زیرک

محفلین
مِرا کہا کبھی سیدھا نہیں پڑا انجم
مِری دعا سے بچو، میری بد دعا لے لو
انجم سلیمی​
 

زیرک

محفلین
دعا کرو کہ سلامت رہے مری ہمت
یہ اک چراغ کئی آندھیوں پہ بھاری ہے
وسیم بریلوی​
 

زیرک

محفلین
میری ماں کی یہ دعاؤں کا ہے صدقہ عابد
میرے دشمن کا ہر اک وار خطا ہوتا ہے
عابد کمالوی​
 

سیما علی

لائبریرین
فقیرِ شہر نے دی ہے دعا بوقت سحر!!!!!!!!
تمہاری شب میں بھی اترے گا ماہتاب کوئی

صفدر ہمدانی
 

سیما علی

لائبریرین
میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے!!!!!!!!!!!!


سلیم کوثر
 

جاسمن

لائبریرین
یہ میری عمر مرے ماہ وسال دے اُس کو
مِرے خدا مِرے دُکھ سے نکال دے اُس کو

وہ چُپ کھڑا ہے کئی دن سے تیری خاطر تو
کواڑکھول دے اذنِ سوال دے اُس کو

عذاب بد نظری کا جِسے شعور نہ ہو
یہ میری آنکھیں‘ مِرے خّدخال دے اُس کو

وہ جس کا حرفِ دُعا روشنی ہے میرے لیے
میں بُجھ بھی جاؤں تو مولا اُجال دے اُس کو

نوشی گیلانی
 
Top