تاسف دعائے صحتیابی شگفتہ ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
ارے نہیں‌ باجو، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نیٹ ورک پر ایس ایم ایم نہیں‌ ملتی۔ پہلے بھی بہت بار ایسا ہوا ہے کہ میں نے ایس ایم ایس بھیجی، لیکن وہ نہیں مل سکی۔ اس لئے یہاں کنفرمیشن کے لئے لکھا

ویسے تو پاکستان کی پچاسوں سائٹیں ہیں اس مقصد کے لیے لیکن پیغام کسی سے بھی نہیں جاتا۔

اپنا سیل فون ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔
 

فضہ کاظمی

محفلین
سلام ، ماوراء شگفتہ نے آپ کو بہت وشز کہی ہیں شازیہ باجو آپ کی بے لوث محبت اور آپ سب کے خلوص کے سامنے شکریہ بے معنی ہے بجا کہا آپ نے۔ شگفتہ گھر پر نہیں ہیں آج گھر پہنچ کر محفل پر آنے کو کہا ہے ورنہ کل محفل پر آنے کو کہا ہے۔ شازیہ باجو اور شمشاد بھائی شگفتہ نے آپ دونوں کے نام میسجز دیے ہیں وہ میں آپ کو بھیج رہی ہوں اور محفل پر سب کو سلام اور وشز کہی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ویسے تو پاکستان کی پچاسوں سائٹیں ہیں اس مقصد کے لیے لیکن پیغام کسی سے بھی نہیں جاتا۔

اپنا سیل فون ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔
درست کہا شمشاد بھائی، میں سیل فون ہی استعمال کرتا ہوں، نیٹ ورک سے مراد موبائل فون نیٹ ورک تھا جو اکثر پیغامات کو روک دیتا ہے
 

تفسیر

محفلین
فضہ کاظمی نے کہا:
سلام ، ماوراء شگفتہ نے آپ کو بہت وشز کہی ہیں شازیہ باجو آپ کی بے لوث محبت اور آپ سب کے خلوص کے سامنے شکریہ بے معنی ہے بجا کہا آپ نے۔ شگفتہ گھر پر نہیں ہیں آج گھر پہنچ کر محفل پر آنے کو کہا ہے ورنہ کل محفل پر آنے کو کہا ہے۔ شازیہ باجو اور شمشاد بھائی شگفتہ نے آپ دونوں کے نام میسجز دیے ہیں وہ میں آپ کو بھیج رہی ہوں اور محفل پر سب کو سلام اور وشز کہی ہیں۔

فضہ ۔ السلام علیکم
مجھےتسلی ہوئی کہ شگفتہ اب پہلےسےبہتر ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ وہ جلد از جلد مکمل صحت یاب ہو کر یہاں ہم سب سے باتیں کریں۔ میری طرف سےمیری پیاری بہن کو سلام کہیں اور کہیں کہ تفسیر بھیا کو آپ کا وعدہ نہیں بھولا ہے۔ جی ہاں دانشکدہ کی غلطیوں کی تفسیرلکھنے والا۔
والسلام
:lol:
بڑے بھیا
 

فضہ کاظمی

محفلین
شگفتہ نے اکثر اراکین کا ذکر کیا ہوا ہے آپ کا بھی۔میں آپ کا پیغام پہنچا دیتی ہوں بلکہ اب تو شگفتہ نے خود بھی دیکھ لینا ہے آ کر آپ کی وشز کے لئے شکریہ
 

تیشہ

محفلین
فضہ کاظمی نے کہا:
سلام ، ماوراء شگفتہ نے آپ کو بہت وشز کہی ہیں شازیہ باجو آپ کی بے لوث محبت اور آپ سب کے خلوص کے سامنے شکریہ بے معنی ہے بجا کہا آپ نے۔ شگفتہ گھر پر نہیں ہیں آج گھر پہنچ کر محفل پر آنے کو کہا ہے ورنہ کل محفل پر آنے کو کہا ہے۔ شازیہ باجو اور شمشاد بھائی شگفتہ نے آپ دونوں کے نام میسجز دیے ہیں وہ میں آپ کو بھیج رہی ہوں اور محفل پر سب کو سلام اور وشز کہی ہیں۔

فضہ جی میری ابھی ابھی بات ہوگئی ہے فون پر شگفتہ سے ۔ :)
اگرچہ اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہیں مگر کھانسی باقی ہے ۔ میں نے تو کہا ابھی مزید آرام کریں ۔
شگفتہ کہہ رہی ہیں کہ میسنجر ، پر اور محفل پر بھی آج یا کل ضرور آئیے گا ۔ شگفتہ بھی آن لائن ہونے کو آرہی ہیں ۔ شگفتہ کو بتا دیا ہے میں نے کل منڈے سے لے کر فرائڈے تک میں بزی ہوں محفل پر شاید اک آدھ چکر لگے مگر اگر شگفتہ بلانا چاہئیں تو مجھے ٹیکسٹ کر دیا جائے میں میسنجر پر آجاؤں گی ۔
نمبر میرا وہ ہی ہے جسکے آخر میں تھری زیرو ہے۔ دوسرا میں نے عارضی رکھا ہوا ہے وہ آف ہے ۔
ابھی شاید آپ اسی پر ٹرائی کرتے رہیں ہیں جو آف ہے ۔ شگفتہ کے پاس میرے دونوں نمبر ہیں ۔ پہلے والا استمعال میں ہے۔
چلتی ہوں کہ یہ سب ادھر آپ کے لئے لکھے جارہی ۔ آج میں ادھر ہی ہوں نیٹ پر مگر کل سے کچھ دن کا گیپ ہے ۔
مگر جب بلانا ہو آجاؤں گی ۔ شگفتہکے لئے ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
فضہ کاظمی نے کہا:
سلام ، ماوراء شگفتہ نے آپ کو بہت وشز کہی ہیں شازیہ باجو آپ کی بے لوث محبت اور آپ سب کے خلوص کے سامنے شکریہ بے معنی ہے بجا کہا آپ نے۔ شگفتہ گھر پر نہیں ہیں آج گھر پہنچ کر محفل پر آنے کو کہا ہے ورنہ کل محفل پر آنے کو کہا ہے۔ شازیہ باجو اور شمشاد بھائی شگفتہ نے آپ دونوں کے نام میسجز دیے ہیں وہ میں آپ کو بھیج رہی ہوں اور محفل پر سب کو سلام اور وشز کہی ہیں۔

خوشی ہوئی آپ کا پیغام دیکھ کر کہ وہ آج صحتمند ہو کر گھر آ رہی ہیں۔ ہماری نیک خواہشات اور دلی دعائیں پہنچا دیجیئے گا۔

آج اگر وہ لائبریری کی سربراہ کے طور پر چند لمحوں کے لیے محفل پر آ سکیں تو بہت خوشی ہو گی کہ “ علی پور کا ایلی“ مکمل ہونے پر اس وقت جشن منایا جا رہا ہے۔ اور اس کا سہرا ماوراء کے سر ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شکرالحمداللہ ، کہ سسٹرشگفتہ ٹھیک ہوکرگھرواپس آرہیں ہیں ۔ اللہ تعالی انکوصحت کاملہ عطا فرمائیں(آمین ثم آمین)اورواقعی اگرآج وہ یہاں کچھ دیرکے لئے آجائیں توواقعی جشن کامزادوبالاہوجائے گا۔


والسلام
جاویداقبال
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، مجھے اچھا لگ رہا ہے آپ سب کی دعائیں اور پیغامات پڑھتے ہوئے ابھی میں پڑھ رہی ہوں یہ اتنی بہت سی دعائیں میرے لئے۔ بوچھی آپ اتنی پریشان ہوئیں میں جیسے جیسے پڑھتی جا رہی ہوں کچھ باتوں کا یقین ثابت ہو گیا ہے ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی میں درمیان میں ہی یہ میسج لکھ رہی ہوں پھر آتی ہوں لکھنے کے لئے دوبارہ ابھی آپ سب کا اجتماعی شکریہ کہنا تھا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شگفتہ سسٹر نے تو سب کو پریشان ہی کر دیا۔ باجو نے تو آج رو رو کر اپنا برا حال کیا ہوا تھا۔ اتنی تسلی دینے کے بعد ٹھیک ہوئی ہیں۔ :cry:

میری دعا ہے کہ آپ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔ آمین۔ میں تو ایک ہفتے سے ہی دعا کر رہی ہوں۔ جب سے پتہ چلا ہے۔ :(

بہت شکریہ ماوراء
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top