نیرنگ خیال
لائبریرین
محفل کی مشہور رکن المعروف حکایتی جو کہ محفل میں اپنی پرانی اور نادر حکایتوں کے سبب شہرت رکھتی ہیں۔ آج ہمت حکایتاں مدد خدا کے مقولے پر عمل کرتے ہوئے دس ہزار کے سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔۔۔ اس ہدف کو پار کرنے میں ان کو دوسال سات ماہ اور 8 دن کا عرصہ لگا۔۔۔۔۔ بنیادی طور پر انہوں نے جہاں محفل پر کاروبار حکایت کو فروغ دیا۔ وہیں پر اقتباسات کے بھی ڈھیر لگا دیے۔۔۔۔۔ تیلی مراسلوں میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔۔۔۔
ویسے تو یہ محفل کے ان چند اراکین میں سے ہیں۔۔ جو شگفتہ مزاج ، بردبار اور حاضر جواب ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی صورتحال میں ضبط کا دامن نہیں چھوڑتے۔۔ اور محفل کا ماحول خوشگوار رکھنے کو ہر پل کوشاں رہتے ہیں۔۔۔ لیکن صرف ہماری دشمنی میں لگائی بجھائی۔۔۔ بلکہ بجھائی تو کبھی ان نے کی نہیں۔۔۔ صرف لگائی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔۔۔
خیر آئیے ہم سب ملکر نیلم کو اس ہدف کو پار کرنے پر اور اس منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ نیلم آپ کو یہ دس ہزار منصب بہت بہت مبارک ہو

یہ دیکھیے دس ہزار پورے ہوگئے
اور یہ رہا دس ہزارواں مراسلہ