دلچسپ عادتیں

زبیر مرزا

محفلین
مجھے ماضی بعید بہت یاد آتا ہے گاہے بگاہے واقعات سنانے لگ جاتا ہوں اور پھر یاد آتا ہے کہ بوڑھوں کو فضول نہیں بولنا چاہئیے ۔ اس عادت سے بہت تنگ ہوں
سر ماضی کی باتیں اورواقعات آپ کو ضرورسنانے چاہیں - میں تو بہت شوق سے سنوگا
میرے والدین حیات نہیں لیکن میں اپنی خالہ سے ان کے بچپن کے واقعات فرمائش کرکے سنتا ہوں
 
چلنےمیں میری ایک عجیب عادت ہے کہ میں پیٹرنز میں چلنے کی کوشش کرتا ہوں خواہ مخواہ، یعنی اگر ٹائلز ہیں یا فٹ پاتھ پہ بنے ڈزائنز ہیں تو میں کسی خاص ترتیب سے چلنے لگ جاتا ہوں ایک ٹائل چھوڑ کے، دوٹائلیں چھوڑ کے، یا ای ڈزائین کے اندر پاؤں رکھ کے پھر دوسرے کے اندر اس میں کبھی کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ میں چھلانگیں لگا رہا ہوتا ہوں اور کبھی کبھی بات بس سے باہر بھی ہو جاتی ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
مجھے یکسانیت نہیں پسند
لہٰذا میں کوئی نئی دلچسپی تلاش کرتا ہوں کسی چیز کی کھوج کرتا ہوں ، کھوج لوں تو پھر اک نئی کھوج
اگر نہ کھوج سکوں تو پھر بھی نئی کھوج میں لگا رہتا ہوں
یاد آیا آپ Capricorn ہیں اور ایک Capricorn کا قول تو میں پہلے تحریر کرچکا ہوں
جو دوسروں کے لیے ہے "عادت بُری بلا ہے " :)
 
چلنےمیں میری ایک عجیب عادت ہے کہ میں پیٹرنز میں چلنے کی کوشش کرتا ہوں خواہ مخواہ، یعنی اگر ٹائلز ہیں یا فٹ پاتھ پہ بنے ڈزائنز ہیں تو میں کسی خاص ترتیب سے چلنے لگ جاتا ہوں ایک ٹائل چھوڑ کے، دوٹائلیں چھوڑ کے، یا ای ڈزائین کے اندر پاؤں رکھ کے پھر دوسرے کے اندر اس میں کبھی کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ میں چھلانگیں لگا رہا ہوتا ہوں اور کبھی کبھی بات بس سے باہر بھی ہو جاتی ہے۔
ایسا تو میں بھی کرتا ہوں:bighug:
 
یوسف-2

محفلین
میری یہ عادت ہے کہ جس کسی کام کا بھی ”آغاز“ کروں، اُسے جلد از جلد ”مکمل“ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جب تک کوئی شروع کیا گیا کام مکمل نہیں ہوتا، مجھے چین نہیں آتا۔ اور اگر کوئی بات سوچ لوں کہ فلاں کام کرنا ہے تو جب تک اسے شروع نہ کرلوں، بے چین ہی رہتا ہوں۔ دفتری امور میں میری اس ”عادتِ بد“ سے میرے ساتھی، ماتحت عملہ بلکہ افسران تک بہت ”تنگ“ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ کون سا کام کرنے کا طریقہ ہے کہ اِدھر کام شروع ہوا اور اُدھر ختم :eek:
 
Top