دعاؤں کی درخواست

ٹرومین

محفلین
رب کریم آپ کو اور آپ کے والد محترم سمیت گھر کے جملہ متاثرین کو اس موذی بیماری سے شفائے کاملہ عاجلہ دائمہ نافعہ مستمرہ مستقلہ مستعجلہ عطا فرمائے۔ آمین
 

جاسمن

لائبریرین
جیہ!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ، آپکے والد اور سب مریضوں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آسانیاں دے۔ اپنی امان میں رکھے۔ آمین!
 
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے خاندان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

دواؤں کے علاوہ، درج ذیل کسی بھی وائرس سے مقابلہ کرنے میں جسم کی استطاعت بڑھاتا ہے۔ آپ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں مشورہ کرلیجئے

1۔ وٹامن سی: سٹرس فروٹ، اورینج، سنگترہ، چکوترہ، وغیرہ کا جوس 6 سے 8 مرتبہ ابتدائی دنوں میں
2۔ پروٹین :ٓمرغی کا سوپ ، انڈے کی سفیدی، دن میں 6 سے 8 مرتبہ
3۔ وائرس کو پھیپھڑوں میں تباہ کرنا۔ وائرس سے مقابلہ خون اور جسم میں تو وہائیٹ بلد سیلز کرلیتے ہیں لیکن اگر وائرس کو چھو نا پائیں تو اسے تباہ نہیں کرسکتے۔ اسکے لئے، ہمارا جسم ہوا کی نالیوں میں موجود وائرس کو تباہ کرنے کے لئے ٹمپریچر میں اضافہ کرتا ہے ،یہ ٹمپریچر سانس لینے کی وجہ سے مسلسل گرتا رہتا ہے۔ اس کے لئے ہر دو گھنٹوں کے بعد بھاپ میں سانس لینا اور بھاپ میں سانس لینے سے پہلے پھیپھڑوں کو کسی نیبولائزر کی مدد سے کھول کر بھاپ میں سانس لینا، مفید ہے۔ اس طرح وائرس ہوا میں تبناہ ہو جاتے ہیں۔

ان بنیادی احتیاظی تدابیر پر عمل کرنے کے بارے میں آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو شفا عطا فرمائے۔

والسلام
 
آخری تدوین:

Mohammad Faiz

محفلین
آج ہمارے خاندان کے 9 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، جن میں میں اور میرے والد صاحب بھی شامل ہیں
آپ سب سے دعا کی درخواست ہے
اللّٰہ تبارک و تعالیٰ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو ہر شرور و فتن سے محفوظ رکھے،آمین
آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
 

شمشاد خان

محفلین
آج ہمارے خاندان کے 9 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، جن میں میں اور میرے والد صاحب بھی شامل ہیں
آپ سب سے دعا کی درخواست ہے
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو، آپ کے والد صاحب اور دیگر افراد خانہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
جو بھی احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں، انہیں اختیار کریں۔ ان شاء اللہ سب صحت مند ہو جائیں گے۔
 
آج ہمارے خاندان کے 9 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، جن میں میں اور میرے والد صاحب بھی شامل ہیں
آپ سب سے دعا کی درخواست ہے
السلام علیکم جیہ! جہاں یہ خبر نہایت دلخراش ہے وہیں اس بات سے حوصلہ ہے کہ کورونا کے مریضوں کا ریکوری ریٹ کافی زیادہ ہے اور اب passive immunity کے ذریعے کسی پہلے سے ریکور شدہ شخص کے خون میں بنی ہوئی اینٹی باڈیز متاثرہ شخص میں منتقل کرنے کا کام بھی شروع ہو چکا ہے. ہم سب اور ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں. یہ وہ موقع ہے جہاں جی کڑا کر کے بہت بلند ہمتی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے. اللہ تعالی آپ کے حامی و ناصر ہوں اور آپ کو اور اہل خانہ کو جلد از جلد مکمل طور پر صحت یاب کریں!! :redheart:
 
آخری تدوین:
ڈاکٹر صاحبان سے درخواست کے ٹنکچر بینزوائین tincture benzoin کے اس وائرس پر اثرات پر روشنی ڈالیں۔
چونک جسم کی اینٹی باڈیز اور وھائٹ بلڈ سیل ، کسی بھی واائرس کو اس وقت تک تباہ نہیں کرسکتے جب تک کہ ان کا کانٹیکٹ نا ہو۔ جسم ہوا کی نالیوں میں وائرس کو ٹمپریچر بڑھا کر ختم کرتا ہے۔ جسم میں یہ وائرس دواؤں اور اینٹٰ باڈیز سے تباہ ہوتا ہے لیکن پھیپھڑوں میں یہ اڑتا رہتا ہے۔

ایک چھوٹی دیگچی ابلتے پانی میں ٹنکچر بینزاؤئین کے پانچ چھ قطرے ڈال کر اس بھاپ میں 10 منٹ سانس لینے سے ، ہوا کی نالیوں میں موجود وائرس تباہ ہو سکتےہیں۔

کیا ایسا درست ہے؟ اور اس کا صحیح طریقہ کار کیا ہے؟

ریفرنس:
Drugs & Medications
f you are using this product by inhalation, mix it with hot water as directed and inhale the steam (vapors).


Tincture of benzoin - Wikipedia
Tincture of Benzoin is also used in alternative medicine and is inhaled in steam as a treatment for various conditions including asthma, bronchitis and common colds.

ورلڈ وار 2 کے دوران استعمال

برٹش فارماکوپیا اور یہاں
والسلام
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ارے یہ تو پریشان کن خبر ہے۔ اپنی اور گھر والوں کی خیریت سے جلدی جلدی مطلع کرتی رہو۔ اللہ رحم کرے تمہارے سارے خاندان پر بلکہ تمام نوع انسان پر۔
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
السلام علیکم!
اللہ جی آپکو اور سب خاندان والوں کو صحت والی اچھی لمبی زندگی دیں اور آپ سب پہ اپنا فضل اور رحمتِِِ خاص کریں آمین۔
 
Top