دعاؤں کی درخواست۔۔!

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
میں نے چند دن پہلے ایک پریشان کن خواب دیکھا ہے ۔۔۔ تمام اراکینِ محفل سے درخواست ہے کہ وہ میرے حق میں دُعا کریں ۔۔۔! کہ اللہ مجھ پر آنے والی تمام مصیبتوں پریشانیوں اور تکلیفوں سے مجھے محفوظ فرمائے ۔۔۔!
 
اللہ تعالی آپ کو اور تمام مسلمانوں کو ہر قسم کی شر سے محفوظ رکھے اور دشمنوں وحاسدین کی چالوں اور حیلوں کو ناکام بنائے
انا للہ و انا الیہ راجعون ، اللھم اجرنی فی مصیبتی و اخلف لی خیرا منھا۔
 

پردیسی

محفلین
متلاشی بھائی سب سے پہلے تو آپ کے لئے دلی دعائیں کہ اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے۔
بھائی جی ۔۔۔۔ رات کو کھابے کھانا چھوڑ دیں ، جس دن آپ کو پریشان کن خواب آیا ہوگا اس دن آپ کا معدہ مبارک خراب ہوگا۔:-P
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایسے خواب اپنی پریشان خیالیوں اور وسوسوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ انہیں ہاتف غیبی سمجھنا درست نہیں ہوتا۔ باقی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھیں۔ آمین۔
 

حماد

محفلین
متلاشی بھائ اپنی دل کی تسلی کیلئے بہتر ہے آپ کچھ اللہ کی راہ میں صدقہ دے دیں۔ بلائیں ٹالنے کا اس سے بہتر طریقہ کوئ نہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم !
میں نے چند دن پہلے ایک پریشان کن خواب دیکھا ہے ۔۔۔ تمام اراکینِ محفل سے درخواست ہے کہ وہ میرے حق میں دُعا کریں ۔۔۔ ! کہ اللہ مجھ پر آنے والی تمام مصیبتوں پریشانیوں اور تکلیفوں سے مجھے محفوظ فرمائے ۔۔۔ !
محترم متلاشی بھائی ۔ اللہ تعالی سدا آپ اور آپ کے پیاروں کو اپنی امان میں رکھے ۔ آمین
خواب تین طرح کے
ایک تو نفسیاتی خیالات کے انتشار سے اور معدے کی بد ہضمی سے ابھرتے ہیں
دوسرے شیطان کا ڈراوا کہلاتے ہیں ۔
ان کے بارے حکم ہے کہ استغفار کرتے اللہ کے حضور دعا مانگی جائے
"میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامات کے ذریعےخود اس کےغضب اورعذاب سے،اور اس بات سے کہ شیاطین میرے پاس آئیں اور مجھے ستائیں۔"
اور تیسرے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں ۔ اور دل کوسکون دیتے ہیں ۔ ان پر اللہ کا شکر ادا کیا جائے ۔
خواب بارے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ " خواب پروں کے پیروں پر معلق ہوتے ہیں " اگر ان کو بیان کرتے کسی سے تعبیر پوچھ لی جائے تو یہ واقع ہو جاتے ہیں ۔ اس لیئے انہیں غیر ضروری طور پر بیان کرنے سے باز رہا جائے
" صدقہ " بلاؤں کو ٹالتا ہے ۔ صدقہ دیں اور اللہ کے حضور دعا مانگیں ۔
اللہ تعالی آپ کو سلامتی سے نوازے گا ۔ ان شاءاللہ ۔
 

متلاشی

محفلین
تمام احباب کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی قیمتی دعاؤں سے نوازا۔۔۔! اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر طرح سے حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کے شرورو فتن سے محفوظ و مامون فرمائے ۔۔۔!
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
اللہآپ کو ہر مصیبت اور آفت سے محفوظ رکھے اور ہم سب پر اپنا رحم فرمائے۔​
 

متلاشی

محفلین
ایسے خواب اپنی پریشان خیالیوں اور وسوسوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ انہیں ہاتف غیبی سمجھنا درست نہیں ہوتا۔ باقی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھیں۔ آمین۔
نیک تمناؤں کے اظہار پر آپ کا شکر گذار ہوں ۔۔۔! نبیل بھائی میں آپ کی بات سے جزوی طور پر متفق ہوں کلی طور پر نہیں ۔۔۔! بے شک کئی خواب تبخیر معدہ یا اپنی پریشان خیالیوں کا سبب ہوتے ہیں ۔۔۔! جبکہ بعضے خواب واقعی ہاتفِ غیبی بھی ہوتے ہیں ۔۔۔! اس بات کا مجھے خود کئی دفعہ تجربہ ہو چکا ہے ۔۔۔!
 

الف عین

لائبریرین
وعلیکم السلام
زیادہ تر تو خواب اوہام ہی ہوتے ہیں۔ اگر واقعی کوئی ہاتفِ غیبی پیغام ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ تم پہنچے ہوئے بزرگ ہو!!
بہر حال صدقہ کا مشورہ درست ہے، اللہ تمہارے حال پر رحم کرے اور پریشان کن مستقبل سے محفوظ رکھے۔
 
Top