دعا دعا اپنوں کےلیے۔۔۔

۔دعا اپنوں کےلیے۔۔۔
یا رب العزت میں نہیں جانتا میری عزیز ہستیوں کو کیا کیا پرشانیاں ہیں اللہ جی میں نہیں جانتا میرے پیاروں کو کیا کیا مشکلات ہیں پر تو تو جانتا ہے۔۔
میں انکی خاموشی کو دیکھا ہوں ۔۔۔۔اور تو تو اللہ انکی آہ و بقا سنتا ہے ۔۔
میں انہیں ہنستا دیکھتا ہوں۔۔اور تو تو اللہ انہیں روتا بھی دیکھتا ہے۔۔
اے اللہ میں ان کو ظاہری طور پر دیکھ سکتا ہوں۔۔جب کہ اللہ تو ان کی روح تک سے واقف ہے۔۔
اللہ میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ ان کو وہ سب عطا فرما جس کی انکو ضرورت ہے اور جو انکے لیے بہتر ہے۔۔
اللہ جی تو ہی تو مشکلوں کو دور کرتا ہے ۔۔۔ اللہ تو ہی تو آسانیاں لاتا ہے ۔۔۔اللہ تو مشکل کشا ہے تو حاحت روا ہے تو گنج بخش ہے تو اک اکلا مالک ہے خالق ہے رازق ہے داتا ہے اللہ تیری ذات بے پرواہ ہے اللہ ساری عزتوں رفعتوں کا مالک تو ہے ۔۔۔اللہ سب کچھ تیرا ہے اللہ ہم بھی تو تیرے بندے ہیں تیری مخلوق ہیں ۔۔۔اللہ جی اک آپ ہی ایسے ہیں جو دکھوں کو مٹاتے ہیں
میرے اللہ تو ہی تو ہے جو تکلیفوں او رمصیبتوں کو دور کرتاہے۔۔۔
اللہ جی تو میرے اپنوں کی زندگی میں اضافہ فرما اللہ تو انہیں خوشیاں عطا فرما۔۔اللہ تو انہیں کامیابیاں عطا فرما اللہ انہیں دنیا و آخرت کے سارے امتحانوں میں سرخرو فرما۔۔
اللہ جی میں اپنے پیاروں کے نام لے لے کے تجھ سے دعا کرتا ہوں اللہ جی میرے مرحوم چاچو فیصل غزنوی ، میرے مرحوم خالو ریاض ، میرے داد جی عبد الرحیم ،اللہ جی میری امی جان ،ابو جان میرے بھائی سید سعید جان میری خالہ جان ۔۔۔۔اللہ جی میری طبی جان۔۔۔۔
اور اس محفل پر موجود میرے عزیزوں۔۔۔ محمدتابش صدیقی ، محمد وارث، نایاب لالہ ، سر الف عین ،محمدیعقوب آسی ،ابن سعید، یاز،حمیرا عدنان،صائمہ عزیز،نور سعدیہ شیخ،شمشاد چاچو،نبیل ،زیک، ماوراء،مکی ،اکمل زیدی ، سیدہ شگفتہ،قیصرانی ،شاکر القادری ، عارف کریم ،خرم شہزاد خرم ،محمد بلال ، دوست ،تعبیر ،محسن حجازی ، جویریہ مسعود(جیہ) ، ظفری ،امجد علوی ،م م مغل ،ابو شامل ، عندلیب ،حجاب ،امن ایمان ، سارہ خان ، فاتح ، زین ،مہوش علوی ، فرزانہ نیناں ،عزیز امین ، اور محترم سعود بھائی اور جن کو جانتا ہو ں یا جن کو نہیں جانتا اللہ ان سب کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرما۔۔۔۔۔۔
اللہ ان سب کو دلی سکون عطا فرما۔۔ انکی مشکلات کو ٹال دے اور آسانیاں کردے اللہ جی ان کو راحتیں عزتیں برکتیں عطا فرما۔۔۔اللہ انکی حفاظت فرما۔۔۔ انکو ہر طرح کے شر سے محفوظ فرما وہ دوستوں کا ہو یا دشمنوں کا ۔۔انکی لغزشوں کو معاف فرماوہ چھوٹی ہوں یا بڑی اور انکو نیکیوں کی توفیق عطا فرما۔۔۔اللہ میں نہیں جانتا انہیں کس کس چیز کی طلب ہےکس کس چیز کی ضرورت ہے ۔۔ اللہ انکی ساری جائز حاجتیں اور ضرورتیں پوری فرما۔۔اللہ ان سب کو اپنے دین کا محافظ اور سپاہی بنا ۔اللہ جو ایمان کی دولت سے محروم ہے اسے اس دولت سے بہرہ ور کردے ۔اللہ جی جو نماز سے دور ہے اسے نمازی بنادے ۔اللہ جی تو تیرےنبی ﷺ کی سنتوں کا تارک ہے اللہ تو اسے عامل باالسنہ بنا دے ۔اللہ انکے معاشی مسائل کو حل فرما۔۔۔کھلا اور حلال رزق وافر مقدار میں عطا فرما۔۔اللہ جو بیمار ہیں انہیں صحت کاملہ عاجلہ عطا فرما۔ اللہ ہماری روحانی اور جسمانی بیماریاں دور فرما۔۔اللہ جو مقروض ہیں انکا بوجھ ہلکا کر دے ۔اللہ ہمارے دلوں کو جوڑ دے ایک دوسرے کے لیے محبت اور ہمدردی کے جذبات پیدا فرما۔نفرتیں کدورتیں کینہ حسد بغض دور فرما۔ اللہ جب تک زندہ رکھنا ایمان پہ رکھنا اور جب موت آئے ایمان پر آئے اور زبان پر کلمہ توحید کو جاری کرنا۔۔اللہ قبر کے عذابوں سے انکو بچانا اور جنت الفردوس ان سب کے نصیبے میں کرنا ۔۔۔روز محشر انہیں اپنے عرش کا سایہ نصیب کرنا اور پیارے نبی ﷺ کے ہاتھوں جام کوثر عطا فرمانا۔۔۔ جنت کے اندر نبیﷺ کا ساتھ نصیب کرنا۔۔۔۔
اللہ تجھے تیرے پاک ناموں کا واسطہ ۔۔۔۔اللہ جی آپ کو آپکی پاک اور بلند عالی شان ذات کا واسطہ۔۔۔اللہ جی اگر میں نے کو ئی کام خالص تیری ذات کے لیے تیری رضا کے لیے کیا ہے تو میں تیری بارگاہ میں اپنا وہ عمل پیش کرتا ہوں تو اس کے صدقے میری یہ دعائیں میرے اپنوں کے حق میں قبول و منظور فرما آمین ثم آمین
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
آمین ثم آمین
یا اللہ یا رحمان یا رحیم یا رزاق یا خلاق العظیم میرے محترم بھائی کی پرخلوص دعا کو شرف قبولیت عطا فرما آمین
بہت دعائیں
 
آمین.
جزاک اللہ خوبصورت دعاؤں کے لیے.
اللہ تعالٰی آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے. آمین

آمین ثم آمین
یا اللہ یا رحمان یا رحیم یا رزاق یا خلاق العظیم میرے محترم بھائی کی پرخلوص دعا کو شرف قبولیت عطا فرما آمین
بہت دعائیں
شکریہ تمام احباب کا ۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
آمین ثم آمین!
اللہ ان سب دعاؤں کو ہم سب اور ہمارے گھر والوں، عزیزوں،دوست،رشتہ داروں،ساتھی،ہمارے اسا تذہ، طلباء ،وہ لوگ جنہوں نے ہمیں دعاؤں کے لئے کہا،وہ لوگ جن کے ہم پہ احسانات ہیں،وہ لوگ جن کے ساتھ ہم نے زیادتی کی،غیبت کی۔۔۔۔سب مسلمانوں کے لئے قبول کرے۔ اور دہشت گردی کے عذاب سے ہمیں پناہ دے۔ ہمیں معاف فرمائے اور ہم پہ رحم کرے۔ آمین! ثم آمین!
 
وَقالَ رَبُّكُمُ ادعونى أَستَجِب لَكُم (سورة غافر, مكية, آية 60) ( ترجمہ) اور تمہارے رب نے فرمایا ہے: تم لوگ مجھ سے دعا کیا کرو میں ضرور قبول کروں گا۔
ہر چیز کوliterally نہ لیا کریں۔
روزانہ کئی سیست دانوں ، فوجیوں وغیرہ کے بیانات سنتا رہتا ہوں۔ کبھی کشمیری جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے یا پھر دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے کبھی مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کبھی ایم کیو ایم کا جواب وغیرہ وغیرہ آپ بھی یقینا" سنتے ہونگے اور یہ چیزیں بھی لِٹرالی نہیں لینی چاہیئں۔ ویسے مصرعہ مرزا غالب کا تھا تو مجھ سے غیر متفق ہونے کا کیا مطلب؟
 

اکمل زیدی

محفلین
Top