اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپکی ہمشیرہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
آمین
سورۃ مومنون کی آخری چار آیتیں 115،116،117،118
کان کے قریب جاکر سنائیں وقتا فوقتا۔
عبداللہ ابن مسعود رض کے پاس ایک شخص آیا جو بیمار تھا تو عبداللہ ابن مسعود رض نے کچھ اس کے کان میں پڑھا اس بعد وہ بالکل ٹھیک ہو گیا۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے عبداللہ تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا تو عبداللہ ابن مسعود رض نے جواب میں بتلادیا،
تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ اللہ قسم ایک کوئی شخص یقین کے ساتھ کسی پہاڑ پر بھی پڑھے تو وہ اس کے راستے سے ہٹ جائے گی۔
اس حدیث کے مفہوم کو ابی ابن حاتم سے لیا گیا ہے۔
سُوۡرَةُ المؤمنون
أَفَحَسِبۡتُمۡ أَنَّمَا خَلَقۡنَ۔ٰكُمۡ عَبَثً۬ا وَأَنَّكُمۡ إِلَيۡنَا لَا تُرۡجَعُونَ (١١٥) فَتَعَ۔ٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّۖ لَآ إِلَ۔ٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡڪَرِيمِ (١١٦) وَمَن يَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَ۔ٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرۡهَ۔ٰنَ لَهُ ۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ ۥ عِندَ رَبِّهِۦۤۚ إِنَّهُ ۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلۡكَ۔ٰفِرُونَ (١١٧) وَقُل رَّبِّ ٱغۡفِرۡ وَٱرۡحَمۡ وَأَنتَ خَيۡرُ ٱلرَّٲحِمِينَ (١١٨)
کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بےفائدہ پیدا کیا ہے اور یہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟ (۱۱۵) تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کی شان) اس سے اونچی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش بزرگ کا مالک ہے (۱۱۶) اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا۔ کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے (۱۱۷) اور خدا سے دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے (۱۱۸)