تاسف دعائے صحت یابی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم۔ ابھی پتہ چلا ہے کہ فہیم بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ براہ کرم دعا کیجئے گا
 

سارہ خان

محفلین
ہمم تو اس وجہ سے نظر نہیں آ رہے تھے وہ ۔۔ ہماری دعائیں بھی ان کے ساتھ ہیں ۔۔اللہ پاک ان کو جلد اچھا کریں آمین ۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جلد شفا نصیب ہو۔

(اسی لیے کہتے ہیں کہ پرائے پھڈے میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے)
 

ماوراء

محفلین
فہیم، جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔ بچپن میں ہم کہانی پڑھتے تھے۔ جب بچے بدتمیزی کر رہے ہوں۔ اور کسی کی سنتے بھی نہ ہوں، تو اللہ میاں ان کو ایک دن سزا دیتا ہے۔ اور کہانیوں میں سزا ہمیشہ ایکسیڈنٹ کی صورت میں ہی ہوتی تھی۔ اور ٹانگ ٹوٹنے کا ذکر تو ضرور ہوتا تھا۔ پھر اس کے بعد وہ بچہ معافی مانگ لیتا کہ آئندہ میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گا۔ ویسے آپ بچے تو نہیں ہیں۔ خیر۔۔


اللہ سے دعا ہے کہ آپ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔ آمین۔ پھر دیکھتے ہیں کتنا سدھر کر آتے ہیں یا ویسے کہ ویسے ہی رہتے ہیں۔ :p
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
آپ سب ممبران کا بہت بہت شکریہ
میں اللہ کے کرم سے اب کافی بہتر ہوں
لیکن‌ میں‌نیٹ پر ابھی ریگولر نہیں‌ہوں
بس آج دل کی بے چینی کو دور کرنے چلاآیا
انشاء جلد ہی میں دوبارہ آپ سب کے ساتھ شامل ہوں گا :)
 

فہیم

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
حجاب نے کہا:
غصّے میں کیسے ٹوٹتی ہے ٹانگ وہ بھی اپنی :roll: کسی اور کی ہو تو بات بھی ہو کوئی :p
ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ مجھے تفصیل بتاتے ہوئے غصہ ہوئے تو ایکسیڈنٹ کی شدت میں اضافہ کر گئے شاید

ویسے آپ تو انعام کے حقدار ہیں :)
میں سب سے کہتا ہوں کہ میں بہت ٹھنڈے دماغ کا انسان ہوں اور مجھے غصہ نہیں‌‌ آتا :wink:
لیکن آپ نے غصہ دلا ہی دیا :evil:
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جلد شفا نصیب ہو۔

(اسی لیے کہتے ہیں کہ پرائے پھڈے میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے)

:shock:
ارے شمشاد بھائی
اب یہ کیسے ہوسکتا تھا کہ میرے سامنے کوئی آپ کو سرعام بے عزت کرے۔
میرے لیے یہ پرایا پھڈا تو نہیں‌ہوا نہ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top