جلدی جلدی یہاں آجائیں اور ذرا اپنی اپنی کارگزاری سے آگاہ فرمائیں۔ جن کا کام مکمل ہوگیا ہے وہ یہاں بتادیں کہ ان کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ جن کا ابھی پراسس میں ہے وہ یہ بتادیں کہ کتنے فیصد کام ہوچکا ہے اور مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔ جنہیں کوئی مسائل پیش آرہے ہیں وہ اپنے مسائل یہاں ڈسکس کرسکتے ہیں کہ ان کا کوئی حل نکالا جاسکے۔ وغیرہ وغیرہ۔ جن زمروں میں ایک سے زائد ممبرز کام کررہے ہیں اگر ان میں سے کوئی ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں تو اپنی ٹیم کی کارگزاری سے مطلع فرمائیں۔ :)
ابھی تک سائنس کے زمرے سے زہیر عبّاس بھائی نے اپنا کام ختم کرکے فائلز مہیا کردی ہیں۔ نیز خاکسار نے بھی اپنے زمرے کا کام کرکے فائلز بنادی ہیں۔ باقی دوست بھی اپنی کاوشوں کا کچھ تذکرہ کریں تاکہ اسی حساب سے آگے کا لائحہ عمل سوچا جاسکے۔

شعر و شاعری: ادب دوست ، محمداحمد ، فاروق احمد بھٹی
حصہ ادب: سید فصیح احمد
طنز و مزاح : شزہ مغل ، نیرنگ خیال
سائنس: زہیر عبّاس ، حمیر یوسف
تاریخ کا مطالعہ: رانا
محفلین کا تعارف: یہ زمرہ خالی ہے۔ کوئی محفلین اس میں کام کرنا چاہیں تو ہمیں بڑی خوشی ہوگی اگر وہ اپنا نام اس زمرے کے لئے پیش کریں۔
انٹرویو اور مہمان سیکشن: ماہی احمد
اردو فونٹس: arifkarim ان کے ساتھ شاکرالقادری صاحب، متلاشی ، محمد سعد ، نعیم سعید
لائبریری سیکشن: اوشو
اسلامک سیکشن: قرۃالعین اعوان ، محب علوی
اردو کمپیوٹنگ: محب علوی
محفلین کی ملاقاتیں: عائشہ عزیز
 
رانا

محفلین
جی ہم کل تک آپ کو فائل دے دیں گے :)
زبردست ماہی بہنا! آپ کی پرفارمنس واقعی لاجواب ہے کہ ایوارڈز والی لڑیوں کوبھی دیکھ رہی ہیں اور سووینیر پروجیکٹ کوبھی فرنٹ فٹ پر آکرلیڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے زمرے کا کام بھی مکمل کرلیا۔ تھمبز اپ۔(y)
 
رانا

محفلین
انشاءاللہ میں اور محب بھیا بھی اپنی فائل کل آپ کے سپرد کر دیں گے :)
ویلڈن قرۃ العین بہنا۔ میں سوچ رہا تھا کہ قرۃ العین بہنا تو کام لینے کے بعد محفل سے غائب ہی ہوگئی ہیں۔ مجھے لگا یہاں سے جانے کے بعد کام کو سرہانے کے نیچے رکھ کر لمبی تان کر سوگئی ہوں گی۔ لیکن اب پتہ لگا کہ پیچھے خاموشی سے کام جاری تھا۔ اور عین ڈیڈلائن پر لاکر سامنے رکھ دیا کہ یہ لیں جناب اپنا کام۔:)
 
رانا

محفلین
اردو کمپیوٹنگ پر کام اب شروع ہو گا اور اسے عید کے بعد ہی کسی ٹھکانے لگا سکوں گا۔
جی محب بھائی۔ آپ نے قرۃ العین بہنا کے ساتھ اسلامک سیکشن میں مدد کرکے ہمارا کام کافی آسان کردیا ہے۔ جزاک اللہ۔اب آپ اردو کمپیوٹنگ پر کام شروع کرکے عید کے بعد بھی ہمیں دے دیں تو بہت زبردست ہوجائے گا۔ ہمیں کیونکہ باقی ملنے والے کاموں پر بھی کچھ وقت خرچ کرنا ہے تاکہ اسے قابل عمل شکل میں ادارت کے لئے پیش کیا جاسکے تو اس وقت تک ہم وہ کام نپٹا لیں گے۔:)
 
ویلڈن قرۃ العین بہنا۔ میں سوچ رہا تھا کہ قرۃ العین بہنا تو کام لینے کے بعد محفل سے غائب ہی ہوگئی ہیں۔ مجھے لگا یہاں سے جانے کے بعد کام کو سرہانے کے نیچے رکھ کر لمبی تان کر سوگئی ہوں گی۔ لیکن اب پتہ لگا کہ پیچھے خاموشی سے کام جاری تھا۔ اور عین ڈیڈلائن پر لاکر سامنے رکھ دیا کہ یہ لیں جناب اپنا کام۔:)

عینی نے یقینا بہترین کام کیا ہے اور میں نے صرف ساتھ دیا اور کچھ انتخاب کرکے عینی کے لیے انتخاب کا عمل آسان کیا ہے۔ محفل پر یقینا قرۃ العین کی صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
 
قرۃالعین اعوان

شرمندگی سی شرمندگی ہے محب بھیا!
 
رانا

محفلین
تو جناب آج دس جولائی ہے۔ سارے بھیاز اور بہناز جلدی جلدی یہاں آجائیں اور ذرا اپنی اپنی کارگزاری سے آگاہ فرمائیں۔ جن کا کام مکمل ہوگیا ہے وہ یہاں بتادیں کہ ان کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ جن کا ابھی پراسس میں ہے وہ یہ بتادیں کہ کتنے فیصد کام ہوچکا ہے اور مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔ جنہیں کوئی مسائل پیش آرہے ہیں وہ اپنے مسائل یہاں ڈسکس کرسکتے ہیں کہ ان کا کوئی حل نکالا جاسکے۔ وغیرہ وغیرہ۔ جن زمروں میں ایک سے زائد ممبرز کام کررہے ہیں اگر ان میں سے کوئی ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں تو اپنی ٹیم کی کارگزاری سے مطلع فرمائیں۔ :)
ابھی تک سائنس کے زمرے سے زہیر عبّاس بھائی نے اپنا کام ختم کرکے فائلز مہیا کردی ہیں۔ نیز خاکسار نے بھی اپنے زمرے کا کام کرکے فائلز بنادی ہیں۔ باقی دوست بھی اپنی کاوشوں کا کچھ تذکرہ کریں تاکہ اسی حساب سے آگے کا لائحہ عمل سوچا جاسکے۔

شعر و شاعری: ادب دوست ، محمداحمد ، فاروق احمد بھٹی
حصہ ادب: سید فصیح احمد
طنز و مزاح : شزہ مغل ، نیرنگ خیال
سائنس: زہیر عبّاس ، حمیر یوسف
تاریخ کا مطالعہ: رانا
محفلین کا تعارف: یہ زمرہ خالی ہے۔ کوئی محفلین اس میں کام کرنا چاہیں تو ہمیں بڑی خوشی ہوگی اگر وہ اپنا نام اس زمرے کے لئے پیش کریں۔
انٹرویو اور مہمان سیکشن: ماہی احمد
اردو فونٹس: arifkarim ان کے ساتھ شاکرالقادری صاحب، متلاشی ، محمد سعد ، نعیم سعید
لائبریری سیکشن: اوشو
اسلامک سیکشن: قرۃالعین اعوان ، محب علوی
اردو کمپیوٹنگ: محب علوی
محفلین کی ملاقاتیں: عائشہ عزیز

کئی دوستوں نے جواب ہی نہیں دیا لگتا ہے ان تک ٹیگ ہی نہیں پہنچا۔ دوبارہ کوشش کرکے دیکھتے ہیں۔
محمداحمد ، سید فصیح احمد ، نیرنگ خیال ، حمیر یوسف ، arifkarim
 
Top