السلام علیکم !
میں نے چند دن پہلے ایک پریشان کن خواب دیکھا ہے ۔۔۔ تمام اراکینِ محفل سے درخواست ہے کہ وہ میرے حق میں دُعا کریں ۔۔۔ ! کہ اللہ مجھ پر آنے والی تمام مصیبتوں پریشانیوں اور تکلیفوں سے مجھے محفوظ فرمائے ۔۔۔ !
محترم متلاشی بھائی ۔ اللہ تعالی سدا آپ اور آپ کے پیاروں کو اپنی امان میں رکھے ۔ آمین
خواب تین طرح کے
ایک تو نفسیاتی خیالات کے انتشار سے اور معدے کی بد ہضمی سے ابھرتے ہیں
دوسرے شیطان کا ڈراوا کہلاتے ہیں ۔
ان کے بارے حکم ہے کہ استغفار کرتے اللہ کے حضور دعا مانگی جائے
"میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامات کے ذریعےخود اس کےغضب اورعذاب سے،اور اس بات سے کہ شیاطین میرے پاس آئیں اور مجھے ستائیں۔"
اور تیسرے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں ۔ اور دل کوسکون دیتے ہیں ۔ ان پر اللہ کا شکر ادا کیا جائے ۔
خواب بارے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ " خواب پروں کے پیروں پر معلق ہوتے ہیں " اگر ان کو بیان کرتے کسی سے تعبیر پوچھ لی جائے تو یہ واقع ہو جاتے ہیں ۔ اس لیئے انہیں غیر ضروری طور پر بیان کرنے سے باز رہا جائے
" صدقہ " بلاؤں کو ٹالتا ہے ۔ صدقہ دیں اور اللہ کے حضور دعا مانگیں ۔
اللہ تعالی آپ کو سلامتی سے نوازے گا ۔ ان شاءاللہ ۔