ابھی جب محفل کھولی تو تین صفحات بھر چکے تھے. غالب یاد آگئے جیہ کا نام دیکھ کر.
اس میں کچھ میڈیکل کے مشورے بھی تھے
جتنی بھی تحقیق ہوئی اس پر کوئی کمینٹ قبل از وقت ہے. ابھی کچھ معلوم نہیں. جب سب گزر جائے گا تب معلوم ہوگا کیا صحیح تھا اور کیا غلط. اس وقت سب اپنی دکانیں چمکا رہے ہیں. اولاد اور شادی کا مسئلہ حل کرانے والے بھی کرونا کا شرطیہ علاج کررہے ہیں. خدا بڑا بول بولنے سے بچائے. ایسے لوگ چاہے جتنا پڑھے لکھے ہوں اور جتنے مالدار یا ترقی یافتہ منہ کی کھاتے ہیں.
میں تو بس مغفرت کی دعا کررہا ہوں اپنے لیے اور ہر اس شخص کے لئے جو اپنا قصور مانتا ہے اور خدا سے معافی مانگتا ہے.
اس مرض. میں ڈاکٹر مررہے ہیں اور خوب مررہے ہیں. جیسے محاذ پر فوجی. شاید اس طرح ان کی مغفرت ہوجائے
میرا نہیں خیال کہ کوشش نہ کرنے والوں کا اتنا ظرف ہوتا ہے کہ وہ مغفرت کے طالب ہوں. انسان ایسا اپنی سی مکمل کوشش کرنے کے بعد کرتا ہے.53:39 - وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
اور یہ کہ نہیں ملتا انسان کو مگر وہی کچھ جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔
مغفرت کی دعائیں مانگنا ، اپنی جگہ ، لیکن مغفرت کے پیچھے چھپ کر کچھ نا کرنا اپنی جگہ۔ دعا کرو پر کوشش بھی کرو۔
بہت شکریہ ، موت تو برحق ہے، لہذا مغفرت کی دعا بھی ضروری ہے۔میرا نہیں خیال کہ کوشش نہ کرنے والوں کا اتنا ظرف ہوتا ہے کہ وہ مغفرت کے طالب ہوں. انسان ایسا اپنی سی مکمل کوشش کرنے کے بعد کرتا ہے.
ویکسین ریسرچرز نے بنانی ہے. ملک کا آر اینڈ ڈی کا بجٹ دیکھ لیں. بائیو سیفٹی لیول 4 کی لیبز پورے ملک میں کتنی ہیں وہ دیکھ لیں. ریسرچ کی جانب پالیسی میکرز اور عوام الناس کا رویہ دیکھ لیں. اتنا گلہ بنتا نظر تو نہیں آتا.بہت شکریہ ، موت تو برحق ہے، لہذا مغفرت کی دعا بھی ضروری ہے۔
کوشش چھوڑ کر ، اپنا مقدر ، خود اپنے آپ طے کرنا اور ہار کر بیٹھ جانا۔ کیا درست ہے؟
اگر وہ ماہرین جو اس فیلڈ میں ریسرچ کررہے ہیں ، وہ بھی اسی طرح کی بزدلی دکھائیں تو بن چکی کوئی ویکسین
ویکسین ریسرچرز نے بنانی ہے. ملک کا آر اینڈ ڈی کا بجٹ دیکھ لیں. بائیو سیفٹی لیول 4 کی لیبز پورے ملک میں کتنی ہیں وہ دیکھ لیں. ریسرچ کی جانب پالیسی میکرز اور عوام الناس کا رویہ دیکھ لیں. اتنا گلہ بنتا نظر تو نہیں آتا.
اللہ آپ سب گھر والوں کو صحتِ کلی عطا فرمائےآپ سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ
الحمد للّہ میری اور والد صاحب کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ ہلکی سی کھانسی رہتی ہے
کل محکمہ صحت والوں نے میرا دوبارہ ٹیسٹ لیا۔ آج شاید والد صاحب کا ٹیسٹ لیا جائے گا
اللہ کرے۔ نیگیٹو آئے