اب بُوئے گل نہ باد صبا مانگتے ہیں لوگ وہ حبس ہے کہ لُو کی دُعا مانگتے ہیں لوگ
زیرک محفلین نومبر 2، 2018 #21 اب بُوئے گل نہ باد صبا مانگتے ہیں لوگ وہ حبس ہے کہ لُو کی دُعا مانگتے ہیں لوگ
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 2، 2018 #22 دعائیں مانگی ہیں ساقی نے کھول کر زلفیں بسان دست کرم ابر دجلہ بار برس عزیز لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم نومبر 2، 2018 #23 تیرے لبوں پہ ہو دعا، سبّ و شتم جو تجھ پہ ہو حسنِ کلام کے امیں، سوءِ کلام سے گزر نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم نومبر 2، 2018 #24 یہ سکوں کی جنسِ گراں بہا میں بتا نہ دوں تجھے ہے کہاں ہے ثنائے ربِ جلیل میں، ہے دعائے قلبِ گداز میں نظرؔ لکھنوی
یہ سکوں کی جنسِ گراں بہا میں بتا نہ دوں تجھے ہے کہاں ہے ثنائے ربِ جلیل میں، ہے دعائے قلبِ گداز میں نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم نومبر 2، 2018 #25 بس نفس سے رشتہ باقی ہے، اب روح سے رشتہ ٹوٹ چکا جینے کی دعا کیوں دیتے ہو، زندوں میں نظرؔ کا نام نہیں نظرؔ لکھنوی
بس نفس سے رشتہ باقی ہے، اب روح سے رشتہ ٹوٹ چکا جینے کی دعا کیوں دیتے ہو، زندوں میں نظرؔ کا نام نہیں نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم نومبر 2، 2018 #26 اے غرقِ ستم! اے مستِ جفا! تو نے بھی سنا ہے یہ کہ نہیں نکلی جو شکستہ دل سے دعا، پابندِ اثر ہو جاتی ہے نظرؔ لکھنوی
اے غرقِ ستم! اے مستِ جفا! تو نے بھی سنا ہے یہ کہ نہیں نکلی جو شکستہ دل سے دعا، پابندِ اثر ہو جاتی ہے نظرؔ لکھنوی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 2، 2018 #29 مانگا کریں گے اب سے دعا ہجر یار کی آخر تو دشمنی ہے اثر کو دعا کے ساتھ مومن خان مومن
زیرک محفلین نومبر 2، 2018 #30 شدتِ درد میں ہونٹوں پہ دُعا کا ہونا ثابت اس سے بھی تو ہوتا ہے خدا کا ہونا
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 2، 2018 #32 مرض عشق جسے ہو اسے کیا یاد رہے نہ دوا یاد رہے اور نہ دعا یاد رہے ذوق
عباد اللہ محفلین نومبر 4، 2018 #37 بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیں عجب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی افتخار عارف
عباد اللہ محفلین نومبر 4، 2018 #38 خدا سے آخری رشتہ نہ ٹوٹ جائے کہیں کہ اب کے ہے مرا دستِ دعا نشانے پر عرفان صدیقی
عباد اللہ محفلین نومبر 4، 2018 #39 بترس از آہِ مظلومان کہ ہنگامِ دعا کردن اجابت از درِ حق بہر استقبال می آید بیدل